معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

اس عنوان کے تحت یہاں تھانہ کچہری جیسے مسائل کےبارے میں معلومات آپ کے سوال کے پس منظر میں دئیے جائیں گے تاکہ آپ کو معلوم ہوکہ اگر تھانہ کچہری میں آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو قانون کی روشنی میں آپ کی رہنمائی کی جاسکے اورآپ کے مسئلے کو حل کیاجاسکےتھانہ میں رپورٹنگ سے لے کر ضمانت تک کیسے اور کب کچھ گم ہوجائے ، چوری ہوجائےیا کوئی ایسا مسئلہ جو تھانہ کے بغیر یا کوئی رپورٹ کئے بغیر تھانہ میں ہی خوش اصلوبی سے طے پاجائے آپ سوال کریں اور جواب پائے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by علی خان »

بہت بڑھیا. جناب یہ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کر دیا ہے. مجھے تو بہت پسند آیا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

اشفاق علی wrote:بہت بڑھیا. جناب یہ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کر دیا ہے. مجھے تو بہت پسند آیا ہے.
شکریہ جناب بس آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by چاند بابو »

لیکن محترم کیا یہاں قانونی رائے دی جائے گی یا پھر ٹیوے لگائے جائیں گے.
ہمارے ایک دوست کی کار ڈکیتی میں‌چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چھینی ہے، پولیس والے پرچہ درج کرنے سے انکاری ہیں، وہ کہتے ہیں کہ چوری کا پرچہ درج کروا لیں ڈکیتی کا نہیں.
اب بتایئے کیا کیا جائے اور کونسی راہ ہے جس سے ہمارا پرچہ درج ہو سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

چاند بابو wrote:لیکن محترم کیا یہاں قانونی رائے دی جائے گی یا پھر ٹیوے لگائے جائیں گے.
ہمارے ایک دوست کی کار ڈکیتی میں‌چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چھینی ہے، پولیس والے پرچہ درج کرنے سے انکاری ہیں، وہ کہتے ہیں کہ چوری کا پرچہ درج کروا لیں ڈکیتی کا نہیں.
اب بتایئے کیا کیا جائے اور کونسی راہ ہے جس سے ہمارا پرچہ درج ہو سکتا ہے.
جناب پوری بات بیان کریں کب کہاں اور کیسے چھینی گئی اور آپ چھیننے کے کتنی دیر بعد رپورٹ کرنے گئے یہ ساری صورتحال بیان کریں تو میں آپ کو سیدھا سا مشورہ دے سکتا ہوں اور پولیس والے کیاکہہ رہے کیوں درج نہیں کررہے ہیں اس کی بھی وجہ بیان کی ہوگی انہوں نے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by محمد شعیب »

بھائی یہ بتلائیں کہ کسی چیک پر کتنے عرصے تک باؤنس چیک کی ایف، آئی، آر کٹ سکتی ہے ؟
یعنی اگر کسی چیک پر تین ماہ پرانی یا 6 ماہ پرانی تاریخ ہو اور اکاؤنٹ بلاک ہو تو کیا ایف آئی آر کٹ سکتی ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by چاند بابو »

شاہنواز wrote: جناب پوری بات بیان کریں کب کہاں اور کیسے چھینی گئی اور آپ چھیننے کے کتنی دیر بعد رپورٹ کرنے گئے یہ ساری صورتحال بیان کریں تو میں آپ کو سیدھا سا مشورہ دے سکتا ہوں اور پولیس والے کیاکہہ رہے کیوں درج نہیں کررہے ہیں اس کی بھی وجہ بیان کی ہوگی انہوں نے
محترم یا تو آپ کبھی تھانے نہیں گئے یا پھر بھولے بننے کی اداکاری کر رہے ہیں.
محترم گاڑی اسی تھانے کی حدود میں‌ چھینی گئی اور رپورٹ اسی ایک گھنٹے کے اندر اندر باضابطہ تحریری طور پر جمع کروا دی گئی. اور تھانے والے پرچہ درج نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتایا کرتے ہیں صرف ٹال مٹول ہی کیا کرتے ہیں اور منشی حضرات سے کہلوا دیا کرتے ہیں کہ ڈکیتی کی بجائے چوری کا پرچہ درج کروا لو.
دراصل ڈکیتی کا پرچہ دیتے ہوئے ایس ایچ او کو موت پڑا کرتی ہے کیونکہ اس ایف آئی آر کی ہفتہ وار رپورٹ اسے آئی جی تک کو دینی ہوتی ہے اور پراگرس نہ ہونے پر اس کی کھنچائی ہوتی ہے.
اب بتایئے کیا کہتے ہیں‌ آپ؟
یہ ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے اور یہ ایک بالکل حقیقی کیس ہے جس کی تمام روداد میں جانتا ہوں اور یہ بھی کہ اب یہ کیس تقریبا ختم ہو چکا ہے. آپ اپنا مشورہ دیں باقی کاروائی میں بعد میں بتاؤں گا.

