ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

اراکین اردونامہ امید ہے آپ بخیریت ہوں گے.

آج ایک میل پر نظر پڑی تو دل کیا اسے اردونامہ کی ذینت بننا چاہیے، چنانچہ اسے اپلوڈ کر کے آپ کے سامنے پیش ہے،امید ہے آپکو بھی پسند آئے گی.

ہماری روزمرہ کی زندگی میں کمپیوٹر کا عمل دخل اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ہر کام کو کمپیوٹرازڈ کیا جارہا ہے، ہم کمپیوٹر استعمال تو کرتے ہیں لیکن اس چیز سے نابلد رہتے ہیں کہ آخر یہ ونڈوز شروع کہاں سے ہوئی اور یہ چیز شروع میں دکھنے میں کیسی تھی. تو چند تصاویر پیش خدمت ہیں امید ہے معاون ہوں‌گی.

یہ ونڈوزکا پہلا ورژن ہے، یہ 1985میں لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز 1.0رکھا گیا.اس ورژن میں سبھی اپلیکیشن فکس ہیں.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا دوسرا ورژن ہے، یہ 1987میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز2.0رکھا گیا.اس میں کچھ پروگرام فکس جبکہ کنٹرول پینل متعارف کرایا گیا.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا تیسرا ورژن ہے، یہ 1988میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام 2.1رکھا گیا. اس میں بھی کچھ اپلیکیشن فکس جبکہ کنٹرول پینل کیساتھ کیساتھ پینٹ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا چوتھا ورژن ہے، یہ 1990میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام 3.0رکھا گیا.اس میں پروگرام مینجر، فائل مینجر جبکہ ایم ایس ڈوس کی فائلز کو پروگرام مینجر میں‌تبدیل کردیا گیا.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا پانچواں ورژن ہے، یہ 1992میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام 3.1رکھا گیا. یہ ونڈوز3.0کا اپگریڈڈ ورژن ہے اس میں 32بٹ ایکسس متعارف کرائی گئی جبکہ پرسنلائزڈ آپشن اور گیمز بھی پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا چھٹا ورژن ہے، یہ 1995میں لانچ ہوااور اس کا نام ونڈوز95رکھا گیا.یہ پہلی جدید ونڈوز کہلائی جاتی ہے، اس میں جی یوآئی کے ذریعے کام کو آسانی سے کیاجانے کا کنسیپٹ دیا گیا،
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا ساتواں ورژن ہے، یہ 1998 میں‌لانچ ہوااور اس کا نام ونڈوز98رکھا گیا. یہ ونڈوز انتہائی مشہور ونڈوز میں شمار کی جاتی ہے، اگر آج بھی دیکھا جائے تو یہ ونڈوز کسی کسی کمپیوٹر میں انسٹال دکھائی دیتی ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا آٹھواں ورژن ہے، یہ 2000میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز meملینیئم ایڈیشن رکھا گیا. اس میں ونڈوز98کے اپگریڈڈ فیچر رکھے گئے ہیں.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا نواں ورژن ہے، یہ بھی 2000میں‌لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز2000رکھا گیا.یہ ونڈوز ونڈوز می کا اپگریڈڈ ورژن ہے. یہ بھی بہت عمدہ ونڈوز شمار کی جاتی ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا دسواں ورژن ہے، یہ 2001میں لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز ایکس پی رکھا گیا. اس ونڈوز کو سبھی ونڈوز کا باپ کہا جاتا ہے. یہ انتہائی کامیاب ونڈوز ہے جو آج بھی بے شمار کمپیوٹرز میں استعمال کی جارہی ہے، یہ ونڈوز7تک بہترین اور جدید ترین ونڈوز شمار کی جاتی ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا گیارواں ورژن ہے، یہ 2006میں لانچ ہوا اور اس کانام ونڈوز وسٹا رکھا گیا. اس کی اینیمیشن بہت خوبصورت ہیں جیسی ٹرانسپرینسی جیسی چیز تو جادو جیسی لگتی ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا بارہواں ورژن ہے، یہ 2009میں لانچ ہوا اور اس کانام ونڈوز سیون رکھا گیا. یہ ونڈوز آج تک کی بہترین ونڈوز میں شمار کی جاتی ہے، اسے ونڈوز کی تاریخ کا اہم سنگ میل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا. اس میں ایڈوانسڈ فیچرز نے اسے سبھی ونڈوز سے ممتاز کردیا ہے.
[center]Image[/center]

یہ ونڈوز کا تیرہواں ورژن ہے، یہ ابھی تیاری کے مراحل میں‌ہے اور 2012کے آخر تک اس کی ریلیز متوقع ہے. اس کا نام ونڈوز 8رکھا گیا ہے. اس ورژن کی ریلیز 2012 کے آخر تک امید کی جاتی ہے، اس میں بہتر انٹر فیس کو متعارف کرایا جا رہا ہے اور اسی تناسب سے فیچرز کو بھی ایڈوانس کیا جارہا ہے.
[center]Image[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by افتخار »

zub;ar zub;ar


v;g
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by محمد شعیب »

v;g
zub;ar

میں نے ونڈوز 98 اور ایکس پی استعمال کی ہے.
باقی وژنز میں میلینیم، 2000، وسٹا، سیون استعمال تو کئے لیکن زیادہ مزہ نہیں آیا.
آج تک ایکس پی ہی چلا رہا ہوں.

بہترین شئرنگ کا شکریہ
Last edited by محمد شعیب on Wed Mar 28, 2012 11:41 pm, edited 1 time in total.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

افتخار wrote: zub;ar zub;ar


v;g
پسند کرنے کا شکریہ افتخار بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

محمد شعیب wrote: v;g
zub;ar

میں نے ونڈوز 98 اور ایکس پی استعمال کی ہے.
باقی ورژنز میں میلینیم، 2000، وسٹا، سیون استعمال تو کئے لیکن زیادہ مزہ نہیں آیا.
آج تک ایکس پی ہی چلا رہا ہوں.

بہترین شئرنگ کا شکریہ
شعیب بھائی آپ کا بھی شکریہ،

مطلب آپ ونڈوز سیون سے مطمئن نہیں‌ہوئے؟ :o :o
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by علی خان »

زبردست بلال احمد.
کیا یاد دلا دی، میں نے 1992 کے 3.1 ورژن میں سب سے پہلا کام کیا تھا، اور اس وقت سے اسکو استعمال کر رہیں ہیں، بہت ہی زبردست، جب ونڈوز95 نئی نئی ہمارے علاقے میں آئی تھی، تو میرے پاس ایک 88 ایم بی کو ہارڈیسک تھی اور 12 ایم بی کی ریم والی ایک سسٹم میں میں نے ونڈوز 95 کو کسٹم کرکے انسٹال کیا تھا. کیا زمانہ تھا، اسوقت یہاں ہر ایک کی زبان پر بس یہی ایک جملہ تھا، کہ اشفاق نے ونڈوز95 انسٹال کی ہے، یہاں لوگ اسکو دیکھنے کے لئے آتے تھے، بلال ایک بار پھر سے بہت بہت شکریہ.


میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by چاند بابو »

میں نے 3.1 چلتے دیکھی ہے مگر کبھی اس پر خود کام نہیں کیا.
البتہ 95 پر میں نے کام کیا ہے.
98 تو اپنے گھر کی بات تھی.
اس کے بعد آنے والی ہر ونڈوز پر ہاتھ صاف کیا ہے.
اب 8 آتی ہے تو دیکھتے ہیں کیا چیز ہے، لیکن شاید یہ صرف ٹچ سکرین کے لئے ہی ہے.
کیونکہ میں نے اس کی تعارفی ویڈیو تھوڑی سی دیکھی تھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by محمد شعیب »

ارے یہاں تو بہت پرانے پرانے استاد موجود ہیں.
اشفاق بھائی !
آپ اتنے عرصے سے کمپیوٹر استعمال کر ہے ہیں :o
میں نے تو غالبا 2003 یا 2004 میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر آپریٹ کیا تھا. یعنی کمپیوٹر سے میری ملاقات کو کل سات یا آٹھ سال ہوئے ہیں. ان میں سے بھی پہلے چار سال تک طالب علمی کی مصروفیت کی وجہ سے آپریٹنگ اور موٹی موٹی معلومات کے علاوہ کچھ علم نہیں تھا. گزشتہ تین یا چار سال میں تھوڑا بہت سیکھا ہے.
اس کا مطلب ہے مجھ جیسے بچوں کو یہاں خاموش رہ کر اپنے سینئرز سے سیکھنا چاہئیے.
اور حقیقت میں میں نے باقاعدہ کمپیوٹر آپریٹنگ ایکس پی سے ہی شروع کی تھی اور آج تک اسی میں پھنسا ہوا ہوں.
شاید اب ایک قدم آگے بڑھ جاؤں ...
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by نورمحمد »

