٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by محمد شعیب »

326 رنز کا پہاڑ عبور کر کے بنگلہ دیش کو شکست بھی دی اور نیا رکارڈ بھی قائم کیا
بوم بوم آفریدی نے 18 گیندوں پر ففٹی بنائی. 7 دھواندار چھکے لگائے
احمد شہزاد کی سنچری

Image
میر پور: ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ 8 مارچ کو سری لنکا سے ہوگا۔
بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ کی گیند پر احمد شہزاد نے امر القیس کا کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد بنگلا دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سےانعام الحق نے 100، امر القیس نے 59، مومن الحق 51 جب کہ کپتان مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن بالترتیب 51 اور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 2 جب کہ محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 327 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تاریخ میں سب سے ہدف حاصل کرنے کا اپنا ریکارڈ بھی قائم کردیا، پاکستانی بلے بازوں نے بیٹنگ شروع کی تو اووپنرز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر محمد حفیظ 55 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہونے کے یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گر گئیں اور پاکستانی ٹیم دباؤ میں آگئی، کپتان مصباح الحق صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہوتے ہوئے 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم احمد شہزاد اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی شراکت داری کی لیکن 210 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد شاندار 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم شاہد آفریدی کے بیٹ نے بھارت کے بعد بنگلادیش کے خلاف بھی ایسے رنز اگلے کہ بنگلا دیشیوں کی چہرے کی خوشی ہی چھین لی اور صرف 18 گیندوں میں برق رفتار نصف سنچری مکمل کرکے ٹیم کی کامیابی کو بھی یقینی بنادیا، مڈل آرڈر فواد عالم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے مومن الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن، عبد الرزاق اور محمود اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by چاند بابو »

بہت خوب تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by افتخار »

بہت شکریہ بھیا جی

پاکستان کھپے
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by شاہنواز »

پاکستان کی ٹیم ایک غیز یقینی کھیل پیش کرتی ہے جس کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے اور وہی اس نے دونوں میچوں انڈیا بہادر ایک بگ تھری اور دوسری بنگلہ بگ تھری سپورٹر کے ساتھ کیا . جب آفریدی نے چھکے بازی شروع کی تو بنگلہ کے اسٹیڈیم میں رونے لگے تھے اور جب آفریدی کا کیچ ڈراپ ہواتو بنگلہ تماشائیوں کی تو جان ہی نکل گئی اور ہوا بھی یہی کیچ کا ڈراب ہونا تھا کہ بنگلہ پر شاہد آفرید قہر بن کر ٹوٹ پڑے اس کے بعد ان کے اس کام کو فواد عالم نے آگے بڑھایا انہوں نے بھی چھکوں کی بارش میں اپنا کام کیا اور تو عمر گل نے تو باؤنڈری مار کر کام تمام کردیا . انڈیا بنگلہ اور افغانستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by محمد شعیب »

آخری باؤنڈری عمر اکمل نے ماری ..
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by نورمحمد »

دونوں کی بات غلط . . . عمر نے ماری آخری بانڈری . . ہا ہا ہا

بہت مزیدار میچ تھا. .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by محمد شعیب »

محمد شعیب wrote:آخری باؤنڈری عمر اکمل نے ماری ..
نورمحمد wrote:دونوں کی بات غلط . . . عمر نے ماری آخری بانڈری . . ہا ہا ہا

بہت مزیدار میچ تھا. .
بھائی میں نے بھی تو یہی کہا تھا کہ عمر اکمل نے ماری. تو میری بات کیسے غلط ہو گئی ؟
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by نورمحمد »

شعیب بھائ . . . دل پہ مت لو. . . مذاق کر رہا تھا . . . b;x b;x b;x
فاروق احمد شیخ
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sat Dec 28, 2013 10:44 pm
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح٭

Post by فاروق احمد شیخ »

بنگلہ دیشی تو مجھے انڈیا سے بھی زیادہ برے لگتے ہیں.
کھیل کے دوران ان کے پلیئر کا وحشی پن صاف دکھائی دے رہا تھا....
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”