!مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

!مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
[center]مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں[/center]
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دنیا بھر کے لوگوں کی جاسوسی کی خبریں تو ایک عرصے سے میڈیا کی زینت بن ہی رہی ہیں لیکن ایک تازہ خبر ایسی بھی ہے جو یقیناً آپ کو چونکا کے رکھ دے گی۔ ہیکنگ گروپ سیرین الیکٹرونک آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر کی سوفٹ ویئر اور انٹرنیٹ کمپنیاں بھی اس معاملے میں اتنی ہی ملوث ہیں۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ مائیکروسوفٹ اور اس جیسے دوسرے ادارے اپنے صارفین کی معلومات ایف بی آئی اور دیگر امریکی اداروں کو باقاعدہ فروخت کرتے ہیں اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ان معلومات کے عوض لئے جانے والے معاوضے میں بھی بتدریج اجافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیرین الیکٹرونک آرمی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایف بی آئی کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کرکے یہ معلومات حاصل کی ہیں۔ اس گروپ کی جانب سے اس حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جاری کی جانے والی مبینہ رسیدوں کے مطابق 2013ءمیں مائیکروسوفٹ ایف بی آئی کی ایک درخواست پوری کرنے کے 100ڈالر لیتا تھا، 2013ءمیں یہ بڑھ کر 200ڈالر فی درخواست ہوگیا اور آجکل تقریباً 300 ڈالر فی درخواست چارج کئے جارہے ہین۔ پیش کی جانے والی رسیدوں میں سب سے حالیہ رسید نومبر 2013ءکی ہے جس میں مائیکروسوفٹ نے قریباً 3 لاکھ ڈالر کا بل بنایا ہے۔ ان انکشافات کے بعد امریکہ میں اداروں کی جانب سے لوگوں کی جاسوسی کے بارے میں بحث اور بھی زور پکڑ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بظاہر یہ دستاویزات اصل معلوم ہوتے ہیں اور ٹیکس گزاروں کے پیسے کو ان ہی کی جاسوسی کے لئے استعمال کرنا ایک شرمناک عمل ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by محمد شعیب »

مائیکروسوفٹ، فیس بک، گوگل سب جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by چاند بابو »

کیا اردونامہ کی معلومات بھی بک سکتی ہیں؟
اگر ہاں تو طریقہ بتایئے؟؟ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by میاں محمد اشفاق »

تو آپ کے خیال میں‌نہیں بک رہی ہوں گی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by چاند بابو »

ارے کیا مطلب؟
اگر بک رہی ہیں تو پیسے کون لے رہا ہے.
میاں صاحب کہیں‌یہ آپ تو نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by میاں محمد اشفاق »

لاحول ولا قوت، ;(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: !مائیکروسوفٹ نے ایف بی آئی کو صارفین کی معلومات دے دیں

Post by محمد اسفند »

میاں محمد اشفاق wrote:تو آپ کے خیال میں‌نہیں بک رہی ہوں گی
میاں صاحب نے تے حد کر دیتی میاں صاحب کینی واری کیا سیچیاں گلا نہ کریا کرو چاند بابو غصہ کر جاندے آ ;fl;ow;er;
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”