اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change کرنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change کرنا

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a میں اپنی ویب سائٹ کی ڈومین change کرنا چھتا ہو میں یہ چاھتا ہوں کے اپنی سائٹ ایک domain سے دوسری domain پر change کر دوں اور میری ویب سائٹ کی کوئی post بھی deliet نہ ہو
Jahad Is Our Way
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by محمد شعیب »

پہلے آپ نیا ڈومین رجسٹر کریں.
پھر پرانے ڈومین کی ڈی این ایس سیٹنگ ختم کر کے نئے ڈومین پر سیٹ کر دیں.
بس ہو گیا کام ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by چاند بابو »

مگر اگر یہ ورڈپریس بلاگ ہے تو اس میں جنرل سیٹنگ میں سے آپ کو اس کا یو آر ایل بھی تبدیل کرنا ہو گا ورنہ سائیٹ کام کرنا بند کر دے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by zahidartist »

word press blog ھے اور نئی domain بھی رجسٹر کرلی ہے کوئی ایسا طریقہ بتائے جس سے post بھی deliet نہ ہوں اور domain بھی change ہو جاے
Jahad Is Our Way
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by zahidartist »

کوئی بھائی جواب دے دے
Jahad Is Our Way
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by چاند بابو »

میں چاہتا تھا کہ مجھے نا ہی لمبا چوڑا لکھنا پڑے مگر مجھے لگتا ہے کہ آپ پوچھے بنا رہیں گے نہیں اور کوئی دوسرا کنجوس آپ کو بتائے گا نہیں.
تو لیجئے میں ہی یہ تکلف کر لیتا ہوں :P .


[center]ورڈپریس کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا[/center]

ورڈپریس سائیٹ کا یوآرایل تبدیل کرنا نہایت آسان ہے اپنی سائیٹ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہوں. وہاں سے Setting اور پھر General کے لنک پر جائیں، وہاں پر دو فیلڈز موجود ہوں گی. پہلی WordPress address (URL) اور دوسری Site address (URL) یہ دونوں Home اور Site URL سیٹنگز کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں.
یہ وہ بنیادی سیٹنگز ہیں جہاں سے آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ کے یوآرایل کو کنٹرول کرتے ہیں. ان کی تفصیل درج ذیل ہے.
Home یہ وہ ایڈریس ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ یوزرز براوزر میں لکھیں اور آپ کی سائیٹ پر جا پہنچیں.
Site URL یہ وہ ایڈریس ہے جہاں آپ کے ورڈپریس کی انسٹال شدہ فائلز موجود ہیں، اور اگر یہ فائلز اسی ڈائریکٹری میں موجود ہیں جو آپ نے اوپر والے ڈومین نیم کے ساتھ سیٹ کی ہے تو یہاں بھی آپ وہی لکھیں گے جو اوپر Home میں لکھا ہے.

سائیٹ کا یورآرایل تبدیل کرنے کے لئے اوپربتائے گئے دونوں خانوں میں ایڈریس تبدیل کرنے سے آپ کی سائیٹ کا ڈومین ایڈریس تبدیل ہو جائے گا.
عام طور پر جو لوگ اپنے ورڈپریس کی انسٹالیشن اسی ڈائریکٹری میں کرتے ہیں جو انہوں نے ڈومین ایڈ کرتے ہوئے اس ڈومین کے ساتھ منسلک کی ہے تو وہ اپنا نیا یوآرایل ہی ان دونوں خانوں میں لکھیں گے.


[center]Image[/center]

[center]ورڈپریس کا یوآرایل بجائے ایڈمن پینل سے خود تبدیل کرنا[/center]

ورڈپریس کا یوآرایل Manually تبدیل کرنے کے لئے چار مختلف تریقے استعمال کیئے جا سکتے ہیں. جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے.

wp-config فائل کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ کا یوآرایل wp-config.php فائل میں تبدیلی سے بدل سکتے ہیں اس کے لئے اپنی کنفگریشن فائل کھولیں اور نیچے موجود کوڈ اپنی کنفگریشن فائل میں لکھ دیجئے.

