یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

اگر آپ کسی موضوع پر رائے شماری کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں

یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

پابندی ختم ہونی چائیے
8
62%
نہیں ہونی چاہئیے
5
38%
 
Total votes: 13

محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

Image
پاکستان میں طویل عرصے سے یوٹیوب کو بین کیا ہوا ہے. اور اس کی وجہ یوٹیوب پر موجود اسلام کے خلاف قابل اعتراض مواد ہے.
اگر دیکھا جائے تو فیس بک اور دیگر ویب سائٹس پر بھی ایسا مواد موجود ہے. لیکن ان ویب سائٹس پر صرف قابل اعتراض حصے کو بین کر کے باقی سائٹ اوپن ہوتی ہے.
صرف یوٹیوب پر اتنی سختی کی وجہ کیا ہے ؟ جبکہ یوٹیوب سیکھنے سکھانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے. میں نے خود اکثر چیزیں یوٹیوب سے سیکھی ہیں.
سنا ہے کہ یوٹیوب کو کسی سیاسی وجہ سے بین کیا گیا ہے. (واللہ اعلم)
اب اگر قابل اعتراض مواد کو بین کر کے باقی ویب سائٹ کو کھول دیا جائے تو سیکھنے والوں کو بہت فائدہ ہو گا.
آپ کی کیا رائے ہے ؟
رائے شماری میں ووٹ دیں ...
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by چاند بابو »

جہاں تک یوٹیوب کی بندش کا تعلق ہے تو یہ معاملہ سیدھا سا ہے اس پر سے اسلام کے بارے میں جو بھی گستاخانہ مواد موجود ہے اگر اسے بین کر دیا جائے تو پھر اسے ہرصورت میں بحال ہو جانا چاہئے لیکن اگر اس پر موجود مواد بین نہیں کیا جاتا ہے جیسا کہ گوگل کے بیانات سے ظاہر ہے تو پھر یہ اسلام اور کفر کی لڑائی ہے اور اس کا بند رہنا ہی بہتر ہے اور جہاں تک اس بندش کا سیاسی تعلق ہے تو یہ بات بھی قرین قیاس ہی ہے کیونکہ ان سیاستدانوں کی ایسی ویڈیوز جو کوئی دوسرا الیکٹرانک میڈیا نہیں دکھا پاتا ہے وہ یوٹیوب دکھادیتی ہے مگر اس بات سے قطع نظر کہ اس کا سیاسی فائدہ کس کو ہے ہمیں تو یہ معلوم ہے کہ گوگل اپنی بات پر ڈٹا ہوا ہے کہ گستاخانہ مواد بین نہیں ہو گا تو پھر اس بحث‌ کا کوئی فائدہ نہیں ہے کہ اسے کھولا جائے یا نہ کھولا جائے.
اسے بند ہی رہنا چاہئے حتی کہ وہ مواد بلاک ہو جائے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by منور چودری »

چاند بابو میں آپ کی بات سے بلکل متفق ہوں
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

میں بھی چاند بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ اگر اسلام کے نام پر اسے بند کیا گیا ہے کہ جب تک وہ مواد ختم ہیں کیا جائے گا تو اسے بند ہی رہنا چاہیئے . مگر میری معلومات کے مطابق یو ٹیوب ڈاٹ کوم ڈاٹ پی کے کو اسکے متبادل تیار کیا جا رہا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

شاہنواز رقم طراز ہیں:
یو ٹیوب پہلی بات تو یہ ہے کہ یو ٹیوب بند ہونے کے باوجود مختلف پراکسی کے ذریعے دیکھی جارہی ہےتو اس سے بند کر نے کے جو مقاصد تھے
تھے وہ خود بخودختم ہوکر رہ گئے دوسری بات ہے کہ پاکستان نے یوٹیوب سے شئیر مانگ لئے ہیں اور جس کی وجہ سے با ت آگے نہیں بڑھ رہی ہے
رہی ہے اور کچھ سیاسی عناصر کا عمل دخل بھی ہے کہ اس پر ہمارے سیاسی رہنماؤں کی کار گزاریا ں بھی شامل ہیں جو کہ دیکھی جاسکتی ہیں
اس پر بھی حکومت پاکستان خفا ہے اب بات تو یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس بات کا کسی کو علم نہیں ہے
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by شاہنواز »

