پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

جناب ایڈمن اور انتظامیہ سے انتہائی مؤدبانہ عرض گزارش ہے کہ اس فور م میں جہاں کئی سیکشن ہے موجوع ہیں÷
ان سیکشن میں ایک سیکشن پاکستان پولیس کا اضافہ کردیا جائے کہ پورا محمکہ کرپٹ نہیں ہے اور پولیس خاص طور پر
سندھ پولیس جن نامساعد حالات میں کام کررہی ان کا مورال بلند کرنے کے لئے اگر یہ تجویز منظور کرلی جائے تو میں
سمجھوں گا کہ مجھے میری کاوشوں کا پھل مل گیا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا
پولیس کے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شکریہ،
آپ کا نیاز مند،
شاہنواز عامر
ایک ادنیٰ ممبر اردونامہ
زندہ باد پاکستان کے شہداء زندہ باد
Last edited by شاہنواز on Thu Feb 20, 2014 3:21 pm, edited 1 time in total.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by محمد شعیب »

اس سیکشن میں کیا پوسٹ ہو گا ؟
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

پولیس کی روٹین ، پولیس میں کیا ہورہا ہے ، ٹرانسفر پوسٹنگ ، پولیس کارروائیاں . پولیس شہداء کو خراج تحسین اور ایک پولیس کانسٹیبل سے آئی جی تک کے حالات زندگی کہ ان کو کیا مشکلات ہیں اور بہت کچھ.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by محمد شعیب »

مسئلہ یہ ہے کہ ممبرز کے اصرار پر نئے سیکشنز تو بنا دئیے جاتے ہیں، لیکن کچھ دن پوسٹنگ کے بعد وہ بالکل ویران ہو جاتے ہیں. اس قسم کے کئی زمرے آپ کو ملیں گے. کیا آپ کے پاس اتنا مواد ہے کہ اس کے لئے الگ سیکشن کا کہہ رہے ہیں ؟
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

محمد شعیب wrote:مسئلہ یہ ہے کہ ممبرز کے اصرار پر نئے سیکشنز تو بنا دئیے جاتے ہیں، لیکن کچھ دن پوسٹنگ کے بعد وہ بالکل ویران ہو جاتے ہیں. اس قسم کے کئی زمرے آپ کو ملیں گے. کیا آپ کے پاس اتنا مواد ہے کہ اس کے لئے الگ سیکشن کا کہہ رہے ہیں ؟
میرے پاس بہت مواد ہے . دوسری بات یہ کہ اس کا انتظامی امور یعنی ناظمیت مجھے سونپ دی جائے. اتنا مواد لاؤں گا کہ سب سیکشن پھیکے پڑجائیں گے.
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

پھر کیا خیال ہے قائم کیا جائے پولیس سیکشن
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by میاں محمد اشفاق »

شاہنواز بھائی اس بارے میں مشاورت جاری ہے انشااللہ جلد ہی اس بارے میں کوئی حتمی اقدام اٹھایا جائے گا.
شعیب بھائی کی بات درست ہے کہ آپ کو اردو نامہ میں‌بے شمار ایسے زمرے ملیں گے جن میں کچھ دن تو کافی لکھا گیا مگر پھر وہ ویران ہو گئے :باقی انشااللہ اس بارے میں‌ درست اقدام جلد ہی اٹھایا جائے گا.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

لیکن میں اس سلسلے میں تسلسل چاہتا ہوں اور دوسری بات یہ کہ اردونامہ کو ٹھیک طرح سے پرموٹ ہی نہیں کیا جارہا ہے اس کی تشہیر ہی ٹھیک سے نہیں کی جارہی ہے کہ اس پر کوئی کام ہورہا ہو لگتا ہے کہ اردونامہ کے لکھاری سورہے ہیں اور کوئی دل سے کام کرنے کو تیار نہیں ہے اتنا خوبصورت اور اتنا اعلیٰ فورم نظر انداز کیا جارہا میں چاہتا ہوں کہ اس کو پرموٹ کیا جائے اور اس کے مراسلات پڑھتے ہوئے سب ایک دوسرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر سیکشن میں زندگی کا احساس پیدا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by میاں محمد اشفاق »

بلاشبہ آپ کی بات میں درست ہے اور ہم سب آپ کے جذبے کا احترام کرتے ہیں اردو نامہ آج جس مقام پر بھی ہے اس میں آپ جیسے مخلص بھائیوں کی ہی محنت شامل حال ہے. آپ سے ایک گزارش ہے کہ جب تک چاند بھائی یا شازل بھائی دستیاب نہیں ہوتے آپ شئیرنگ کریں انکی جگہ بعد میں بھی تبدیل کی جا سکتی ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by شاہنواز »

شکریہ جناب یہ میرے لئے ایک اعزاز کی با ہوگی کہ میں چاند بھائی کی جگہ شیئرنگ کروں لیکن پھر بھی اس کے پرموٹ کرنے کے لئے اس اردونامہ کا الحاق فیس بک سےکیا جائے جس کی بناء پر یہ بہت جلد پرموٹ ہوجائے گی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

