Page 1 of 1

امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز فلم

Posted: Thu Feb 27, 2014 8:22 am
by میاں محمد اشفاق
امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز فلم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
Image

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی عدالت میں اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، گارشیا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فلم میں شامل کلپ انہوں نے کسی اور فلم کے لیے بنایا تھا اور اس میں ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ امریکی سرکٹ کورٹ نے سماعت کےدوران گوگل کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ مواد ہٹانے سے آزادی اظہار رائے کی نفی ہو گئی جو کہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی تاہم کی سماعت کرنے والے تین میں سے 2 ججز نے کمپنی کے موقف کو خارج کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف فلم ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
گارسیا کی وکیل سرس آرمنتا نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے متنازعہ مود کو ہٹانے کاحکم ایک درست فیصلہ ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم ’انوسینس آف مسلم‘ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج بنے، پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے امریکی اور یورپی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فلم کی یوٹیوب پر موجودگی اور کمپنی کی جانب سے اسے نہ ہٹائے جانے پر پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سوڈان کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی جو کہ اب تک برقرار ہے۔

Re: امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز

Posted: Thu Feb 27, 2014 1:02 pm
by محمد شعیب
یہی خبر شئر کرنے کے لئے اردونامہ پر آیا. لیکن میاں صاحب بازی لے گئے.
شئرنگ کا شکریہ

Re: امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز

Posted: Thu Feb 27, 2014 1:48 pm
by میاں محمد اشفاق
مگر میں اسے بھی ایک چال سمجھتا ہوں. دو دن پہلے ایک امریکی گلوکارہ نے ایک گانا گایا تھا جس میں اسلام اور لفظ اللہ کی توہین کی گئی اس میں دجال کی آنکھ بھی دکھائی گئی. کیا چال ہے جلد ہی سامنے آ جائے گی

Re: امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز

Posted: Thu Feb 27, 2014 6:00 pm
by محمد شعیب
لگتا ہے آپ نے پوری تحقیق نہیں کی. امریکی عدالت نے فلم ہٹانے کا حکم اس لئے نہیں دیا کہ یہ اسلام مخالف ہے. بلکہ اس میں کوئی کاپی رائٹ کا اشو تھا. اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سین جو اس فلم میں دکھایا گیا ہے، اس فلم کے لئے نہیں بنایا تھا. میں نے یہ سین کسی اور فلم کے لئے بنایا تھا جو ریلیز نہیں ہوئی. اور اسے اس فلم میں لگا دیا گیا.

Re: امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز

Posted: Thu Feb 27, 2014 9:48 pm
by میاں محمد اشفاق
بلکل ایسے ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا!

Re: امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز

Posted: Fri Feb 28, 2014 8:32 am
by اضواء
خبر کی معلومات پر آپ سب کا شکریہ