Page 1 of 1

فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

Posted: Thu Mar 13, 2014 11:17 pm
by میاں محمد اشفاق
Image
جب آپ اپنے کمپیوٹر سے فائلز ڈیلیٹ کرتے ہیں تو درحقیقت یہ سسٹم سے مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتیں۔ چاہے آپ اپنا ری سائیکل بِن کلیئر کر دیں یہ پھر بھی ری کور کی جا سکتی ہیں۔ ایسی فائلیں جنھیں آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے سسٹم سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیں ان کے لیے آپ کو شریڈر درکار ہو گا۔ ایسا شریڈر جو فائلوں کو مکمل بھروسے کے ساتھ ڈیلیٹ کرے۔
اس کام کے لیے سیکیوریلی (Securely) مفت دستیاب ہے۔ اس شریڈر پروگرام سے آپ فائلوں کو اس طرح ڈیلیٹ کر سکتے ہیں کہ پھر کبھی ان کا کوئی سراغ آپ کے سسٹم سے نہیں ملے گا۔ فائلوں کو اس طرح مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس میں چار موڈ موجود ہیں۔ جن کو اگرچہ بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اس کا ڈیفالٹ موڈ ہی کافی ہے۔ جن فائلوں سے جان چھڑانی ہے ڈریگ کرتے ہوئے اس پر ڈراپ کر دیں، باقی کام اس پر چھوڑ دیں۔
ڈاونلوڈ کریں

Re: فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

Posted: Fri Mar 14, 2014 2:39 pm
by افتخار
بہت شکریہ بھیا جی مفید معلومات شئیر کرنےکا

Re: فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

Posted: Fri Mar 14, 2014 3:05 pm
by محمد شعیب
v;g zub;ar

Re: فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

Posted: Fri Mar 14, 2014 10:07 pm
by چاند بابو
بہت خوب یہ واقعی بہترین معلومات ہیں اور کبھی بھی کوئی بھی کمپیوٹر فروخت کرنے کی صورت میں اپنے پرسنل ڈیٹا پر یہ سافٹ وئیر ضرور استعمال کرنا چاہئے.

Re: فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

Posted: Fri Mar 14, 2014 11:34 pm
by شاہنواز
بہت عمدہ زبردست معلومات