کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کس کمینے کی ہے سازش، کس چوَل کی چال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
لوڈشیڈنگ نے دئیے ہیں اس طرح کے رتجگے
کوئی دوزخ میں بھی جائے گر تو گرمی نہ لگے
میرے پیارے واپڈا کی بس یہی اوقات ہے
چار گھنٹے لائٹ ہے اور پھر اندھیری رات ہے
بددعا دے دے کر تالو خشک اور منہ لال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
بند سی این جی سٹیشن نہ ملے پٹرول ہی
پڑ گیا ڈاکہ جہاں ناکہ تھا خاصا کول ہی
دیکھ کر منظر سارا ہاتھ کیا ان کے ہلیں
جن کہ پیٹی میں سے پسٹل کی جگہ سگریٹ ملیں
ڈاکوؤں کو علم ہے سرکار اپنے نال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
کس قدر پہنچے ہوئے کہ بس زباں ان کی ہلے
چائے پینے کے لئے دو چار ارب قرضہ ملے
کون کہتا ہے سارا معاف کرواتے ہیں یہ
جو کہیں تو چار پانچ سو واپس بھی لوٹاتے ہیں یہ
اور پھر یہ بولتے ہیں گورنمنٹ کنگال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
گالیاں نکلیں زباں سے ہاتھ سے پتھر چلا
نہ چلا تو ملک کا قانون نہ ان پر چلا
چل گئے گھونسے، چپیڑیں اور اینٹیں چل گئیں
کرسیاں تو چھوڑئیے، میک اپ کی کٹیں چل گئیں
یہ اسمبلی ہے جہاں لوٹا بنا فٹبال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
جیب میں دھیلا نہیں اور چانپ کھانے کی لگن
دوڑ جا تیرا یہاں کیا کام ہے، بولا مٹن
چھوڑ دے میری طلب کہنے لگا مرغ چمن
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
تیرے حصے میں فقط چٹنی ہے یا پھر دال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
حال پتلے ہو چکے ہیں اب سبھی کے کیا کریں
قیمتیں سن کر پڑیں دورے غشی کے کیا کریں
ریٹ ڈیلی چینج ہونے لگ گئے ہر چیز کے
صرف گاڑی ہی نہیں اب ہیں چکن بھی لیز پہ
ہر بجٹ کا سلسلہ سمجھو کہ سارا سال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
باپ کا بچوں کے دل میں اب کہاں وہ ڈر رہا
اور باتیں چھوڑئیے، شوہر نہ اب شوہر رہا
ہاؤس وائف تھی کبھی قصہ پرانا ہے جناب
اب یہاں پر ہاؤس ہسبنڈ کا زمانہ ہے جناب
گھر گرہستی بیویوں کے واسطے جنجال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
یا ہوں پونی بال اس کے یا نِرا گنجا ملے
اب مفکّر وہ ہے جس کے ہاتھ میں سوٹا ملے
شاعری کے نام پر بھی کیا نیا جذبہ ملے
اب کہیں مُنّی ملے، بےبو ملے، شِیلا ملے
اب یہاں فیض ہے، غالب ہے نہ اقبال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
ڈنگ ٹپاؤ سوچ ہے اور چل چلاؤ کام ہے
جس قدر عہدہ بڑا ہے اس قدر بدنام ہے
تھا انگوٹھا چھاپ، لیکن اک بڑا افسر رہا
کام جس کا جو نہیں ہے وہ وہی ہے کر رہا
محکمہ اس واسطے ہر ایک ہی بے حال ہے

ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بڑی سچی شاعری ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اب صرف عورتوں نے ہڑتال نہیں کی ورنہ کھانا بھی نہ ملتا.
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شکر کریں ہڑتال میں چائے نہیں ملی ورنہ شائد چائے کے بعد چپیڑیں ملتی وہ کراری کراریبلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
چائے کا ذکر اب کیوں شروع ہورہا ہےبلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیونکہ بلال بھائی کو تب سے اب تک کسی نے بھی چائے کا نہیںپوچھا وچارے.............
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میاں محمد اشفاق wrote:کیونکہ بلال بھائی کو تب سے اب تک کسی نے بھی چائے کا نہیںپوچھا وچارے.............
افتخار بھیا کے ذمہ ہے چائے کا پروگرام ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22225
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہاہاہاہاہا
میاں صاحب بھئی بہت خوب.
بہت بہترین شاعری ہے.
یہ بات حقیقت مگر مزاح کے لبادے میں لپٹی ہوئی.
بہترین.
اور یہ اضواء نے کہاں چار سال پہلے والی بات اب دوبارہ یاد کروا دی.
ارے افتخار صاحب اب تو اس چائے سے ویسے ہی مکر گئے ہوں گے.

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو آپ نے انہیں مکرنے کیوں دیا محترم
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ماہر
- Posts: 605
- Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی، پاکستان
- Contact:
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ جناب
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
[link]http://www.urduinc.com[/link]
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میاں صاحب اپنی آپ بیتی ہمیں نہ سنائیں.میاں محمد اشفاق wrote:شکر کریں ہڑتال میں چائے نہیں ملی ورنہ شائد چائے کے بعد چپیڑیں ملتی وہ کراری کراریبلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
چاند بھائی افتخار کو مکرنے نہیں دیں گے،چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا