مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by علی خان »

معروف سرچ انجن گوگل نے ایک ٹول متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارف یہ فیصلہ کر پائے گا کہ اس کے انتقال یا آن لائن پر غیرفعال ہوجانے کی صورت میں اس کے ڈیٹا کے ساتھ کیا کیا جائے۔

یہ سہولت گوگل کے تحت چلنے والی تمام ای میل سروسز، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ گوگل پلس اور دیگر اکاؤنٹس پر موجود ہوگی۔

اس ٹول کے تحت گوگل اپنے صارفین کو یہ اختیار یا موقع فراہم کرے گا کہ وہ خود یہ طے کریں کہ اگر وہ مر جاتے ہیں یا آن لائن یا غیر فعال ہوجاتے ہیں تو اس صورت میں ان کے ڈیٹا کے ساتھ کیا کیا جائے۔

گوگل ایسے حساس معاملے پر کام کرنے والی پہلی بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

صارف اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے یہ طے کرے گا کہ ایک خاص مدت کے بعد اس کے زیرِاستعمال اکاؤنٹ یا ڈیٹا کو مٹا یا ختم کر دیا جائے یا پھر وہ یہی اختیار کسی انسان کے سپرد بھی کر سکتا ہے۔

دنیا بھر سے انٹرنیٹ کے صارفین نے اس بات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ان کے انتقال کے بعد معلوم نہیں ان کے ڈیٹا کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔

ایک بلاگ پوسٹ پر گوگل نے کہا، ’ہمیں امید ہے کہ یہ نیا آپشن آپ کو آپ کے ڈجیٹل ڈیٹا کی زندگی کا فیصلہ کرنے کا اختیار اس انداز میں دے گا کہ آپ کی حفاظت اور تخلیے میں خلل نہ پڑے اور آپ کے بعد آپ کے پیاروں کی زندگی آسان رہے۔‘

کیلی فورنیا کی کمپنی گوگل ویڈیوز کی سائٹ یو ٹیوب، فوٹو شیئرنگ سروس پکاسا اور بلاگر جیسی سائٹس بھی چلاتی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ان کا صارف تین، چھ، نو یا بارہ مہینے غیر فعال رہنے پر اپنے ڈیٹا کو ختم یا مٹا دینے کا اختیار استعمال کر سکتا ہے، بصورت دیگر مخصوص اکاؤنٹس پر اُن کے ڈیٹا کو منتقل کرنے کی سہولت بھی اسی ٹول کے زریعے مہیا کی جائے گی تاہم گوگل صارف کی جانب سے مہیا کیے گئے نمبر یا ثانوی ای میل ایڈریس پر ڈیٹا منتقل کرنے سے قبل خبردار ضرور کرے گا۔

خیال رہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنا اعدادی مواد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، ای میل اور دیگر سہولتوں پر رکھتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت آسانی سے مہیا ہو سکے۔

اس سے قبل دیگر کمپنیوں نے بھی اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی تھی جو کسی صارف کے انتقال کے بعد پیدا ہوتا ہے کہ اس کی موت کی صورت میں انٹر نیٹ پر موجود ڈیٹا کا کیا کیا جائے۔

[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/ ... _rwa.shtml[/link]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by اضواء »

بہترین اور مفید معلومات پئیش کرنے پر اشفاق علی بھیا ;fl;ow;er; آپ کا بہت بہت شکریہ ..
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by میاں محمد اشفاق »

بہترین اور مفید معلومات پئیش کرنے پر شکریہ اشفاق بھائی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by علی عامر »

آگاہی پر مشکور ہوں ;fl;ow;er;
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم.
یہ ایک بہترین اور اپنی طرز کی منفرد کاوش ہو گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by محمد شعیب »

واقعی ایک بہترین اقدام کیا ہے گوگل نے.
شئرنگ کا شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مرنے کے بعد گوگل پر موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا.

Post by بلال احمد »

گوگل کا یہ بہت احسن اقدام ہے، اور اس سے یوزرز کو بہت زیادہ مدد مل سکے گی کہ اپنے بعد والے کو معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”