اشفاق احمد کی یاد میں.

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

اشفاق احمد کی یاد میں.

Post by افتخار »

[center]Image[/center]




اردو ادب کے حوالے جب بات کی جاتی ہے تو پاکستان کے نامور ادیب اشفاق احمد کے ذکر کے بناء ادب کی تاریخ نامکمل اور ادھوری معلوم ہوتی ہے۔
اشفاق احمد ایک افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، فلسفی ادیب اور دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین براڈ کاسٹر بھی تھے۔ فنون لطیفہ کے علاوہ انہیں اولیاء اللہ اور صوفی ازم سے خاص لگاؤ تھا۔
اشفاق احمد بائیس اگست انیس سو پچیس کو بھارت کے صوبے اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں غازی آباد میں حاصل کی۔ تقسیم کے بعد ہجرت کرکے لاہور آبسے اور گورنمٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد ریڈیو آزاد کشمیر سے منسلک ہوگئے۔ اس کے بعد اشفاق احمد نے دیال سنگھ کالج لاہور میں بحیثیت لیکچرار ملازمت اختیارکی۔ دو سال بعد آپ روم یونیورسٹی میں اردو کے استاد مقرر ہوئے۔ وطن واپسی کے بعد آپ نے ادبی مجلہ "داستان گو" جاری کیا جو اردو کے ابتدائی رسالوں میں شمار کیا جاتاہے۔ فن اور ادب کی خدمت کرتے ہوئے کچھ ہی عرصے میں آپ مرکزی اردو بورڈ کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے جو بعد میں اردو سائنس بورڈ میں تبدیل ہوگیا۔ جنرل ضیاء کے دور حکومت میں آپ وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے۔ اردو زبان اور لاہور کی لذت سے لبریز پنجابی الفاظ کو ادبی تناظر کے جس قالب میں اشفاق احمد نے ڈھالا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہیں کہانی لکھنے پر جتنا عبور تھا اسی طرح بہترین قصہ گو بھی تھے۔ جس کی مثال پروگرام "زاویہ" میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد میں شرکت اور آپ کے گھر پر منعقدہ محفلیں ہیں جن میں ہر عمر اور ادب کا متوالا اپنی شرکت کو باعث افتخار سمجھتا تھا۔
اشفاق احمد نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فیچر فلم ''دھوپ اور سائے'' بھی بنائی تھی۔ گوکہ فلم زیادہ پذیرائی حاصل نہ کرسکی لیکن اپنے مشہور گیت کی بدولت یادوں میں محفوظ ہے۔
انیس سو تریپن میں شائع ہونے والے افسانے ''گڈریا '' نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے.
اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے ، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے، طوطا کہانی اور زاویہ جیسی بہترین شاہکار شامل ہیں اور ان کا ریڈیو پاکستان لاہور سے نشر ہونے والا پروگرام "تلقین شاہ" آج بھی نئے لکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
اشفاق احمد کو صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
اشفاق احمد کو ادب کی دنیا میں جو مقام نصیب ہوا وہ افق کم ہی ادیبوں کو نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریروں اپنے انتقال کا احوال اور آنے والوں کے احساسات کا جو حال جس طرح لکھا بالکل اسی طرح سات ستمبر دوہزار چار کو آپ کے انتقال کے بعد چاہنے والوں نے دیکھا اور آج بھی اہل فہم و فراست بابا اشفاق احمد کو یاد کرتے ہیں کیونکہ ادیب کبھی مرتا نہیں وہ اپنی تحریر کی صورت ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔


[center]Image[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اشفاق احمد کی یاد میں.

Post by اضواء »

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اشفاق احمد کی یاد میں.

Post by میاں محمد اشفاق »

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے
آمین
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اشفاق احمد کی یاد میں.

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ افتخار بھیا بہت ہی خوبصورت شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اشفاق احمد کی یاد میں.

Post by بلال احمد »

خوبصورت شیئرنگ کیلئے شکریہ،


مرحوم کا پروگرام "زاویہ" بہت شوق سے دیکھتا تھا، اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”