مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
مائیکروسافٹ صرف ایک سافٹ ویئر نہیں بناتا، بلکہ اس کے بنائے ہوئے سافٹ ویئر کی تعداد درجنوں میں ہے۔ مائیکروسافٹ ان میں سے کچھ سافٹ ویئر کے لئے ٹریننگ پروگرامز اور سرٹیفکیشن پروگرامز فراہم کرتا ہے۔ مثلاً مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بنیادی آپریشن سے لے کر ایڈوانس لیول تک کی سرٹیفکیشن فراہم کرتا ہے
اپنے لئے سرٹیفکیٹ کے انتخاب کے لئے لنک پر کلک کریں!
[link]https://www.microsoft.com/learning/en-u ... rview.aspx[/link]
حصول مشکل نہیں لیکن محنت طلب ہے۔ مائیکروسافٹ کی کسی بھی سرٹیفکیشن کا مطلب ہے کہ آپ کو اس سافٹ ویئر یا ٹیکنالوجی پر مکمل عبور حاصل ہے۔ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق نوکریوں پر ایسے ملازمین کو ترجیح دی جاتی ہے جن کے پاس کوئی پروفیشنل سرٹیفکیشن موجود ہے۔

اگر آپ مائیکروسافٹ کی سرٹیفکیشن کرنے میں سنجیدہ ہیں تو پہلے اس بات کا تعین کرلیں کہ آپ کو مائیکروسافٹ کی کس ٹیکنالوجی میں سرٹیفائیڈ ہونا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سب سے بہتر آپ خود کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ ونڈوز سیون یا ایٹ کی ابتدائی معلومات ہی رکھتے ہیں تو آپ کو بالکل شروعاتی سرٹیفکیشن کرنی چاہئے۔ اگر آپ پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر مائیکروسافٹ کی مختلف لینگویجز مثلاً وی بی ڈاٹ نیٹ یا سی شارپ وغیرہ میں سرٹیفکیشن کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی سرٹیفکیشن کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ آپ کچھ ماہ تک پیپر کی تیاری کرتے ہیں۔ اس کے لئے کسی انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے یا پھر سیلف ٹریننگ کٹس کی مدد سے تیاری کی جاسکتی ہے۔ یہ کٹس مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ امتحان کی تیاری کے لئے کئی سافٹ ویئر بھی دستیاب ہیں جو بالکل مائیکروسافٹ کے پیٹرن کے مطابق آپ سے امتحان لیتے ہیں تاکہ آپ اصل امتحان بہتر طور پر دے سکیں۔ تیاری مکمل ہونے کے بعد آپ پرومیٹرک
کے کسی بھی الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹ میں فیس (جو کہ 80 ڈالر یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے) ادا کرکے اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں!اور امتحان کا دن اور وقت کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہوتا ہے۔ ان الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹس کی فہرست پرومیٹرک کی ویب سائٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔کسی بھی امتحان میں کامیابی کے لئے مخصوص تعداد میں پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔ مثلاً زیادہ تر پیپرز کے لئے 1100 میں سے 700 پوائنٹس اسکور کرنا ضروری ہوتا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by علی خان »

جی جناب. اسمیں اپکو 70% مارکس لینا لازمی ہے. میں بھی اس سارے سسٹم سے کئی دفعہ گزرا ہوں. اور میں نے اسمیں کم از کم مارکس 92.4 % تک حاصل کئے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
کرنے کو تو میں بھی دو چار سرٹیفکیٹ حاصل کر ہی ہوں مگر 80 ڈالر جمع ہوجاتے تو اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس میں‌مدد نہ کر دیتا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by محمد شعیب »

بہترین شئرنگ ہے.
ایک مرتبہ میں نے بھی ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی تیاری شروع کی تھی. اور کراچی میں کیل سوفٹ میں داخلہ بھی لے لیا تھا. لیکن جب پہلے ماہ میں ڈیٹا بیس کنیکشن، پروگرامنگ لینگویج وغیرہ کا شروع ہوا تو بہت سی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزرنے لگی. اس وقت یہ کورس 5 ماہ کا تھا. اور ایک ماہ کی فیس 5 ہزار تھی. اور مہینے میں ٹوٹل 8 کلاسز ہوتی تھیں. میرے لئے اس وقت فیس افورڈ کرنا بھی مشکل ہو گیا اور بہت کچھ سمجھنے کے لئے بنیادی باتیں بھی سیکھنا ضروری تھی، جو میں نہیں جانتا تھا.
اس لئے ایک ماہ پڑھ کر چھوڑ دیا....
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by میاں محمد اشفاق »

میرے تو سر سے سارے الفاظ ہی گزر گئے جو انہوں نے کورسز میں‌بتایئے دفع کرو جی اسی کی کرنا اپاں جعلی ڈگری بنا لواں گے ویسے بھی ڈگری ڈگری ہوتی ہے جعلی ہو یا اصلی اور چاہے گرمی کی ہو یا سردی کی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by محمد شعیب »

میاں محمد اشفاق wrote:میرے تو سر سے سارے الفاظ ہی گزر گئے جو انہوں نے کورسز میں‌بتایئے دفع کرو جی اسی کی کرنا اپاں جعلی ڈگری بنا لواں گے ویسے بھی ڈگری ڈگری ہوتی ہے جعلی ہو یا اصلی اور چاہے گرمی کی ہو یا سردی کی
v_v_f
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
میاں تو تو سدا سے جعل ساز ہے اور رہے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میاں تو تو سدا سے جعل ساز ہے اور رہے گا.
کب کی جعل سازی دو ذرا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “تبصرے”