اور ہاں یہ دوست اردونامہ کے ذرہِ بے نشاں یعنی چوہدری محمد سلیم صاحب ہیں جن کے ساتھ یہ واردات پیش آئی تھی. مزے کی بات یہ ہے کہ موصوف کا اپنا تعلق بھی ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ہی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

جناب محترم میرا بھی تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ہے اگر اس تھانہ ہذا کے ایس ایچ او نے رپورٹ نہیں کاٹی تو اس کی بھی وجہ ہوتی ہوگی لیکن پہلی بات تو یہ ہے کہ اس نے یہ غلط کیا رپورٹ فوراً کاٹنی چاہئے تھی اصل میں ایف آئی آر درج کرلی جاتی تو اس تھانہ ھذا کی حدود میں ایک جرم کا اضافہ ہوجاتا اور آپ کا یہ بھی کہنا بجا ہے کہ ہفتہ واری پندرہ روزہ اور ماہانہ کرائم رپورٹ اوپر جاتی ہے اور محض گمشدگی کی رپورٹ اس لئے درج کی جاتی ہے کہ اس کا کوئی خاس ریکارڈ نہیں ہوتا ایک درخواست لے کر جمع کرلی جاتی ہے او راس کی ریسونگ مدعی کے حوالے کردی جاتی ہے ہاں ایف آئی آر درج نہ کرنے سے مدعی کو جو نقصان ہوتا ہے وہ تو ہوتا ہی کہ انشورنس کا مسئلہ ہوتا ہے اور کئی وجوہات ہوتی ہیں بعض اوقات گاڑی مدعی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوتی کاغذات میں اصل مالک کوئی اور ہوتا ہے اور سادہ کاغذ پر جس کو ایک اتھارٹی لیٹر بھی کہا جاتا ہے پر گاڑی چلارہا ہوتا ہے جو کہ سراسر غلط ہوتا ہے یا بعض اوقا ت گاڑی کے کاغذات پورے نہیں ہوتے پتہ نہیں گاڑی پنجاب کے علاقہ سے غائب ہوئی ہے ہمارے کراچی میں تو یہ اصول ہے کہ گاڑی غائب ہوتے ہی رپورٹ درج ہوتی ہے اور اس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس آگے پہنچادی جاتی ہے پرچہ درج کرنے کے بعد وہ درج شدہ رپورٹ لے کر اے سی اہل سی کے دفتر جاتا ہے وہاں ایف آئی آر درج ہوتی ہے اس طرح ایک پروسیس ہے لیکن اس کو منع نہیں کیا جاتا ہاں اس کی رضامندی پوچھ لی جاتی ہے کہ پہلے پرچہ درج کرلو اگر ضرورت پڑے تو ایف آئی آر لانچ کردی جائے گی سب سے اہم بات روزنامچہ میں اندراج ہونا لازمی ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ بھی ہو تو رپورٹ کا حوالہ تو ہوتا ہی کہ اگر خدانخواستہ چھینی گئی گاڑی اس دوران وارادات میں استعمال ہوجائے تو متعلقہ تھانہ ھذا کی وہ رپورٹ جو آپ نے درج کرواکر ایک ریسونگ کاپی آپ دکھا سکتے ہیں کہ میں نے اس سے قبل یہ رپورٹ فلاں تھانہ ھذا میں درج کروائی تھی اصل میں ایف آئی آر اس وقت لانچ کی جاتی ہے کہ کہیں انشورنس کا چکر نہ ہو کچھی گڑبڑ نہ ہو اگر کوئی تھانہ ھذا رپورٹ یا ایف آئی درج نہیں کرتا تو اسی علاقہ کے مجسٹریٹ کو رپورٹ کی جاتی ہے تو وہ تھانہ ھذا کے ایس ایچ او کو ایف آئی درج کرنے کا لیٹر جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی متعلقہ ایف آئی آر کی کاپی بھی منگواتا ہے کہ اس کے حکم کی تعمیل ہوئی ہے کہ نہیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by محمد شعیب »