واہ بلال بھائی ۔ ۔۔واہ ۔۔۔۔
مگر میرے پاس تیسرے ورژن کی فوٹو کھل نہیں رہی ہے۔۔۔۔


اور ہاں کیا میں اسے اپنے بلاگ پر لگا سکتا ہوں ۔ ۔ ۔ اچھی معلومات ہیں ۔۔ ( آپ کے نام کے ساتھ ( ;) ;)
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

اشفاق علی wrote:زبردست بلال احمد.
کیا یاد دلا دی، میں نے 1992 کے 3.1 ورژن میں سب سے پہلا کام کیا تھا، اور اس وقت سے اسکو استعمال کر رہیں ہیں، بہت ہی زبردست، جب ونڈوز95 نئی نئی ہمارے علاقے میں آئی تھی، تو میرے پاس ایک 88 ایم بی کو ہارڈیسک تھی اور 12 ایم بی کی ریم والی ایک سسٹم میں میں نے ونڈوز 95 کو کسٹم کرکے انسٹال کیا تھا. کیا زمانہ تھا، اسوقت یہاں ہر ایک کی زبان پر بس یہی ایک جملہ تھا، کہ اشفاق نے ونڈوز95 انسٹال کی ہے، یہاں لوگ اسکو دیکھنے کے لئے آتے تھے، بلال ایک بار پھر سے بہت بہت شکریہ.


اشفاق بھائی آپکا پسند کرنے کا بیحد شکریہ.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:میں نے 3.1 چلتے دیکھی ہے مگر کبھی اس پر خود کام نہیں کیا.
البتہ 95 پر میں نے کام کیا ہے.
98 تو اپنے گھر کی بات تھی.
اس کے بعد آنے والی ہر ونڈوز پر ہاتھ صاف کیا ہے.
اب 8 آتی ہے تو دیکھتے ہیں کیا چیز ہے، لیکن شاید یہ صرف ٹچ سکرین کے لئے ہی ہے.
کیونکہ میں نے اس کی تعارفی ویڈیو تھوڑی سی دیکھی تھی.
چاندبھائی آپکا بھی پسندیدگی کیلئے شکریہ.


ارے مجھے یاد آیا آپ نے کہیں‌پر پسند تو کیا ہی نہیں بس کمنٹس دیئے ہیں b:e:a:t b:e:a:t


خیر کوئی بات نہیں پھر بھی شکریہ. اب جب 8آئے گی تو ہی معلوم پڑے گا اس میں‌کیا کیا ہے c;om;pu;te;r;beat
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

نورمحمد wrote:واہ بلال بھائی ۔ ۔۔واہ ۔۔۔۔
مگر میرے پاس تیسرے ورژن کی فوٹو کھل نہیں رہی ہے۔۔۔۔


اور ہاں کیا میں اسے اپنے بلاگ پر لگا سکتا ہوں ۔ ۔ ۔ اچھی معلومات ہیں ۔۔ ( آپ کے نام کے ساتھ ( ;) ;)
نور بھائی پسند کرنے کا شکریہ،

جی جی بالکل آپ اسے اپنے بلاگ پر لگاسکتے ہیں اور میرے نام کیساتھ لگانا ضروری نہیں آپ اسے اردونامہ کے نام کیساتھ بھی لگا سکتے ہیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by اضواء »

:clap: :clap: zub;ar v;g

بہت ہی خوب ہے ....


آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

آپ کا دیر سے آنے پر b:e:a:t b:e:a:t اور پسند کرنے پر ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:آپ کا دیر سے آنے پر b:e:a:t b:e:a:t اور پسند کرنے پر ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

دیر سے آئی دور سے پر be;a h;a;h;a h;a;h;a آئی تو نا
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز کی تاریخ (تصاویر میں)

Post by بلال احمد »

{أضواء} wrote:
بلال احمد wrote:آپ کا دیر سے آنے پر b:e:a:t b:e:a:t اور پسند کرنے پر ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

دیر سے آئی دور سے پر be;a h;a;h;a h;a;h;a آئی تو نا
جی آپ کا بصد شکریہ تشریف آوری کیلئے ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”