filezilla کو استعمال کرنا

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

filezilla کو استعمال کرنا

Post by محمد اسفند »

filezilla کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے اس کا Host
user name
passwor


کہا سے حاصل کیا جا سکتا ہے :( :( :( :(
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by چاند بابو »

یہ تمام معلومات آپ کو اپنے ہوسٹنگ سرور سے مل سکتی ہیں.
یہ آپ کی ایف ٹی پی یوزر نیم اور پاسورڈ کی معلومات ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by علی خان »

فائل زیلا
filezilla فائل زیلا بلا شبہ سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ مفت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اوپن سورس بھی ہے۔ نام سے بظاہر یہ موزیلا کی کوئی پروڈاکٹ لگتا ہے لیکن اس کا موزیلا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کی مقبولیت کی اہم وجہ اس میں دستیاب سہولیات ہیں جن کا دوسرے ایف ٹی پی کلائنٹس اور حاصل طور پر وہ جو کہ مفت ہیں، فقدان ہے۔ فائل زیلا مفت ہونے کے باوجود بالکل ایک کمرشل سافٹ ویئر کی طرح بنایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے ڈیسک ٹاپ یا کسی دوسرے فولڈر سے فائلز یا فولڈرز کو ڈریگ کرکے فائل زیلا میں ڈراپ کرسکتے ہیں۔ ڈریگ اینڈ ڈراپ کی گئی تمام فائلز اور فولڈرز سرور پر اپ لوڈ ہونا شروع ہوجائیں گی۔ اسی طرح آپ سرور سے فائلز کو ڈریگ کر کے اپنے پسندیدہ فولڈر میں ڈراپ بھی کرسکتے ہیں۔ دوسرے مفت ایف ٹی پی کلائنٹس میں یہ سہولت میسر نہیں۔

فائل زیلا کی ایک خوبی جو ہمیں سب سے زیادہ پسند آئی ہے وہ فلٹرز ہیں۔ آپ فلٹرز کی مدد سے سرور یا کمپیوٹر پر موجود مخصوص فائلز یا فولڈرز کو پوشیدہ کرسکتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ نے ایک ویب سائٹ سے صرف پی ایچ پی کی فائلز ڈائون لوڈ کرنی ہے لیکن اس ویب سائٹ پر تصاویر اور ویڈیوز جیسی بھاری بھرکم فائلز بھی جا بجا موجود ہیں۔ ایسے میں اگر آپ پوری ویب سائٹ کو ڈائون لوڈنگ پر لگا دیں گے تو یقینا اس میں وقت کے ساتھ ساتھ بینڈ وڈتھ کا بھی ضیاع ہوگا۔ لیکن آپ فائل زیلا میں موجود فلٹرز کی مدد سے صرف پی ایچ پی کی فائلز بہ آسانی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق جتنے چاہیں فلٹرز بنا سکتے ہیں اور انہیں سرور یا کمپیوٹر دونوں پر Apply کرسکتے ہیں۔
فائل زیلا میں Tabs کی سہولت بھی موجود ہے جس کی مدد سے آپ ایک سے زیادہ سرورز سے بیک وقت کنکٹ ہوسکتے ہیں اور ان پر الگ الگ کام بھی کرسکتے ہیں۔ اس کا انٹرفیس سادہ ہے اور سرور پروفائلز بنانے کی سہولت بھی اس میں موجود ہیں۔ جبکہ (SSH >Secure Shell) کی سہولت کی وجہ سے آپ یونکس خاندان کے سرورز پر زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔اس کے پورٹ ایبل ورژن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں جنھیں انسٹالیشن کئے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فائل زیلا کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔
[link]https://filezilla-project.org/download.php/[/link]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by چاند بابو »

بہت خوب اشفاق بھیا کمال ہے یار آپ واقعی کمال کرتے ہیں.
چھوٹے سے سوال کے جواب میں اتنا جامع جواب.
بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by علی خان »

کیا کروں ماجد بھائی کبھی کبھی موڈ ہوں. تو بس اس طرح کے کام میرے سے سرزد ہو جاتے ہیں. p:a:t:a:i
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by چاند بابو »

اللہ کرے آپ ہمیشہ ایسے موڈ میں ہی رہا کریں اس سے دکھی انسانیت کا بہت فائدہ ہوتا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by علی خان »

کوشش تو یہی ہوتی ہے مگر اُردو ٹائیپنگ ہمیشہ سے میرا مسلہ رہا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by بلال احمد »

اشفاق علی wrote:کوشش تو یہی ہوتی ہے مگر اُردو ٹائیپنگ ہمیشہ سے میرا مسلہ رہا ہے.
اشفاق بھائی آپ نے اسے اپنا مسئلہ خود بنایا ہوا ہے، ورنہ آپ کی ٹائپنگ تو زبردست ہے v;e;r;y;happ;y
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by چاند بابو »

جی اشفاق بھیا اب تو اتنے سالوں بعد آپ کے لئے اردو ٹائپنگ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے اور میرے خیال میں اب یہ اتنا مسئلہ رہا نہیں ہے جتنا آپ نے اپنے اوپر سوار کیا ہوا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by علی خان »

ہو سکتا ہے. مگر یہاں پرفوری جواب والے حصے میں استعمال ہونے والے فونٹس کی وجہ سے مجھے ٹائیپنگ میں مزہ نہیں‌آتا ہے. اب اُمید ہے کہ نئے والے فورم میں یہ مسلہ حل ہو جائے گا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by محمد اسفند »

چاند بابو wrote:یہ تمام معلومات آپ کو اپنے ہوسٹنگ سرور سے مل سکتی ہیں.
یہ آپ کی ایف ٹی پی یوزر نیم اور پاسورڈ کی معلومات ہیں.
اب یہ ہوسٹنگ سرور کیا ہے کیا یہ filezilla server تو نہی
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by علی خان »

ہوسٹنگ سرور کا مطلب ہے. جہاں سے آپ نے اپنے ویب سائٹ کے لئے سپیس حاصل کی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: filezilla کو استعمال کرنا

Post by چاند بابو »

جی نہیں اسفند بھیا یہ معلومات آپ کی ہوسٹنگ سے ملے گی.
دراصل Filezilla آپ کی فائلز کو آپ کی ویب ہوسٹنگ پر چڑھانے اور اتارنے کے لئے استعمال ہوتا ہے.
آپ کی ہوسٹنگ کی معلومات کے ساتھ ہی آپ کو FTP کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور وہی معلومات یہاں‌ Filezilla میں دینی ہوتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”