Page 1 of 2

فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sun Mar 09, 2014 7:17 pm
by محمد شعیب
ہمارے فورم کے ممبر zahidartist صاحب کو سوشل نیٹ ورک بنانے کا شوق ہوگیا ہے. ان کے لئے یہ ٹیوٹوریل پیش ہے.
سب سے پہلے فیس بک کلون ڈاؤن لوڈ کریں.
[link]http://www.4shared.com/archive/BJ2PrgR8 ... HeKiN.html[/link]
اسے لوکل ہوسٹ ہر چلانے کے لئے wamp یا xamp سرور کی ضرورت ہے. امید ہے آپ کے پاس ہونگے. کیونکہ آپ ورڈ پریس اور جوملہ پر کام کر چکے ہیں.
اس زپ فائل کو www فولڈر میں unzip کریں. اور فولڈ کو کھول کر اس میں موجود دوسرے فولڈر کو آسان نام دیں. مثلا fb نام سیٹ کریں. اور اس fb فولڈر کو مین‌‌‌ ڈائریکٹری میں کاپی کر اپنے براؤزر میں یہ ٹائپ کریں.
localhost/fb/install
اب انسٹالیشن شروع ہو جائیگی. انسٹالیشن بالکل ورڈ پریس کی طرح ہے. البتہ دوسرے سٹیپ میں ایرر آئے گا
include\setting\server.sett.php: Missing
اس کا حل یہ ہے کہ fb فولڈر میں include\setting میں جا کر server.sett.php.new فائل کو ری نیم کر کے server.sett.php کر دیں.
باقی انسٹا لیشن آسان ہے. کوئی مسئلہ ہو تو پوچھ سکتے ہیں. اور انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایڈمن سیٹنگ بتلاؤں گا.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 5:45 pm
by چاند بابو
بہت خوب شعیب بھیا ایک بہترین ٹوٹیوریل کا آغاز کرنے پر مبارکباد حاصل کیجئے.
جی زاہد بھیا کام کا آغاز کر دیجئے یقین کیجئے کوئی بھی ایسے نہیں بتاتا ہے جیسے شعیب بھیا نے بتانا شروع کیا ہے.
اگر ٹوٹیوریل کے مطابق کام کرتے جائیں گے تو چند دنوں میں ماہر ہو جائیں گے.
اگر کوئی سوال ہو تو براہ راست یہیں پوچھ لیجئے گا.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 5:51 pm
by جمیل قادری
چاند بابونے سچ کہاہے کوئ ایسے نہیں بتا جوشعیب بھائ نے بتایا

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 6:23 pm
by محمد شعیب
آپ دونوں حضرات کا شکریہ

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 6:37 pm
by میاں محمد اشفاق
شعیب بھائی اگر تفصیل سے لکھ دیں جہاں آپ نے فرمایا...
باقی انسٹا لیشن آسان ہے'. اور انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایڈمن سیٹنگ بتلاؤں
اگر ممکن ہو سکے تو تصاویر کے ساتھ شئیر کیجئے ہو سکتا ہے میرے جیسا کوئی بندہ زاہد بھائی جتنا نہ جانتا ہو

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 6:44 pm
by محمد شعیب
میاں صاحب
کیا آپ نے لوکل ہوسٹ پر یا سرور پر کبھی ورڈ پریس انسٹا ل کیا ہے ؟

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 6:45 pm
by میاں محمد اشفاق
مجھے بس بلاگر پر کام کرنا آتا ہے وہ بھی ماجد بھائی نے کان پکڑ پکڑ کر سیکھایا :tmi:

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 7:09 pm
by محمد شعیب
اچھا پھر تو بتلانا پڑے گا. لیکن شرط یہ ہے کہ آپ یہ سب کچھ ٹرائی بھی کرینگے. کہیں ایسا نہ ہو کہ پوچھ کر خاموش ہو جائیں.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 8:04 pm
by میاں محمد اشفاق
میں تو ٹرائیاں مارنے کے لئے ہی بیٹھا ہوا ہوں جناب

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 8:26 pm
by چاند بابو
تو چلئے میاں صاحب پھر wamp یا xamp سرور انسٹال کر لیجئے اپنے سسٹم پر.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 8:30 pm
by میاں محمد اشفاق
لنک مہیا کریں :)

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 9:36 pm
by محمد شعیب
[link]http://www.wampserver.com/en/[/link]
ویسے آپ اس کام کے لئے گوگل انکل کو بھی زحمت دے سکتے تھے..

