ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این (VPN) دو مختلف کمپیوٹرز کے درمیان ڈائریکٹ، محفوظ ورچوئل ربط بناتا ہے جس میں کوئی تیسرا مداخلت نہیں کرسکتا۔ وی پی این کس طرح کام کرتا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ کار کیا ہے اور ایک صارف کی مدد کیسے کرتا ہے،اردونامہ فورم نے اپنے قارئین کے لئے اس کا طریقہ کار مفصل بیان کیا گیا ہے۔
VPNs ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے؟
VPN کا لفظ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے جس میں ورچوئل کا مطلب یہ ہے کہ آپ عام پبلک انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دو مختلف کمپیوٹروں کو ایک دوسرے سے جوڑ رہے ہیں، لیکن سارا عمل ایک محفوظ پرائیویٹ کنکشن بنا کر کرتے ہیں جس میں کوئی تیسرا مداخلت نہیںکر سکتا ہے اور آپ کا ڈیٹا پڑھنے سے قاصر رہتا ہے، شروع میں وی پی این کی تیاری کا مقصد کاروباری افراد کو سہولت مہیا کرنا تھا جو کسی دوسرے مقام سے اپنے گھر کے سرور پر موجود حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کرتے تھے اور انہیں اس ڈیٹا کی چوری کا ڈر بھی رہتا تھا، لیکن بعد میں VPNs کا استعمال عام صارفین بھی کرنے لگے اور رفتہ رفتہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