سوال و جواب مقابلہ

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

نہیں اتنا مشکل نہیں ہے سمجھنا.
دراصل پانی میں کسی چیز کے ڈوبنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا وزن اس کے حجم سے زیادہ ہو.
مزید آسان الفاظ میں اس کا وزن اس کے سائز سے زیادہ ہو تو وہ چیز پانی میں ڈوب جائے گی.
اس سے بھی مزید الفاظ میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ پانی کے اوپر موجود چیز کا وزن اس چیز کے نیچے موجود پانی کے وزن سے زیادہ ہو تو وہ چیز ڈوب جائے گی.
اب جہاز کا وزن تو ہزاروں ٹن کا ہو سکتا ہے مگر اس کا سائز بڑھا کر اسے پانی پر اس طریقہ سے پھیلایا جاتا ہے کہ اس کا وزن اس کے نیچے موجود پانی کے وزن سے کم ہو جاتا ہے.
یہی حال سوئی کا ہے اس کا وزن تو کم ہے مگر چونکہ اس کا سائز اتنا کم ہے کہ اس کے نیچے موجود پانی کا وزن اس سے زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب جاتی ہے اگر اس سوئی جتنے وزن کے لوہے کو پھیلا کر ایک سنٹی میٹر چوڑا بھی کر لیا جائے تو اب یہ لوہا کبھی نہیں نہیں ڈوبے گا بشرطیکہ پانی اس کے اوپر نہ آنے پائے یعنی اسے پانی پر اس طرح رکھیں کہ پانی اس کے اوپر چڑھنے نہ پائے یعنی اس کے کنارے اونچے رکھے جائیں.

لیکن اگر اسی سوئی کے جسم کو اپنی اصلی حالت میں رکھیں اور اس کے چاہے جتنے مرضی اونچے کنارے رکھیں وہ ہمیشہ ڈوب ہی جائے گی.

ویسے مجھے ایک طریقہ آتا ہے جس سے پانی میں سوئی ڈوبے گی نہیں :P :P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

جمیل قادری wrote:میرا سوال یہ ہے اردونامہ انتظامیہ کی طرف سے سوال حذف کر دیا گیا.
محترم جمیل قادری صاحب اس قسم کے سوالات کا جواب اردونامہ پر نہیں دیا جاتا ہے.
مزید معلومات کے لئے اردونامہ کے قوانین کا مطالعہ فرما لیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

ویسے مجھے ایک طریقہ آتا ہے جس سے پانی میں سوئی ڈوبے گی نہیں
وہ کیسے ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

سوال: ہماری فضا کن کن گیسز کا آمیزہ ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

جی میں نے انتظار تو کیا کہ کوئی اس کا جواب دے مگر شاید کسی کو یہ سوال نظر ہی نہیں آیا.

بہرحال جواب درج ذیل ہے.
درج ذیل گیسیں ہماری ہوا میں اس تناسب سے موجود ہیں.

Code: Select all

Nitrogen -- N2 -- 78.084%
Oxygen -- O2 -- 20.9476%
Argon -- Ar -- 0.934%
Carbon Dioxide -- CO2 -- 0.0314%
Neon -- Ne -- 0.001818%
Methane -- CH4 -- 0.0002%
Helium -- He -- 0.000524%
Krypton -- Kr -- 0.000114%
Hydrogen -- H2 -- 0.00005%
Xenon -- Xe -- 0.0000087%
Ozone -- O3 -- 0.000007%
Nitrogen Dioxide -- NO2 -- 0.000002%
Iodine -- I2 -- 0.000001%
Carbon Monoxide -- CO -- trace
Ammonia -- NH3 -- trace
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی زیادہ گیسز میں سے انسان صرف آکسیجن کیسے الگ کرتا ہے ؟
جب ہم ناک سے یا منہ سے فضاء کو کھینچتے ہیں تو یہ سب گیسز اندر چلی جاتی ہیں. ان میں سے صرف آکسیجن لے کر باقی گیسز ہم دوبارہ باہر نکال دیتے ہیں.
لیکن آکسیجن کو الگ کیسے کرتے ہیں ؟ آکسیجن تو تمام گیسز کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے، پھر الگ کیسے ہو جاتی ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

