،،،، BOSS ،،،،

اردو کے منتخب افسانے یہاں شیئر کریں
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

،،،، BOSS ،،،،

Post by انور جمال انور »

،،،، باس ،،،،،،


مجھے اپنے باس سے اتنی محبت تھی کہ جس دن وہ چھٹی پر ہوتے مجھے دن گزارنا بھاری پڑ جاتا ،،، حتی کہ اس دن میں بھی چھٹی کر لیتا ،،کام کا کیا ھے ، کام تو چلتا رہتا ھے ،،،
کئی مرتبہ باس اس بات پر ناراض بھی ہوۓ لیکن میں نے صاف کہہ دیا کہ باس آپ ہیں تو میں ہوں ، آپ نہيں تو میں بھی نہیں ،،،
مجھے علم تھا کہ میرے ساتھی ورکر مجھ پر ہنستے ہیں ، میرے خلاف ہر وقت کھسر پھسر جاری رہتی ھے ، لیکن مجھے کسی کی پرواہ نہیں تھی ،،
کئی بار ایسا بھی ہوا کہ باس اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو بھی دفتر لے آۓ ،،،
بس اس دن تو حرام ھے جو ایک کام بھی دفتر کا کیا ہوا ،،
میں اسے سارا دن گود میں لیے لیے گھومتا ، حالانکہ وہ اتنا بڑا تھا کہ گود میں اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی ،، وہ خود بھی جھینپ جاتا اور کہتا ، انکل ؛ مجھے نیچے اتاریں ،اور میں کہتا ،، بیٹا ؛آپ کے پاؤں میں مٹی لگ جاۓ گی ،،،بڑا ہی پیارا بیٹا تھا باس کا ،،،
بکرا عید والے دن میں صبح ہی سے باس کے گھر موجود تھا ،، کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ باس کو کوئی پریشانی ھو ،، قصائی کو میں خود بلا کر لایا ،، جانور کی آلائش اپنے ہاتھوں سے پھینک کر آیا ،،
جب فرش پر جمے ہوۓ خون کو میں رگڑ رگڑ کر صاف کر رہا تھا تبھی میرے آفس سے کچھ لوگ آگئے ،، ظاہر ھے گوشت لینے آۓ تھے مجھے یوں نوکروں کی طرح کا م کرتے دیکھ کر ہنسنے لگے ،،،مجھے بہت برا لگا ،،
،، ان کمینوں کو کیا پتہ کہ باس کا مقام کیا ہوتا ھے ،،، اور باس کی خدمت کرنا کتنا بڑا ثواب ھے ،،

اس دن باس نے مجھے سب سے زیادہ گوشت دیا اور کہا کہ اسے اپنا ہی گھر سمجھو اور یہاں آتے جاتے رہا کرو ،،

اس دن میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا ،، باس کے یہ جملے میرے لیۓ اعزاز تھے ،،

میں ان کے گھر آنے جانے لگا ،،
ایک دن باس مجھے داتا دربار لے گئے ،،
دس کلو چاولوں کی دیگ خرید کر مجھے کہنے لگے کہ یہ دیگ میں اپنی نگرانی میں تقسیم کرواؤں ،، میں نے کہا باس آپ بالکل فکر نہ کریں ،،
تھوڑی دیر بعد جیسے ہی باس سلام کرنے مزار کے اندر گئے ،،، میں نے دیگ کی تقسیم رکوا دی ،، اور دکان والے سے کہا کہ آدھے چاول ایک بڑے شاپر میں ڈال کر سائیڈ میں رکھ دو ،،

اس دن میری بیوی بھی بہت خوش ہوئی اور باس کو دعائيں دیتی رہی ،،

ایک دن مجھے باس کے گھر سے ہزار روپے کا نوٹ پڑا ہوا ملا ،، میں نے جلدی سے اٹھا کر جیب میں رکھ لیا اور سوچا کہ باس کی اتنی خدمت کرتا ہوں ،، اگر ہزار دو ہزار روپے مل جائيں تو یہ میرا حق ھے ،،،

چند ہی دنوں بعد مجھے ایک دوسرا ہزار کا نوٹ ملا ،،، ملا نہیں ،، یوں کہیں کہ ایک دراز میں پڑا ہوا تھا ،،،

مجھے افسوس بھی ہوا کہ باس پیسوں کے معاملے میں کتنے لاپرواہ ہیں ،،

دن گزرتے رھے اور مجھے نوٹ ملتے رھے ،، یہاں تک کہ ایک دن محسوس ہوا کہ باس شک بھری نظروں سے مجھے گھور رھے ہیں ،،،

ان کا غصہ بجا تھا ،،کیونکہ ان کا بلیک بیری فون گم ہو گیا تھا ،،،

مجھے بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ اتنی بڑی چيز نہیں اٹھانی چاہئیے تھی ،،

خير آئيندہ کیلیۓ میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ باس کا مکمل خیال رکھوں گا ،، اور ان کی چيزيں چوری ہونے سے بچاؤں گا ،،،

میری نیت بالکل صاف تھی،، مگر بدقسمتی سے ایک دن معصوم صورت باس نے میرے لیۓ جال بچھایا ،،،
اور اپنی میز کے دراز میں کچھ رقم رکھ کر باتھ روم چلے گئے ،،،

میں حسب _ معمول ان کے آفس کی صفائی میں جٹ گیا ،،،

باس جب واپس آۓ تو خوش ہوۓ کہ میں نے تمام کاغذات وغیرہ ترتیب سے رکھ دیۓ ہیں ،،،

میں جب باہر جانے کیلیۓ مڑا تبھی باس نے مجھے آواز دی ،،،

اور وہ ایسی آواز تھی کہ ایک لمحے کیلیۓ تو میری روح کانپ گئی ،،
میں نے مڑ کر دیکھا ،،باس مجھے نفرت سے گھور رھے تھے ،،

تم نے دراز سے پیسے نکالے ،،،؟ انہوں نے دانت پیستے ہوۓ پوچھا

نہیں باس ؛ کونسے پیسے ،،، ؟ میں نہایت احترام سے بولا ،،

لیکن باس اب میرے احترام سے مرعوب ہونے والے نہیں تھے ،،، انہوں نے گارڈ کو بلا کر میری تلاشی لینے کا کہا ،،اور پیسے برآمد ہونے کے بعد مجھے کھڑے کھڑے کمپنی سے نکال دیا ،،،

گیٹ پر چوکیدار نے مجھے بے وقت باہر جاتے دیکھا تو اس کا سبب پوچھا ،،،

میں غصے میں کھول رہا تھا ،، میں نے چوکیدار کو بھی بے نقط سنائيں اور کہا کہ میں جاب چھوڑ کر جا رہا ہوں ،،، لعنت ھے ایسی جاب پر اور ایسے باس پر ،،، الو کا پٹھا ،، باس بنا پھرتا ھے ،،،

___________________

تحریر ؛ انور جمال انور
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ،،،، BOSS ،،،،

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ،،،، BOSS ،،،،

Post by اضواء »

:clap: :clap: شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ..
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ،،،، BOSS ،،،،

Post by اعجازالحسینی »

v;g v;g v;g v;g
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ،،،، BOSS ،،،،

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g v;g :clap:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “اردو افسانہ”