افغان انڈرنائنٹین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 214 رنزسے شکست دیدی

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

افغان انڈرنائنٹین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 214 رنزسے شکست دیدی

Post by محمد شعیب »

افغان انڈرنائنٹین کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈرنائنٹین کو 214 رنزسے عبرتناک شکست دیدی
Image
افغان بالر فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو خاک چٹائی
-----------------------------------------------------------------------
لاہور: افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شاہینوں کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے گرین شرٹس کو 214 رنز سے شکست دے دی۔
دورہ پاکستان پر آئی ہوئی افغان انڈرنائنٹین ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان کے کپتان سمیع اسلم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان کے تمام کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی نے 100 رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رہے جب کہ عثمان غنی نے 52 رنز بنائے۔
266 رنز کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک پویلین واپس لوٹتے گئے اور پوری ٹیم صرف 52 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہوگئی۔ افغان بالر فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو خاک چٹائی.
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”