یھاں آئیں اپنے نمبر بڑھا کر جائیں

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

یھاں آئیں اپنے نمبر بڑھا کر جائیں

Post by فتاة القرآن »

[center]Image


دوستوِِِ۔۔۔
یہ حدیث تو تقریبا سبھی کے علم میں ہوگی کہ


ہمارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:

" جس نے قرآن مجيد كا ايك حرف پڑھا اسے ایک نیکی ملتى ہيں، اور ايك نيكى دس كى مثل ہے، ميں يہ نہيں كہتا كہ الم ايك حرف ہے، بلكہ الف ايك حرف ہے، اور لام بھى حرف ہے اور ميم تيسرا حرف ہے "

اب چلیں ہم ذرا اپنی نیکیاں بڑھاتے ہیں
ایک حرف پر دس نیکیوں کا حساب کرتے ہوئے
ہم ایک چھوٹی سی سورت پر480 نیکیاں کما سکتے ہیں




دیکھیں کیسے؟؟

Image


اب پڑھتے جائیں اور اپنے درجات بڑھاتے جائیں ۔۔۔۔۔


اور جان لیجئے

یہ درجات دنیاوی درجات کی طرح نہیں ہے کہ

ایک کلرک کی سیٹ پر تو دوسرا افسر کی سیٹ پر


یہ دنیاوی درجات تو معمولی درجات ہیں جس کے حصول لئے آج کل سبھی دن رات محنت کرتے نظر آتے ہیں
جبکہ اصل درجات کے حصول کی کسی کو فکر نہیں اس ہنگامی دنیا میں
الا ماشاء اللہ


حقیقی درجات تو وہ ہیں جن کے بارے میں ہمارے رسول صلى الله عليه وسلم نے ہمیں بتایا

{ ‏في الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين الأرض والسماء والفردوس أعلاها درجة ومنها تفجر أنهار الجنة الأربعة ومن فوقها يكون العرش فإذا سألتم الله فسلوه الفردوس }

مفھوم الحدیث

جنت کے سو درجے ہیں اور ہر درجہ کے درمیان زمین و آسمان کا فاصلہ ہے
اور سب سے اعلی درجہ جنت الفردوس ہے ......


حدیث میں ذکر ملتا ہے کہ نچلے درجے کے جنتی اپنے سے اعلی درجہ کے جنتیوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے زمین والے آسمان پر موجود ستاروں کو دیکھتے ہیں

اب حیرت ہے ان لوگوں پر جو ان عظیم درجات کے حصول کا ذریعہ (نیکیوں ) کو معمولی سمجھ کر چھوڑتے چلے جاتے ہیں


آخر میں ایک اور حدیث

من قرأ ( قل هو الله أحد ) حتى يختمها عشر مرات ؛ بنى الله له قصرا في الجنة

جو شخص دس بار سورہ اخلاص ( قل هو الله أحد ) پڑھتا ہے اللہ اسکے لئے جنت میں محل بنا دیتا ہے

او بھائیوں جو دن رات ایک معمولی گھر بنانے کے کے لئے خون پسینہ ایک کر رہیں
ہیں کیوں اپنے رسول کی حدیث پر ایمان نہیں رکھتے؟؟


پڑھیں دس بار بلکہ ہزار بار اور
رکھیں حدیث پر مکمل ایمان اسکے بعد غم کس چیز کا؟؟


محل تیار ہو چکا آپ کا۔۔۔۔


آپ کے رحمن کے پاس

ایک اہم بات

بھائیوں جنت میں مؤمن پہنچ ہی جائے گا اللہ کے فضل سے
یہ صحیح ہے کہ انسان کا عمل اسے کبھی جنت میں نہیں پہنچا سکتا
کیونکہ جنت میں دخول صرف اللہ کے فضل سے ہی ممکن ہے عمل سے نہیں


مگر پھر ان اعمال کا کیا فائدہ؟؟

تو اسکا جواب یہی ہے
کہ
یہی اعمال اس جنت میں آپ کے درجات بڑھانے کے کام آئیں گے


ان درجات کو معمولی نا سمجھیں


Image[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یھاں آئیں اپنے نمبر بڑھا کر جائیں

Post by شازل »

سبحان اللہ
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: یھاں آئیں اپنے نمبر بڑھا کر جائیں

Post by عاطف »

ماشاءاللہ - جزاک اللہ
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یھاں آئیں اپنے نمبر بڑھا کر جائیں

Post by مخلص »

جزاک اللہ احسن الجزاء
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”