کہ یو ٹیوب پر پابندی ہٹانے پر میںمصر کیوں ہوں اس بات کا میں الگ موضوع شروع کررہا ہوں جس کی بناء پر آپ سب کو پتا چل جائے گا کہ ہم سب کتنے پکے مسلمان ہیں تاہم میری رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

باقی دوست بھی رائے دیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by چاند بابو »

میں تو رائے دے چکا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by افتخار »

بھیا جی
پاکستان میں بہت سے لوگ یو ٹیوب کے لنک تلاش کرکے اپنا 2 نمبر کام چلا رہے ھیں لیکن جس کام اور مقصد کے لیے حکومت پاکستان اس پر پابندی لگا ئی ھے وہ مسلمان ویسے ہی بھول چکے ھیں،

اگر اسلام کے خلاف میٹریل ختم کر دیا جائے اور آیندہ ایسا نہ ہونے دیا جائے تو اس کو اوپن کر دیا جائے،
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by شاہنواز »

میں الگ موضوع شروع کررہا ہوں کہ ہم پاکستانی کتنے مسلمان اس سے پتہ چل جائے گا کہ ہمارے لئے یو ٹیوب لازمی نہیں ہے اگر کھل گی تو ٹھیک نہیں کھلا تو کوئی بات نہیں ہے یو ٹیوب کوئی لازمی نہیں رہا کہ اس کی جگہ کئی اور ٹیوب نے جگہ لے لی ہے اور کامیاب ہیں یہ الگ بات ہے کہ ہر کوئی اپنے مفاد کے لئے یوٹیوب کو استمال کرنا چاہتا ہے اور کررہا ہے اسی وجہ سے ہم لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

ووٹنگ 50-50 ہے. مقابلہ برابر چل رہا ہے. جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں ..
فاروق احمد شیخ
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sat Dec 28, 2013 10:44 pm
جنس:: مرد

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by فاروق احمد شیخ »

پابندی بلکل ختم ہونی چاہیے لیکن اس پر جو اسلام مخالف مواد موجود ہے اسے ہٹایا جائے جس طرح انڈیا میں یوٹوب تو چل رہا ہے لیکن آپ اسلام مخالف مواد نہیں دیکھ سکتے.....
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

اب تو نئی خبر یہ سننے میں آئی ہے کہ شاید جلد پابندی ختم کر دی جائے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by یاسر عمران مرزا »

پابندی ختم ہونی چاہیے اور ایک مانیٹرنگ ٹیم یو ٹیوب پر چلنے والی ویڈیوز کا جائزہ لیتی رہے ، جیسے ہی توہین آمیز مواد نظر آئے اس کا یو آر ایل بلاک کر دیا جائے. اور کوئی متبادل حل میرے خیال کے مطابق تو نہیں ہے.

کسی بھی فرد کی مسلمانیت جاننے کا یہ کوئی پیمانہ نہیں ہے کہ آیا وہ یو ٹیوب دیکھتا ہے یا نہیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

بالکل صحیح فرمایا ..
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by یاسر عمران مرزا »

Image

http://www.express.pk/story/243227/" onclick="window.open(this.href);return false;
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

یوٹیوب پر عائد پابندی اٹھائے جانے کی بحث پھر ختم ہو گئی. ابھی کچھ عرصہ قبل پارلیمنٹ میں اس پر بحث شروع ہوئی تھی ..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

میرے پاس یوٹیوب بغیر کسی پروکسی کے چل رہی ہے.
کیا دوسروں کے پاس بھی چل رہی ہے یا نہیں ؟
اور کیا پابندی ختم ہو گئی ؟
آج یہ خبر آئی تھی

"یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قرارداد منظور"
[link]http://www.express.pk/story/247488/[/link]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

بس کسی کسی شہر میں کبھی کبھی بنا پراکسی کے چلتی ہے ہر کسی میں نہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم ہونی چاہئیے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

ابھی پھر نہیں چل رہی n;a;n;a
Post Reply

Return to “رائے شماری”