Page 1 of 1

پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Thu Jan 23, 2014 12:08 am
by محمد شعیب
بعض اوقات آپ نے کسی پروگرام کے ایرر سے اگر کسی کو آگاہ کرنا ہو تو اسے اسکرین شاٹ وغیرہ بنا کر بھیجتے ہیں۔ لیکن ونڈوز 7 میں خصوصی طور پر ایک بہترین ٹول اسی کام کے لیے شامل کیا گیا ہے، جو ’’پرابلم اسٹیپ ریکارڈر‘‘ کہلاتا ہے۔
یہ چھوٹا سا ٹول آپ کو سہولت دیتا ہے کہ آپ جو کام کر رہے ہوں اس کے اسکرین شاٹ کی سیریز بناتے رہیں۔ اس طرح بار بار اسکرین شاٹس لے کر محفوظ نہیں کرنے پڑتے۔ بالکل آپ کے کہیں بھی کلک کرتے ہی اس کا اسکرین شاٹ خود بخود لے لیا جائے گا۔ یہ آپ کے کی بورڈ اور ماؤس پر نظر رکھتا ہے اور آپ کے کمنٹس کے ساتھ ریکارڈنگ کرتا ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد آپ جب اسے اسٹاپ کریں گے تو یہ مکمل رپورٹ ایک زِپ فائل کی صورت میں محفوظ کر دیتا ہے جس میں ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ایک سلائیڈ شومیں تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔
اس مفید ٹول کو چلانے کے لیے رن میں psr.exe لکھ کر اینٹر پریس کریں یا کنٹرول پینل سے “Record steps to reproduce a problem” کے نام سے دیکھ سکتے ہیں۔
Image
ایڈ کمنٹ پر کلک کر کے آپ تبصرہ شامل کر سکتے ہیں۔ جبکہ ریکارڈنگ کو پاز اور اسٹاپ کرنے کے بٹنز بھی سامنے ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سائیڈ میں ٹائم بھی دکھایا جا رہا ہوتا ہے۔

Re: پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Thu Jan 23, 2014 6:25 pm
by بلال احمد
بہت عمدہ چیز ہے

Re: پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Thu Jan 23, 2014 6:36 pm
by علی خان
v;g

Re: پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Thu Jan 23, 2014 10:11 pm
by چاند بابو
v;g zub;ar

Re: پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Fri Jan 24, 2014 4:24 am
by اضواء
بہترین ہے ... شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

Re: پرابلم اسٹیپ ریکارڈر: win7 کی ایک بہترین ٹول

Posted: Fri Jan 24, 2014 5:08 pm
by محمد شعیب
آپ سب کا بھی شکریہ