میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
العلم
کارکن
کارکن
Posts: 32
Joined: Sat Dec 21, 2013 12:34 pm
جنس:: مرد

میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by العلم »

آج ذرائع ابلاغ کا اپنی متعدد قسموں اور چینلوں کے ساتھ بچے کی اور خاندان ومعاشرہ کی فکر کی تشکیل میں اور اخلاقی رویوں کی درستگی میں بڑا زبردست رول ہے۔ یہ ذرائع ابلاغ جن مضامین ومواد کو شوق پیدا کرنے، ابھارنے اور بہت سی چیزوں کی طرف مائل کرنے کے لیے شائع کرتے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے مناسب ہے کہ ان ذرائع سے بہترطریقے سے فائدہ اٹھایا جاۓ اور انہیں دعوت کا اور صحیح اسلامی اقدار کی اشاعت کا منبر بنایا جاۓ ۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by محمد شعیب »

ٹی وی چینلز تو میں نہیں دیکھتا. البتہ اتنی بات صاف ہے کہ اگر ایک چیز کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ ہو تو اسے ترک کرنا ضروری ہے. میڈیا سے اگر تھوڑا بہت فائدہ ہو تو پتہ نہیں، لیکن نقصان بہت زیادہ ہے. اس لئے اس سے اجتناب ضروری ہے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by اضواء »

معلوماتی شئیرنگ کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا کی بات بالکل درست ہے کہ جس چیز میں کم فائدہ اور زیادہ نقصان ہو اسے ترک کر دینا ہی دانشمندی ہے.
رہی میڈیا کی بات تو میڈیا کا اچھا اور برا استعمال ہی اسے کے اچھا یا برا ہونے کی دلیل ہے کیونکہ میڈیا بذات خود نہ اچھا ہے اور نہ برا بلکہ یہ اس میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ہاتھوں پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسا کام لیتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
العلم
کارکن
کارکن
Posts: 32
Joined: Sat Dec 21, 2013 12:34 pm
جنس:: مرد

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by العلم »

السلام علیکم
آپ سب کی آراء قابل قدر ہیں. اس سلسلے میں مجھے چاند بابو کی بات سے اتفاق بھی ہے اور کچھ عرض بھی ہے اور وہ یہ کہ، بات یہی ہے کہ اگر ایسے وسائل کی لگام اچھے ہاتھوں میں ہو تو اسے شیطانی ہتھکنڈوں کے مقابلہ میں برابر قوت کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ ابھی وقت کی ضرورت بھی ہے. آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دور حاضر میں فحاشی اور عریانی سے بھرپور چینلز نے آپ اور میرے جیسے بھائیوں کو بے حد متنفر کیا ہے تو وہی اگر ان شیطانی ہتھکنڈوں کے سد باب کے لیے دینی طبقہ میں سے ایک جماعت کو اٹھنا ہو گا جو اس کی لگام اپنے ہاتھ میں لے کر قرآن وسنت اور دعوت کے منہج کو اجاگر کرے اور اہل اسلام میں مایوسی کی موجود لہر کو ختم کرے، ورنہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے رکھنے سے ماہوسی کے سوا کچھ نہ ہاتھ آئے گا.
تو آو بھائیو بہنو آگے بڑھیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by چاند بابو »

