مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے خطبہ کا اردو زبان میں آغاز

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے خطبہ کا اردو زبان میں آغاز

Post by علی عامر »

مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دیگر زبانوں میں ترجمے كا آغاز 2 ہفتے قبل كیا جاچكا ہے، سعودی حکام

Image

مدینہ منورہ: مسجد الحرام کے بعد اب مسجد نبوی میں نماز جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں بھی سنا جاسکے گا۔

مدینہ منورہ كے گورنر شہزاہ فیصل بن سلمان نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز كی خصوصی ہدایت پر خطبہ جمعہ كے فی البدیہہ ترجمے كے منصوبے كا افتتاح كیا، اس موقع پر حرمین شریفین كے انتظامی امور كے سربراہ ڈاكٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا كہ مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دیگر زبانوں میں ترجمے كا آغاز 2 ہفتے قبل كیا جاچكا ہے اور اس اقدام كا مقصد لاكھوں فرزندان توحید كو عربی زبان میں دیئے جانے والے خطبہ جمعہ كے معانی سے آگاہ كرنا ہے۔
ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا كہ اس مقصد كے لئے مسجد الحرام كے باب فہد میں وسیع جگہ مختص كی گئی ہے جہاں آنے والے فرزندان توحید كو خطبہ شروع ہونے سے قبل ایئر فونز مہیا كردیئے جاتے ہیں اور اندرونی ایف ایم ریڈیو نظام كے ذریعے خطبے كا مختلف زبانوں میں ترجمہ نشر كیا جاتا ہے۔

بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس، انٹرنیٹ ایڈیشن
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”