اور میرے سوال کا جواب ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:بھائی یہ بتلائیں کہ کسی چیک پر کتنے عرصے تک باؤنس چیک کی ایف، آئی، آر کٹ سکتی ہے ؟
یعنی اگر کسی چیک پر تین ماہ پرانی یا 6 ماہ پرانی تاریخ ہو اور اکاؤنٹ بلاک ہو تو کیا ایف آئی آر کٹ سکتی ہے ؟
شعیب بھیا چیک پر لکھی ہوئی تاریخ کے تین ماہ کے اندر اندر آپ کو چیک بنک میں ادائیگی کے لئے پیش کرنا ہوتا ہے اور اگر آپ نے یہ چیک تین ماہ کے اندر اندر پیش کر دیا تھا اور چیک باونس ہو گیا اور بنک نے چیک باونس ہونے کا فارم بھی آپ کو مہیا کر دیا ہے تو اب آپ کسی بھی وقت اس باونس چیک کا پرچہ درج کروا سکتے ہیں، چاہے اس کو چھ ماہ گزر چکے ہوں. البتہ اگر آپ مقررہ وقت پر بنک نہیں گئے اور چیک باونس ہونے کا فارم آپ کو مہیا نہیں کیا گیا تو پھر اب آپ پرچہ درج نہیں کروا سکتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by چاند بابو »

شاہنواز wrote:جناب محترم میرا بھی تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ہے اگر اس تھانہ ہذا کے ایس ایچ او نے رپورٹ نہیں کاٹی تو اس کی بھی وجہ ہوتی ہوگی لیکن پہلی بات تو یہ ہے کہ اس نے یہ غلط کیا رپورٹ فوراً کاٹنی چاہئے تھی اصل میں ایف آئی آر درج کرلی جاتی تو اس تھانہ ھذا کی حدود میں ایک جرم کا اضافہ ہوجاتا اور آپ کا یہ بھی کہنا بجا ہے کہ ہفتہ واری پندرہ روزہ اور ماہانہ کرائم رپورٹ اوپر جاتی ہے اور محض گمشدگی کی رپورٹ اس لئے درج کی جاتی ہے کہ اس کا کوئی خاس ریکارڈ نہیں ہوتا ایک درخواست لے کر جمع کرلی جاتی ہے او راس کی ریسونگ مدعی کے حوالے کردی جاتی ہے ہاں ایف آئی آر درج نہ کرنے سے مدعی کو جو نقصان ہوتا ہے وہ تو ہوتا ہی کہ انشورنس کا مسئلہ ہوتا ہے اور کئی وجوہات ہوتی ہیں بعض اوقات گاڑی مدعی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوتی کاغذات میں اصل مالک کوئی اور ہوتا ہے اور سادہ کاغذ پر جس کو ایک اتھارٹی لیٹر بھی کہا جاتا ہے پر گاڑی چلارہا ہوتا ہے جو کہ سراسر غلط ہوتا ہے یا بعض اوقا ت گاڑی کے کاغذات پورے نہیں ہوتے پتہ نہیں گاڑی پنجاب کے علاقہ سے غائب ہوئی ہے ہمارے کراچی میں تو یہ اصول ہے کہ گاڑی غائب ہوتے ہی رپورٹ درج ہوتی ہے اور اس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس آگے پہنچادی جاتی ہے پرچہ درج کرنے کے بعد وہ درج شدہ رپورٹ لے کر اے سی اہل سی کے دفتر جاتا ہے وہاں ایف آئی آر درج ہوتی ہے اس طرح ایک پروسیس ہے لیکن اس کو منع نہیں کیا جاتا ہاں اس کی رضامندی پوچھ لی جاتی ہے کہ پہلے پرچہ درج کرلو اگر ضرورت پڑے تو ایف آئی آر لانچ کردی جائے گی سب سے اہم بات روزنامچہ میں اندراج ہونا لازمی ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ بھی ہو تو رپورٹ کا حوالہ تو ہوتا ہی کہ اگر خدانخواستہ چھینی گئی گاڑی اس دوران وارادات میں استعمال ہوجائے تو متعلقہ تھانہ ھذا کی وہ رپورٹ جو آپ نے درج کرواکر ایک ریسونگ کاپی آپ دکھا سکتے ہیں کہ میں نے اس سے قبل یہ رپورٹ فلاں تھانہ ھذا میں درج کروائی تھی اصل میں ایف آئی آر اس وقت لانچ کی جاتی ہے کہ کہیں انشورنس کا چکر نہ ہو کچھی گڑبڑ نہ ہو اگر کوئی تھانہ ھذا رپورٹ یا ایف آئی درج نہیں کرتا تو اسی علاقہ کے مجسٹریٹ کو رپورٹ کی جاتی ہے تو وہ تھانہ ھذا کے ایس ایچ او کو ایف آئی درج کرنے کا لیٹر جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی متعلقہ ایف آئی آر کی کاپی بھی منگواتا ہے کہ اس کے حکم کی تعمیل ہوئی ہے کہ نہیں
السلام علیکم

