٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by محمد شعیب »

ایشا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 1وکٹ سے شکست دیدی
Image
بوبوم آفریدی 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے..
میرپور: ایشیا کپ کے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔

بنگلہ دیش کے شیربنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بوبوم آفریدی نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر گرین شرٹس کو فتح دلا دی، پاکستان نے 246 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر شاہد آفریدی کے شاندار چھکے کی بدولت حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں ایک موقعے پر 245 رنز کا ہدف بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا تاہم محمد حفیظ اور صہیب مقصود نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 83 رنز بنا کر پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 65، احمد شہزاد 42 اور صہیب مقصود 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بوبوم آفریدی 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 44 رنز دے کر 3 جب کہ بونیشورکمار اور امیت مشرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر روایتی حریف بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کئے، بھارت کی پہلی وکٹ 18 کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5 رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ روہت شرما 56 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے، اجنکیا رہانے محمد طلحہ کا دوسرا شکار بنے انہوں نے 23 رنز بنائے، دنیش کارتھک 23 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سعید اجمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 214 کے مجموعی اسکور پر امباتی ریادو 58 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ رویندرا جڈیجا 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 40 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد حفیظ اور محمد طلحہ نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by علی خان »

میچ تھا پاکستان اور انڈیا کا اور ہو رہا تھا بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں۔ اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں دفن ہو گیا مگر آج اسٹیڈیم میں مناظر عجیب تھے۔ اسٹیڈیم میں موجود ہمارے بنگلہ دیشی بھائی، نوجوان، بچے اور خواتین ہاتھوں پاکستان کے پرچم تھامے موجود تھے، گالوں پر ہاتھوں پر پاکستان کا پرچم پینٹ تھا، نوجوانوں نے پاکستان کی ٹی شرٹس اور کیپس پہن رکھی تھیں۔ پاکستان کی ٹیم اچھا کھیلتی، چھکا چوکا لگتا تو ان کے چہرے کھل اٹھتے، پاکستانی کھلاڑی آئوٹ ہوتے تو ان کے چہرے افسردہ ہو جاتے۔ لگ نہیں رہا تھا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں کھیل رہا ہے۔ اور یہ آج نہیں ہوا، پاکستان جب جب بھی بنگلہ دیش میں کھیلتا ہے، ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مناظر اس لیے بھی باعث سکون تھے کہ چند دن پہلے ہی پاکستان کی حمایت کے جرم میں جماعت کے رہنمائوں کو سزائیں سنائی گئی تھیں اور پاکستان مخالفت کا بہت چرچا رہا۔ مگر آج پھر ثابت ہوا کہ بھائیوں میں ان بن ہو جاتی ہے مگر دشمن کے مقابلے میں وہ متحد رہتے ہیں۔ اور آج پھر ثابت ہو گیا کہ بنگلہ دیش کا حقیقی دشمن بھارت ہے پاکستان نہیں۔ شکریہ بنگلہ دیشی عوام
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by افتخار »

بہت خوب
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by محمد شعیب »

بہت اچھا تبصرہ کیا ہے آپ نے اشفاق علی صاحب
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by پپو »

v;g v;g
فاروق احمد شیخ
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sat Dec 28, 2013 10:44 pm
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by فاروق احمد شیخ »

[center]پاکستان زندہ باد[/center]

اگر پاکستان نیک نیتی کے ساتھ کھلیے تو پاکستان کو کوئی نہیں ہرا سکتا v;e;r;y;happ;y
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by چاند بابو »

جی شیخ صاحب واقعی ایسا ہی ہے.
نیک نیتی شرط ہے اس کے بعد مسلمان کو دنیا کے کسی بھی خطے میں اور کسی بھی کام میں کوئی نہیں ہرا سکتا ہے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by شاہنواز »

بہت خوب اشفاق صاحب ، آپ کو یاد ہوگا ایسا ہی ایک میچ 28 سال پہلے انڈیا کے ساتھ ہوا تھا . میدان تھا شارجہ اس میں بھی انڈیا نے 245 رنز اسکور کئے تھے اس میں مچ آخری اوور بلکہ میچ کی آخری بال پر گیا تھا. آخری دو بالز تھیں توصیف احمد اور جاوید میانداد کریز پر تھے اور 5 رنز درکار تھے . جاوید میانداد نے توصیف احمد سے کہا کہ بس ایک رنز لے لو کسی بھی طور سے ، توصیف احمد کی بیٹنگ اتنی اچھی نہیں تھی لیکن توصیف احمد نے اپنی تمام توانائیاں جمع کرکے میچ کی آخری بال پر سنگل رن لے لیا باؤلر تھے چیتن شرما ، جس وقت چیتن شرما بال کروانے آرہے تھے تو کپیل دیو نے ان سے کہا کہ بھائی میانداد سامنے ہے بس آپ نے بال کروانی ہے لیکن یاد رکھنا 4 رنز باقی ہیں .بس فل ٹاس نہیں کروانا ورنہ میانداد نے نہیں چھوڑنا. ہونا وہی ہوتا ہے جو مقدر میں ہوتا ہے ، چیتن شرما نے کپیل دیو کی ہدایات دھجیاں اڑاتے ہوئے فل ٹاس کروادی ہوا وہی جو کپیل دیو نے کہا تھا میانداد نے آگے بڑھ کر اپنا بلا پوری رفتار سے گھمادیا اور دیکھا دیکھی بال باؤنڈری کراسی کرگئی 6 رنز کی شکل میں یوں پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میں فائنل جیتا اور پہلا کرکٹ پاکستان آیا. اس مررتبہ وہی تاریخ دہرائی گئی بس فرق تھا جنید اور شاہد آفریدی کا وکٹ بھی آخری تھا اسی طرح اسکور جو چاہئے تھا بہت تھا . یہاں جنید خان نے ہمت کرکے سنگل رن لیا اور شاہد آفرید کو موقع مل گیا ور لگاتار دو باؤلز پر دو چھکے مارے اور یوں ایک یقینی فتح انڈیا کے ہاتھوں سے چھیں لی گئی.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by محمد شعیب »

جی بالکل. اس میچ اور شارجہ والے میچ میں کافی مشابہت تھی ..
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by نورمحمد »

:clap: :clap: :clap:
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by محمد شعیب »

اب 8 مارچ فائنل کا انتظار ہے ...
فاروق احمد شیخ
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sat Dec 28, 2013 10:44 pm
جنس:: مرد

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by فاروق احمد شیخ »

انڈیا تو پہلے چھکے کو نہیں بھول پایا تھا
2اور چھکوں نے تو بگ تھری کے چودھری کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔۔۔۔۔ j;a;t;d;a;an;c;e
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭پاکستان کی بھارت کو شکست٭

Post by چاند بابو »

اب دیکھئے 21 مارچ کو کیا بنتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”