[center]تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
بعد میرے یہ خطا کون کرے گا
کس پہ ہو گی تری وہ مشقِ ستم اب
ظلم تیرے یوں سہا کون کرے گا
ترکِ الفت نہیں اچھی یہ تو سوچو
عہدِ الفت کو وفا کون کرے گا
کر لیا ترک تعلق ،تجھے لیکن
یاد سے میری جدا کون کرے گا
جس طرح ٹوٹ کے چاہا تجھے ہم نے
اس طرح پیار بھلا کون کرے گا
کون رکھے گا مرے زخموں پہ مرہم
دردِ الفت کی دوا کون کرے گا
اب تو تاریک ہے آنگن مرے دل کا
اس اندھیرے میں ضیا کون کرے گا
مدتوں سے جو نصرؔ فرض ہے تجھ پر
حقِ الفت وہ ادا کون کرے گا
محمد ذیشان نصر
27-12-2012[/center]
تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا... محمد ذیشان نصر
تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا... محمد ذیشان نصر
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا... محمد ذیشان نصر
بہت خوب ذیشان نصر صاحب بہت عمدہ غزل پیش کرنے کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا... محمد ذیشان نصر
پسندیدگی کے لئے تمام احباب کا شکر گذار ہوں
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا... محمد ذیشان نصر
بہترین ہے
شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]