محترم شاہنواز صاحب میرے خیال میں کراچی پولیس تو بندہ مارنے کا پرچہ بھی فورا درج کر لیتی ہے مگر پنجاب پولیس اس معاملے میں بہت پیچھے ہے یہاں تو چوری کی ایف آئی آر بھی جلد درج نہیں ہوتی ہے اور ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے، جتنے کا نقصان ہوتا ہے اس سے دوگنا پیسے ان پولیس والوں کو کھلانے پڑتے ہیں پھر کہیں جا کر داد رسی ہوتی ہے.

دراصل برا مت مانئے گا پنجاب اور سندھ کا بہت فرق ہے سندھ بلخصوص کراچی میں جرائم کی شرح پنجاب سے کہیں زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سندھ پولیس پر ڈکیتی یا قتل کی ایف آئی آر کا وہ دباؤ نہیں ہوتا ہے جو پنجاب میں ہوتا ہے اس لئے کراچی میں یہ عمل تھوڑا جلدی ہو جاتا ہے اور پنجاب میں ایف آئی آر درج کرواتے کرواتے دانتوں پسینہ آ جاتا ہے.
خیر اس سارے مسئلے کا حل وہ ایک لائن ہے جو آپ نے آخر میں درج کی ہے یعنی علاقہ مجسٹریٹ کے پاس جانا اور اسے تحریر درخواست دینا. اور اگر مسئلہ یہاں بھی حل نہیں ہوتا جو کہ اکثر نہیں ہوتا تو پھر اس ایف آئی آر کے اندراج کے لئے آپ کو سیشن جج کی عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور وہاں رٹ دائر کرنا پڑتی ہے کہ میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے سیشن جج موقع کی مناسبت سے تحریری آرڈر کرتا ہے اور پھر پرچہ درج ہونے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں. لیکن یقین کیجئے پھر بھی آپ یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ پرچہ درج ہو جائے گا کہ نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

موبائل اور سم کی گمشدگی کی صورت میں سب پہلے اپنے متعلقہ تھانہ میں رپورٹ کروائیں. یاد رہیں کہ 14 ھندسوں والا ایم آئی نمبر ضرور یاد رکھیں کہ اس کے بغیر کوئی خاص فائدہ نہیں ہے. سم گم ھونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ موبائل کمپنی سے رابطہ کرکے اپنی گم ہونےوالی سم بلاک کروائیں، سم بلاک کروانے کے بعد فرنچائز جاکر سم بلاک کرنے کی تصدیق کروالیں.
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by پپو »