[code]define('WP_HOME','http://example.com');
define('WP_SITEURL','http://example.com');[/code]

یاد رہے یہاں example.com آپ کا ڈومین نیم ہو گا.
لیکن سب سے بہتر یہی ہو گا کہ آپ یہ طریقہ تب ہی استعمال کریں جو کوئی اور طریقہ کام نا کر رہا ہو کیونکہ اس طریقہ کو استعمال کرنے کے بعد آپ General Setting میں سے اپنی سائیٹ کا یوآرایل تبدیل نہیں کر پائیں گے.

functions.php کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

اگر آپ کے پاس اپنی سائیٹ کی ایف ٹی پی Access موجود ہے تو یہ طریقہ اپنی سائیٹ کا یورآرایل تبدیل کرنے کا سب سے سہل اور تیز ترین طریقہ ہے مگر اسے اس صورت میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جب آپ کا ڈومین خدانخواستہ ہیک ہو چکا ہوتا ہے اور سائیٹ کے ایڈمن پینل تک آپ کی رسائی نہیں ہوتی یا آپ کسی اور وجہ سے ایڈمن پینل میں داخل نہیں ہوسکتےہیں.

functions.php فائل کے شروع میں جہاں <?php کا کوڈ شروع ہوتا ہے اس کے فوری بعد یہ دو لائنز ڈال دیں.

[code]update_option('siteurl','http://example.com/blog');
update_option('home','http://example.com/blog');[/code]

یاد رہے یہاں بھی example.com آپ کا ڈومین نیم ہو گا.

اب functions.php کو پھر سے اپلوڈ کر دیں اور ایڈمن صفحہ یا لاگ ان والا صفحہ دو تین بار ریفریش کر لیں آپ کا یوآرایل تبدیل ہو جائے گا. جب یہ عمل کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچ جائے.
اب اوپر والا عمل دہرائیں اور functions.php میں سے یہ دو لائنز حذف کر دیں، یاد رہے یہ نہایت ضروری عمل ہے اور یہ دو لائنز یہاں ہرگز موجود نہیں رہنا چاہیں.
فرض کریں آپ ایک ایسا تھیم استعمال کر رہے ہیں جس میں functions.php کے نام کی فائل ہی موجود نہیں ہے تو اس کے لئے آپ نوٹ پیڈ میں ایک فائل بنائیں اس میں نیچے والا کوڈ لکھیں اور functions.php کے نام سے محفوظ کر لیں.

[code]<?php
update_option('siteurl','http://example.com/blog');
update_option('home','http://example.com/blog');[/code]

اور جب مطلوبہ یوآرایل کام کرنے لگے تو اس فائل کو پھر سے حذف کر دیں.

Relocate Method کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

ورڈپریس میں Relocate Method بھی کام کرتا ہے جو آپ کی مطلوبہ ویلیوز کو Relocate کرتا ہے اور انہیں فعال کرتا ہے.جب سائیٹ کو ایک سرور سے دوسرے سرور پر تبدیل کیا جا رہا ہو تو یہ طریقہ کاراسے فوری طور پر فعال بنانے میں زیادہ کارگرہے.
اپنی سائیٹ کی wp-config.php فائل کو کسی HTML Editor میں کھولیں. Define سٹیٹمنٹ کے بعد نیچے موجود لائن لکھ دیں.


[code]define('RELOCATE',true);[/code]

ورڈپریس کے لاگ ان صفحہ پر جائیں اور عام طریقہ سے لاگ ان ہو جائیں.
جب relocate فنکشن true پر سیٹ ہو گا تو ورڈپریس خود کارطریقہ سے آپ کی تمام سیٹنگز اس یوآرایل کے حساب سے کر دے گا جو آپ لاگ ان کے لئے استعمال کر رہے ہیں.لیکن یاد رکھئے یہاں تمام سیٹنگز سے مراد صرف آپ کے ایڈمن سیکشن کی سیٹنگ سے ہے باقی سائیٹ کے ڈیٹا پر یوآرایل تبدیل نہیں ہو گا.اور وہ تمام تبدیلیاں آپ کو ابھی خود کرنا ہوں گی.
جب آپ تمام تبدیلیاں کر لیں تو اوپر دیا گیا کوڈ حذف کر دیں اسے ہرگز وہاں نا رہنے دیں.

ڈیٹابیس میں براہ راست یوآرایل تبدیل کرنا.