Post by چاند بابو »

محترم شاہنواز صاحب سب سے پہلے تو تاخیر کی معذرت چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر میں اردونامہ پر حاضر نہیں ہو سکا ہوں. البتہ باقی انتظامیہ ممبران یہاں موجود تھے اور انہوں نے جو بھی جوابات دیئے ہیں وہ نا صرف میرے جوابات ہی مانے جائیں بلکہ انہوں نے بہترین فیصلہ سنایا ہے.
دراصل اس طرح تو زندگی کے بے شمار شعبہ جات ہیں جن کے اگر ہم الگ سے زمرے بنانے لگ جائیں تو اردونامہ کا صفحہ اول دنیا کی تمام ویب سائیٹ سے بڑا ہو جائے گا.
اس ضمن میں بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ اردونامہ کے صفحہ اول پر تشریف لے جائیں اور دیکھیں کے جو مواد آپ کے پاس ہے اور جس مواد کے بارے میں آپ لکھنا چاہتے ہیں وہ کس زمرے میں بہترین رہے گا. اور آپ اپنا مواد وہاں لکھ دیں. مثال کے طور پر اگر آپ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں کوئی خبر شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے تازہ ترین خبریں والا زمرہ بہترین رہے گا. اگر آپ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں‌ کوئی مضمون شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے منظر پس منظر اور پاک وطن والا زمرہ درست رہے گا. اگر پولیس کا ملکی سیاست میں کردار کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو اس لئے سیاست والا زمرہ بہتر رہے گا. اگر آپ پولیس میں بھرتی کا کوئی اشتہار شائع کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے نوکری نامہ حاضر ہے. یہی حال پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ویڈیوز کا ہے ویڈیوز آپ عکس نما : ویڈیوز میں مناسب زمرے میں شئیر کرسکتے ہیں.
اس کام کے لئے ایک الگ زمرہ تشکیل دینا بالکل بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ ماضی میں ہم نے بہت سارے ایسے تجربے کیئے ہیں جو ہمیشہ ہی غلط ثابت ہوئے ہیں اور اس وقت اردونامہ پر بے شمار ایسے زمرے ہیں جو اپنی تخلیق کے چند روز یا چند ماہ بعد مردہ ہو گئے ہیں ان سب کے بنوانے والوں کا دعوی بالکل وہی تھا جو آپ کا ہے مگر میں جانتا ہوں کے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے کسی کے لئے بھی وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہ احباب بھی انہیں روزمرہ مصروفیات کا شکار ہو کر نا صرف یہ زمرے چھوڑ گئے بلکہ اردونامہ بھی چھوڑ گئے ان میں سے چند ایک اب بھی اردونامہ پر تشریف لاتے ہیں مگر ان کی شئیرنگ نا ہونے کے برابر ہے.
مثال کے طور پر اسلامی سافٹ وئیرز، آج کا کارٹون، نوکری نامہ، ادبی شخصیات کا تعارف نامہ، نقدونظر، انٹرنیٹ کلاس، دانشکدہِ تفسیر، گوشہِ نونہال، خواتین کارنر، جنگلی حیات کے بارے میں، خوبصورتی مگر کیسے، پرندوں کے بارے میں، جانوروں کی معلومات، سمندر نامہ، اردو زبان وبیان، اردو قواعد، اصطلاح سازی، اردو لغات، ماں بولی پنجابی، سانجا ویہڑا، المنتدى العربي، تعلم اللغة العربية جیسے بے شمار زمرے ایسے ہیں جہاں پچھلے تین سال سے یا تو سرے سے شئیرنگ ہوئی ہی نہیں ہے اور یا پھر برائے نام شئیرنگ ہوئی ہے.
اب آپ ہی بتایئے ہم کیا کریں انتظامیہ کی شکایت اپنی جگہ بالکل درست ہے کہ وہ خوامخواہ صفحہ اول کی لمبائی نہیں بڑھا سکتے ہیں ہاں آپ شئیرنگ کیجئے اگر آپ کی شئیرنگ اس طرح کی کوئی کہ ہمیں محسوس ہوا کہ اس کے لئے الگ سے ایک زمرہ ہونا چاہئے تو یقین کیجئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آپ کی بیسیوں تحریروں‌ کو میں پلک جھپکتے میں وہاں سے ایک الگ زمرے میں منتقل کر سکتا ہوں.
اس لئے آپ مناسب زمرے ڈھونڈ کر وہاں شئیرنگ کرتے جائیں اور جب ہمیں محسوس ہو گا کہ آپ کی شئیرنگ اس لائق ہے کہ اس کے لئے ایک الگ زمرہ تشکیل دے دیا جانا چاہئے تو ہم یہ کام بخوبی کر لیں گے اور آپ کی کوئی تحریر ضائع یا گم نہیں ہونے دیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”