تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by عبیداللہ عبید »

اطالوی ڈاکٹر تیرہ دن تک ،16 ماہ کےشیر خوار بچے کی زندگی مصنوعی دل سے برقرار رکھنے میں کامیاب


تحریر:۔ انطونیوڈینٹی۔ 24 مئی2012ء جمعرات
ترجمہ: عبیداللہ عبید۔27 مئی 2012ء ، اتوار

روم(روئٹرز)اطالوی ڈاکٹروں نے 16 ماہ کے بچے کی زندگی مصنوعی دل سے اس وقت تک جڑے رکھی جب تک اس کے لیے متبادل دل کا انتظام نہ ہوسکا۔

روم شہر کے بامبینو جیسو اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن پچھلے ماہ اختتام کو پہنچ چکا تھا لیکن اس کا اعلان اس ہفتے کیا گیا۔

بیمار بچہ جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، تبدیلئ قلب کے آپریشن سے تیرہ دن پہلے تک مصنوعی دل کے ذریعے زندہ رکھا گیا اور اب اس کی حالت اچھی ہے ۔

یہ بچہ" عضلہ قلب کی کشادگی" کی بیماری میں مبتلا تھا جسے جدید میڈیکل سائنس کی زبان میں dilated myocardiopathy کا نام دیا گیا ہے ۔اس بیماری دل کا عضلہ(پٹھا) مبتلائے مرض ہوتا ہے ۔یہ شکایت والدین سے بچوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے اور دیگر وجوہات سے بھی ہوسکتی ہے جس میں وائرس ، وٹامن بی کی کمی اور شراب نوشی وغیرہ شامل ہیں ۔

اکثر اوقات اس بیماری کی وجوہات بھی نامعلوم ہوتی ہیں اور اس کا کوئی مخصوص علاج بھی اب تک دریافت نہیں ہواہے ۔

اس بیماری کے نتیجے میں عام طور پر دل کے ریشوں میں کھنچاؤاور ان میں غیر ضروری بڑھوتری پیداہوتی ہے جو رفتہ رفتہ دل کو کمزور کرکے ان میں خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت ختم کردیتی ہے ۔

سرجن ڈاکٹر انطونیو اموڈیو نے روئٹر ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی دل کےمذکورہ کردار کو سنگ میل قرار دیا اور کہا: " اگر چہ فی الحال یہ مصنوعی دل ، تبدیلئ قلب کے لیے رابطے کا کام کرتا ہے لیکن مستقبل میں اسے دل کی بجائے استعمال کیا جاسکے گا۔

مصنوعی دل نصب کرنے سے پہلے بچے کا دل جس میکانیکی پمپ سے جوڑا گیا تھا(تاکہ اس کے حقیقی دل کے افعال میں مدد کرے )کے قریب شدید انفیکشن تھا۔جراحتی نقطہ نظر سے یہ کوئی مشکل امر نہیں تھا۔جس مشکل ہمیں سامنا تھاوہ یہ کہ بچے کا اس سے قبل کئی دفعہ آپریشن کیا گیا تھا۔

ننھا سا ٹیٹانیم سے بنا پمپ جس کا وزن صرف گیا رہ گرام ہے ، خون کا بہاؤ ایک اعشاریہ پانچ لیٹر فی منٹ تک کنٹرول کرسکتا ہے ۔یادرہے کہ بالغ افراد کے لیے مصنوعی دل کا وزن نوسو گرام ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر انطونیو اموڈیو نے کہا کہ بچہ ہمارے خاندان کا رکن بن گیا تھااور ہماری ٹیم اس کی ہرقسم کی مدد کو تیار تھی۔

" بچہ ہمارے پاس انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں اپنی پیدائش کے ایک ماہ بعد سے داخل تھا۔ وہ ہمارے لیے بختاور (نیک شگون) اور ہم میں سے ایک فرد تھا" ڈاکٹر نے مزید کہا۔

ایک سال تک اس کا ہر دن اور ہر لمحہ ہمارے پاس گزرا۔جب بھی ہمیں کوئی مشکل پیش آتی ہم اپنی بہترین کوشش کرتے ۔

مصنوعی دل امریکی ڈاکٹر رابرٹ جارویک کی ایجاد ہے اور حالیہ واقعہ سے پہلے صرف جانوروں میں اس مقصد کے لیے آزمایا گیا ہے ۔

اسپتال کو اس کے استعمال کے لیے ڈاکٹر جارویک سے خصوصی اجازت نامہ درکارتھاجو اطالوی وزارتِ صحت مروجہ طریقہ کار کے مطابق پہلے ہی حاصل کرچکی تھی۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by عبیداللہ عبید »

شکریہ اشفاق بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by میاں محمد اشفاق »

مگر پتہ نہیں کیوں میرے دل میں اک خیال بار بار آ رہا ہے کہ کیا انسان قدرت کہ کاموں میں دخل اندازی کرنے کی کوشش نہیں کر رہا اور جب یہ سوال میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں تو مجھے اس کا جواب منفی میں ہی ملتا ہے کہ یقینا ء انسان ایسا ہی کر رہا ہے ۔ بے شک یہ انسان کی ایک نہایت ہی اچھی کامیابی ہے مگر ذرا سوچیے کہ کیا کسی غریب انسان کی اس تک رسائی ہو سکتی ہے یہ تو غریبوں کا دل جلانے والی ہی بات ہے۔ ایسی اور بھی کئی مثالیں ہیں جس میں کلونیگ بھی شامل ہے کیا یہ انسان کی اچھی کاوش ہے۔ایسی ہی ایک مثال بم ہے کیا یہ کسی بھی طریقے سے انسان کے لئے فائدے مند ہو سکتا ہے؟؟؟ یقیناء نہیں بلکہ یہ انسانیت کو تباہی کہ دہانے پر لے کر آ گیا ہے۔
ذرا سی لیبارٹری میں گڑ بڑ ہوئی اردگرد کے کئی میلوں تک انسان کیا کوئی جڑی بوٹی بھی نہیں بچے گی۔۔۔۔۔
ذرا سوچیئے
امید ہے کہ آپ دوست حضرات میرے ان ان کہے سوالوں کا جواب دیں گے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by افتخار »

شکریہ جناب
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تیرہ دن تک شیرخواربچے کی زندگی مصنوعی دل سےبرقرار

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”