اگر آپ کو پتہ ہے کہ آپ اپنے ہوسٹ کے phpmyadmin میں کیسے جا سکتے ہیں تو آپ براہ راست ڈیٹابیس میں تبدیلیاں کر کے اپنی سائیٹ کا یوآرایل تبدیل کر سکتے ہیں.اس عمل کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کیجئے.
اپنی ڈیٹابیس کی ایک کاپی بنا کر بیک اپ ڈاونلوڈ کر لیں.
Phpmyadmin میں لاگ ان ہوں.
اپنی ڈیٹابیس جو آپ کی ورڈ پریس سائیٹ کے ساتھ منسلک ہے اس کا انتخاب کیجئے.
آپ کی ڈیٹابیس کے ٹیبلز نظر آنا شروع ہو جائیں گے.
wp_options نامی ٹیبل کا انتخاب کیجئے. نوٹ: table prefix یعنی wp مختلف بھی ہو سکتا ہے اگر آپ نے دورانِ انسٹالیشن اس میں تبدیلی کی ہے تو.
چھوٹا سا آئیکون جو Browse کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اسے کلک کیجئے.
wp_options ٹیبل میں موجود فیلڈز نظر آنا شروع ہو جائیں گی.
option_name نامی فیلڈ میں نیچے سکرول کیجئے اور siteurl کی تلاش کیجئے.
Edit Field کا آپشن کلک کیجئے جو کہ عموما بائیں جانب ہوتا ہے.
Edit Field ونڈوز نمودار ہو جائے گی.
option_value نامی Input Box میں بڑی احتیاط سے اپنا نیا یوآرایل لکھ دیں.
ایک بار پھر سے اس امر کی تسلی کر لیجئے کہ یہ یوآرایل درست ہے اور اگر درست ہے تو Go کا بٹن دبا کر اسے محفوظ کرلیں.
اب آپ خود کار طریقہ سے wp_options پر واپس آ جائیں گے.
اب یہاں home کی فیلڈ پر جائیں اور Edit Field کا انتخاب کیجئے.
option_value میں احتیاط کے ساتھ اپنا نیا یوآرایل لکھ دیں.
ایک بار پھر سے اس امر کی تسلی کر لیجئے کہ یہ یوآرایل درست ہے اور اگر درست ہے تو Go کا بٹن دبا کر اسے محفوظ کرلیں.
لیجئے آپ کامیابی سے اپنی سائیٹ کا یو آر ایل تبدیل کر چکے ہیں.


[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by چاند بابو »

اگر آپ اپنی سائیٹ کا یوآرایل بجائے ایڈمن پینل کے باقی دیئے گئے چار طریقوں سے تبدیل کر چکے ہیں تو آپ کو اپنی سائیٹ کے تمام پوسٹوں اور تصاویر وغیرہ کے ایڈریس بھی Manually تبدیل کرنا ہوں گے.
لیکن اگر آپ کی سائیٹ بہت زیادہ پوسٹوں پر محیط ہے اور یہاں پوسٹوں اور تصاویر کا ایک انبار لگا ہوا ہے تو یہ ایک نہایت کٹھن کام ہو گا کہ آپ ان سب کو Manually تبدیل کریں.
اس میں آپ بوڑھے ہو سکتے ہیں اور آپ کی سائیٹ ہو سکتا ہے ابھی بھی آدھی ہی اپڈیٹ ہو پائی ہو.

اس کام کے لئے ایک نسخہ تجویز کر دیتا ہوں.

PHPMyAdmin میں سے اپنی ڈیٹابیس کھولیں، اور wp_posts ٹیبل پر جائیں. یہاں جانے کے بعد اوپر موجود SQL کا لنک دبائیں. کھلنے والی وندوز میں نیچے موجود کوڈ ڈال دیں.

[code]UPDATE wp_posts
SET guid =
REPLACE(

guid,
"olddomain.com/wordpress",
"www.newdomain.com"

);[/code]

یاد رکھئے اوپر موجود کوڈ میں اپنے پرانے یو آر ایل اور نئے یوآرایل لکھنا مت بھولئے.
اب Go کا بٹن دبا دیجئے.

لیجئے جناب آپ نے بوڑھے ہونے سے پہلے ہی تمام پوسٹوں اور تصاویر وغیرہ کو اپڈیٹ کر لیا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a کوئی ایسا طریقہ بتائے جس سے میں اپنے پورانے ڈومین کے
سارے deta کو کسی طرح نئے ڈومین پر لے اون اور pste بھی detiet نا ہوں.
Jahad Is Our Way
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a کوئی ایسا طریقہ بتائے جس سے میں اپنے پورانے ڈومین کے
سارے deta کو کسی طرح نئے ڈومین پر لے اون اور pste بھی detiet نا ہوں.
Jahad Is Our Way
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a کوئی بھائی جواب دے
Jahad Is Our Way
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی ویب سائٹ کو ایک domain سے دوسری domain پر change ک

Post by چاند بابو »

یار زاہد بھیا اوپر فارسی یا عربی تو لکھی نہیں ہے یہی وہ طریقہ ہے جس سے آپ اپنا کام مکمل کر سکتے ہیں.

ویسے آپ کے لئے عرض ہے :dance: l:a:r:a:i be;a :headbang: :headbang:

اگر کچھ اور سوالات ایسے ہی آپ نے پوچھے تو میرا حال اوپر جیسا ہو جائے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”