یہ ہمارے خون میں موجود ہیموگلوبن ہے جو ہوا میں سے صرف آکسیجن کو جزب کرتی ہے اور باقی گیسز کو ویسے ہی چھوڑ دیتی ہے.
اس کے ساتھ ساتھ ہیموگلوبن خون میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو باہر نکالتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:یہ ہمارے خون میں موجود ہیموگلوبن ہے جو ہوا میں سے صرف آکسیجن کو جزب کرتی ہے اور باقی گیسز کو ویسے ہی چھوڑ دیتی ہے.
اس کے ساتھ ساتھ ہیموگلوبن خون میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو باہر نکالتی ہے.
جواب تو درست ہے. لیکن ہیموگلوبن میں ایسی کیا چیز ہوتی ہے جو اتنی گیسز میں سے آکسیجن کو الگ کر لیتی ہے ؟
دراصل ہیموگلوبن میں آئرن (لوہا) ہوتا ہے. اور لوہے کی یہ خاصیت ہے کہ جب لوہا گیلا ہو تو وہ آکسیجن کو کھینچتا ہے. اور آکسیجن سے مل کر زنک سلفیٹ (زنگ) بناتا ہے.
جب ہوا پھیپھڑوں کی ایلولائز میں آتی ہے تو خون میں موجود آئرن، ایلولائی سے آکسیجن کو ایبزوروکرتا ہےیعنی کھینچتا ہے. اور جب خون کی نالی (کیپیلری) میں آکسیجن بھرنے کی وجہ سے ارتکاز زیادہ ہو جاتا ہے یعنی خون کی نلی بھر جاتی ہے تو خون میں موجود کاربن ڈائی اکسائیڈ خون کی نالی سے نکل کر پھیپھڑوں کی ایلولائی میں چلی جاتی ہے.
اس طرح ہوا سے آکسیجن ہمارے خون میں شامل ہو جاتی ہے اور کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج ہو جاتی ہے.
اب ہم اس آکسیجن کو جسم میں لے جاکر پھر کاربن ڈائی اکسائیڈ بنا دیتے ہیں.
یہ کیسے ہوتا ہے ؟
یہ رہا نیا سوال
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

پا جی ایہہ سائنس دا پیریڈ کدوں مُکے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

آکسیجن سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بننے کا مرحلہ ایک کیمیائی عمل کے نتیجہ میں وقوع پذیر ہوتا ہے.
ہم جو خوراک کھاتے ہیں اس میں گلوکوز شامل ہوتا ہے، جس کا فارمولا C6H12O6 ہے.
جب یہ گلوکوز خون میں‌موجود آکسیجن کے ساتھ ملتا ہے تو اس کیمیائی عمل سے گلوکوز اور آکسیجن پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں. اور یوں نیچے موجود عمل وقوع پذیر ہوتا ہے.

Code: Select all

C6H12O6 + O2 --> H2O + CO2
یعنی گلوکوز ملا آکسیجن کے ساتھ اور اس سے پیدا ہوئے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

ارے واہ چاند بابو
آپ کو تو پوری بیالوجی یاد ہے...
مساوات آپ نے صحیح لکھی لیکن کوڈ نے خراب کر دی..
چلیں اب آپ پوچھیں کوئی سوال..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

لگتا ہے کسی کو کوئی سوال نہیں سوجھ رہا ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:آکسیجن سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بننے کا مرحلہ ایک کیمیائی عمل کے نتیجہ میں وقوع پذیر ہوتا ہے.
ہم جو خوراک کھاتے ہیں اس میں گلوکوز شامل ہوتا ہے، جس کا فارمولا C6H12O6 ہے.
جب یہ گلوکوز خون میں‌موجود آکسیجن کے ساتھ ملتا ہے تو اس کیمیائی عمل سے گلوکوز اور آکسیجن پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں. اور یوں نیچے موجود عمل وقوع پذیر ہوتا ہے.

Code: Select all

C6H12O6 + O2 --> H2O + CO2
یعنی گلوکوز ملا آکسیجن کے ساتھ اور اس سے پیدا ہوئے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ
مساوات برابر نہیں ہے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

چلو وائی آ کے مساوات ٹھیک کرو میں نے تو ان کا نام ہی پہلی بار سنا ہے :P :P
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

ارے واہ شعیب بھیا ایک جگہ لکھتے ہیں کہ مساوات درست ہے اور دوسری جگہ خود ہی لکھتے ہیں کہ برابر نہیں.
چلئے اب خود ہی ٹھیک کیجئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:ارے واہ شعیب بھیا ایک جگہ لکھتے ہیں کہ مساوات درست ہے اور دوسری جگہ خود ہی لکھتے ہیں کہ برابر نہیں.
چلئے اب خود ہی ٹھیک کیجئے.
ارے چاند بابو مساوات درست تو ہے لیکن برابر نہیں ہے. یعنی ہائیڈروجن، آکسیجن، اور کاربن کی جتنی تعداد کیمیائی عمل سے پہلے ہے، اتنی ہی عمل کے بعد بھی ہونی چاہئیے. جبکہ آپ نے تعداد میں گڑبڑ کر دی ہے.
خیر میں برابر کر کے بتلاتا ہوں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

اب دیکھیں
Image
یہاں کاربن کے آئٹمز کی تعداد کیمیائی عمل سے پہلے اور بعد میں 6 ہے. اور ہائیڈروجن دونوں جانب 12 ہے. جبکہ آکسیجن دونوں جانب 18 ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by چاند بابو »

:clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by محمد شعیب »

سوال: رقبے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے ؟ اور اس کا رقبہ کتنا ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سوال و جواب مقابلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

نیپال ہے شائد
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”