جی محترم العلم بھیا میں آپ کی رائے سے بالکل متفق ہوں.
ایک ایسی جماعت ہونی چاہئے جو اس یلغار کا مقابلہ اسی پلیٹ فارم سے کرے.
اصل میں اگر ہم آج یہ کہیں کہ تمام مسلمان ٹی وی دیکھنا بند کر دیں تو میرے خیال میں نہ تو یہ بہتر قدم ہو گا اور نہ ہی اس دور میں یہ ممکن ہی ہو گا کیونکہ جہاں اس کے ساتھ مختلف برائیاں جنم لے رہی ہیں وہیں پر بہت سارے مکتبہ فکر کے افراد کا روزگار یا روزگار کے ذریعے اس سے وابستہ ہیں.
ایسے میں اگر ان فحاشی بھرے چینلز کے مقابلے میں چند ایسے چینلز مقابلے میں آئیں جن میں اچھے برے کی تمیز سکھائی جائے اور اس میڈیا کو احسن طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے سکھائے جائیں تو میرے خیال میں یہ اس سے بہتر ہو گا کہ اس کا استعمال ہی چھوڑنے کی تاکید کی جائے.
ویسے اس معاملے میں مجھے علماء دین سے بھی شکایت ہے کہ ہمارے علماء نے اپنے آپ کو جدید ضروریات کے تحت اپڈیٹ نہیں کیا ہے اور ہمارے علماء ابھی تک وہی پرانے طور طریقوں پر یقین رکھنے والے بنے بیٹھے ہیں.
یہاں میرا مقصد یہ تنقید ہرگز نہیں ہے کہ علماء ٹی وی، ریڈیو یا انٹرنیٹ استعمال کیوں نہیں کرتے ہیں بلکہ میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جب علماء نے یہ بات دیکھ لی ہے کہ عوام الناس کو جس راہ پر وہ چلنے کی تلقین کر رہے تھے وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا ہے تو بجائے اس کے کہ ان سب کو شیطانی آلات کہہ کر اپنی جان چھڑو لی جائے کیوں نہ ان آلات کا ہی استعمال کرتے ہوئے اپنی حق کی بات لوگوں تک پہنچائی جائے.
کیونکہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ یہ بذات خود اچھی یا بری چیز نہیں ہے یہ تو ایک ایسی سواری ہے جسے جس طرف چاہے اس کا کنٹرول کرنے والا موڑ سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by محمد شعیب »

دراصل کسی بھی شخص یا جماعت سے صرف ان باتوں پر شکایت کی جا سکتی ہے جو ان کی ذمہ داری میں داخل ہو. چنانچہ اگرآپ کسی ڈاکٹر سے یہ شکایت کریں کہ ڈاکٹر روڈ کیوں تعمیر نہیں کرتا یا سوفٹ وئر ڈیولپ کیوں نہیں کرتا، تو یہ شکایت بے جا ہو گی، کیونکہ یہ ڈاکٹر کی ذمہ داریوں میں سے نہیں، البتہ اگر ڈاکٹر مریض کا علاج نہ کرے تو وہ قابل مذمت ہو گا.
بالکل اسی طرح ایک عالم دین سے شکایت کرنے سے پہلے اس کی ذمہ داری معلوم کرنی چاہئیے. ایک عالم کی ذمہ داری دعوت و ارشاد ہے. اور دعوت و ارشاد بھی دعوت کے اصولوں کے مطابق. اب اگر دعوت کے اصول دیکھے جائیں تو ان میں تمام انبیاء نے گھر گھر جاکر دعوت دی، ممبر استعمال کیا اور کچھ انبیاء نے جہاد بھی کیا. لہٰذا ان طریقوں سے ہٹ کر اگر خود سے کوئی طریقہ اختراع کیا جائے گا تو اسے شرعی اصولوں پر پرکھنا ضروری ہے. اور جو طریقہ جتنا نہج نبوی sw: سے مشابہ ہو گا اتنا مفید ہو گا.
اب اگر جدید اسباب اشاعت (ٹی وی، انٹرنیٹ وغیرہ) کو دیکھا جائے تو یہ کئی وجوہات کی بناء پر دعوت کے اصولوں کی خلاف ہیں اور نہج نبوی sw: سے بھی کوئی مماثلت نہیں رکھتے. اس لئے ان طریقوں سے خیر کی امید نہیں رکھی جاسکتی. البتہ دعوت و جہاد میں عصر حاضر میں جو کوتاہی ہے وہ یقینا قابل مذمت ہے.
لیکن پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا کچھ مفید استعمال بھی سامنے آیا ہے. جس کی بڑی مثال ڈاکٹر ذاکر نائک ہیں. ڈاکٹر صاحب نے میڈیا کے ذریعے بہت بڑی دینی خدمات سرانجام دی ہیں. اس لئے اس کے استعمال کو مطلقا حرام نہیں کہہ سکتے تاہم جو علماء اس جدید طرز کو چھوڑ کر خالصتا طرز نبوی sw: سے دعوت و اشاعت کا کام کر رہے ہیں وہ سب سے بہترین ہیں.
لیکن جو علماء کسی بھی طرز میں دعوت کا کام نہیں کر رہے وہ یقینا قابل مذمت ہیں ...
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”