بگرام کا فوجی اڈہ دوسرا گوانتانامو جیل بن چکا، تنظیم انسانی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

بگرام کا فوجی اڈہ دوسرا گوانتانامو جیل بن چکا، تنظیم انسانی

Post by شازل »

واشنگٹن . . . امریکا میں شہری آزادی کے لیے جد جہد کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں بگرام کا فوجی اڈا دوسرا گوانتا نامو جیل بن چکا ہے۔امریکن سول لبرٹیز یونین کی اسٹاف اٹارنی میلسا گڈمین نے ایک بیان میں گوانتانامواور بگرام کے فوجی اڈے پر قید افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے پینٹاگون اور سی آئی اے کے انکار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بگرام میں قید 600 افراد کے نام اور شہریت معلوم کی تھی لیکن اسے یہ فراہم نہیں کی گئیں۔میلسا گڈمین کا کہنا ہے کہ بگرام میں قید افراد کی حالت نا گفتہ بہ ہے انھیں نہ عدالتوں تک رسائی کی سہولت ہے نہ وکیلوں کی۔انھوں نے کہا کہ جب تک یہ جیل خفیہ رکھی جائے گی وہاں موجود لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بگرام کا فوجی اڈہ دوسرا گوانتانامو جیل بن چکا، تنظیم انسانی

Post by چاند بابو »

یہ امریکی پالیسی ہے کہ جب ایک جیل بدنام ہو جاتی ہے تو دوسری اس سے بھی بھیانکر جیل وجود میں آ جاتی ہے۔ امریکہ کی ایسی تمام جیلیں امریکی حدود سے باہر ہیں جس کی وجہ سے یہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کے بارے میں بات تو کر سکتی ہیں لیکن امریکی قوانین کے مطابق ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کر سکتی ہیں۔ امریکہ کا یہ دوہرا معیار پہلے دن سے قائم ہے اور تب تک رہے گا جب تک امریکہ رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بگرام کا فوجی اڈہ دوسرا گوانتانامو جیل بن چکا، تنظیم انسانی

Post by شازل »

ایسی ہی جیلیں‌کئی دوسرے ممالک میں‌بھی ہیں‌ جو کہ امریکہ کی ملکیت میں ہیں
سنا ہے کہ ان میں مسلم ممالک بھی ہیں‌جن کی معاونت امریکہ کو حاصل ہے :oops:
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”