سلسلہ اچھا ہے مگر قانونی رہنمائی کی حد تک جبکہ زمینی حقائق بڑے تلخ ہیں
وہ جو شعر ہے نا
وحشت میں ہراک نقشہ الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے لیلیٰ نظرآتا ہے
ہماری پولیس کا حال ایسا ہی ہے
دعا کرو اللہ تعالیٰ اپنے در کے علاوہ کسی کا محتاج نہ کرے آمین
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by محمد شعیب »

پپو بھائی
بالکل سچ کہا آپ نے.
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

میرا مقصد لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے اور ان میںشعور پیدا کرنا ہے اگر ہم ہی ایسی باتیں کریں گے تو عام لوگوں تک یہ پیغام کون اور کیسے پہنچائے گا . آخر کسی نہ کسی کو تو یہ قدم اٹھانا ہی ہے نا تو کیوں نہ ہم ہی کڑوا گھونٹ پی کر یہ قدم اٹھا لیں باقی سب کی مرضی میں اپنا کام کرتا رہوں گا
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

محمد شعیب wrote:بھائی یہ بتلائیں کہ کسی چیک پر کتنے عرصے تک باؤنس چیک کی ایف، آئی، آر کٹ سکتی ہے ؟
یعنی اگر کسی چیک پر تین ماہ پرانی یا 6 ماہ پرانی تاریخ ہو اور اکاؤنٹ بلاک ہو تو کیا ایف آئی آر کٹ سکتی ہے ؟
جی کسی بھی باؤنس چیک پر ایف آئی آر کٹ سکتی ہے . یہ سب پر منحصر ہے کہ آپ سامنے والے کو یعنی کتنی مزید مہلت دیتے ہیں کہ اگر چیک پھر باؤنس ہوگیا تو میں کارروائی کردوں گا. باؤنس چیک پر کارروائی کی کوئی مدت نہیں ہے اگر کسی چیک پر تین یا 6 ماہ پرانی تاریخ ہے اور مقررہ تاریخ پر چیک کیش نہیں ہوتا اور باؤنس ہوجاتا ہے تو یہ آپ جناب کا حق ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے. ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ یہ رپورٹ درج ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جاتی ہے . ساری کارروائی اس ایف آئی آر کے تناظر میں کی جاتی ہے . جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے پر بھی سزا لاگو ہوگی اور ایف آئی آر درج کرانے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس کی کم سے کم سزا بھی 7 سال ہے ÷
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by پپو »

بھائی شاہنوازصاحب آپ کو کس نے روکا ہے میں نے بھی کہا ہے رہنمائی کی حد تک درست ہے آپ کوشش جاری رکھیں اللہ تعالیٰ برکت دے گا انشااللہ
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

پپو wrote:بھائی شاہنوازصاحب آپ کو کس نے روکا ہے میں نے بھی کہا ہے رہنمائی کی حد تک درست ہے آپ کوشش جاری رکھیں اللہ تعالیٰ برکت دے گا انشااللہ
شکریہ بھائی جی امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی قیمتی آراء سے مستفید فرماتے رہیں گے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by میاں محمد اشفاق »

جناب شاہنواز صاحب آپ اپنا کام شروع کریں ان سب کے لحجے میں‌جو تلیخیاں پائی جا رہی ہیں یہ ہڈ بیتی والی بات یا یا جگ بیتی والی کسی کے ساتھ کچھ ہوا یا کے جاننے والے کے ساتھ بہرحال یہ سب ایک طرف آپ اللہ کا نام لے کر شروع کریں اردو نامہ کی انتظامیہ کسی ایسے مواد کو شائع کرنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دے گی جس میں فحاشی مواد موجود ہو یا کسی مسلمان گروہ یا کسی فرد پر زاتی تنقید کی جائے آپ ایک ادارے کی اچھائیاں اور دیگر مشکلات کے بارے میں ہمیں آگاہی دیں گے جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں .
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: معلومات پولیس تھانہ رپورٹنگ

Post by شاہنواز »

شکریہ جی اشفاق صاحب جی میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح میری رہنمائی کرتے رہیں گے. مجھے آپ کی سرپرستی حاصل رہے گی.
Post Reply

Return to “متفرقات”