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 9:39 pm
by چاند بابو
نہیں جی ہم نے خود سے تو کچھ کرنا ہی نہیں ہے پکی پکائی کھانے کی عادت جو پڑ گئی ہے.
ویسے شعیب بھیا آپ برے پھنسیں گے اگر آپ نے اپنا فون نمبر، اسکائیپ یا کوئی اور کنٹکٹ ایڈریس میاں کو دے دیا تو.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 9:41 pm
by محمد شعیب
ہاہاہاہا
ویسے آج ہی میاں صاحب سے سکائپ پر بات ہوئی تھی :)

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 9:49 pm
by میاں محمد اشفاق
چاند بابو wrote:نہیں جی ہم نے خود سے تو کچھ کرنا ہی نہیں ہے پکی پکائی کھانے کی عادت جو پڑ گئی ہے.
ویسے شعیب بھیا آپ برے پھنسیں گے اگر آپ نے اپنا فون نمبر، اسکائیپ یا کوئی اور کنٹکٹ ایڈریس میاں کو دے دیا تو.
اویں میں آپکو بھبھو نئیں کہتا b:e:a:t

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 10:47 pm
by میاں محمد اشفاق
جی بھائی کر لیا WampServer انسٹال

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sat Mar 29, 2014 11:21 pm
by محمد شعیب
اب ویمپ کو رن کریں. تو ویمپ کا کلر وائٹ ہونا چاہئیے.
مزید سمجھنے کے لئے یہ ویڈیوز دیکھیں
[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=GUecYHDyzik[/utvid]
اس ویڈیو کی شروع میں جوملہ کے بارے میں بتلایا گیا ہے. لیکن 2 منٹ بعد ویمپ کی ٹریننگ شروع ہو رہی ہے.
اور یہ ویڈیو بھی دیکھیں تو بہتر ہوگا
[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=sVFDLsBJm1o[/utvid]
اب یہ ڈاؤن لوڈ کریں
[link]http://www.4shared.com/archive/BJ2PrgR8 ... HeKiN.html[/link]
پھر ان ہدایات پر عمل کریں جو اس دھاگے کی پہلی پوسٹ میں ہیں. اگر انسٹالیشن شروع ہو گئی تو باقی کام آسان ہو جائیگا.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 10:07 am
by میاں محمد اشفاق
جی شعیب بھائی جیسا کہ آپ نے فرمایا میں نے کوشش کی ویسا ہی کرنے کی مگر کہیں کچھ گھپلا ہوئی جا رہا ہے مجھ سے کہ سرور کا آئی کان سفید نہیں ہو رہا،آپکی ہدایت کے مطابق میں نے پی سی ریسٹارٹ بھی کیا مگر ویسے کا ویسا ہی رہا اور ایک ایریر آیا وہ میں‌دکھاتا ہوں
Image
Image
Image
Image
Image
Image

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 12:23 pm
by محمد شعیب
سب سے پہلا کام جو ضروری ہے وہ یہ کہ آپ کے پاس ویمپ صحیح طرح چلنا ضروری ہے.
آپ جب سسٹم چلاتے ہیں تو کیا اسکائپ خود ہی چل جاتاہے ؟
جب اسکائپ چل رہا ہو گا اس وقت ویمپ کام نہیں کرے گا. آپ اسکائپ کو مکمل بند کر کے پھر ویمپ کو رن کریں.

Re: فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک بنانا

Posted: Sun Mar 30, 2014 12:54 pm
by میاں محمد اشفاق
جی بلکل ایسا ہی ہوا مگر شائد یہ بس تب تک ہے اگر سرور کو اوپن کرنے کے بعد سکائپ چلا دیا جائے تو پھر کوئی مسلہ نہیں ہوتا مگر اسکی وجہ کیا ہے اسکائپ ایک الگ سافٹ ویر اور یہ الگ مگر ایسا کیوں :^)