نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
User avatar
جامی
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Tue Dec 31, 2013 6:59 pm
جنس:: مرد

نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post by جامی »

میں اپنے کلام سےاک نعت تمام ادباء اور عشاق حضرات کی نظر کرتا ھوں اور تخلیص کا خواست گار ھوں شکریا

. . .نعت شریف . . .
کرتے جو محبت شاہِ دوعالم سے
نجات ان کوملےہراک غم سے

میں کچھ نہ تھا میری اوقات کچھ نہ تھی
بنا ثناخواں تیرا تیرے کرم سے

آرزو ھے آپ کے ہی عشق کی
لینا ہمیں کیادولت و جاہ و حشم سے

اک خواہش سینےمیں مچلتی ھے صبح ومسا
مر جاویں لپٹ کر آپ کے قدم سے

دِکھادو اب تو مجھکو بھی در اپنا
صدا آرھی ھے میری آنکھ نم سے

لکھنے بیٹھا میں جب بھی نعت جامی
روشنی پھوٹتی ھے میرے قلم سے

جامی

میری تمام عشاق و ادباء حضرات سے اپیل ھے کہ وہ میری اس نعت کو غور سے پڑھ کر تخلیص و اصلاح کے لیے اپنے نیک مشورہ سے مجھ کو نوازیں شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم جامی صاحب نعتیہ اشعار بہت خوب ہیں.
میں کوئی شاعر نہیں ہوں اس لئے میں‌ اس پر ماہرانہ رائے نہیں دے سکتا ہوں.
البتہ اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ نعت کے اشعار میں سے جذبہ محبت جھلک رہا ہے.

چند املاء کی غلطیاں ضرور تھیں انہیں‌ میں نے درست کر دیا ہے باقی رائے تو کوئی صاحبِ علم ہی دے سکتا ہے.

ابھی بھی ایک لفظ رہ گیا ہے، وہ ہے صبح و مسا
میرے خیال میں‌ یہ لفظ صباح ومسا ہے جس کا مطلب دن رات بنتا ہے.
لیکن چونکہ یہ لفظ عربی کا ہے اور ہمارے ہاں‌ کچھ زیادہ مستعمل نہیں ہے اس لئے میں‌ پورے یقین سے نہیں کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے جو لفظ لکھا ہے غلط ہے یا میرے والا درست ہے یہ تو آپ ہی جانتے ہیں‌کہ آپ نے کیا لکھنا تھا اور کیا لکھا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
جامی
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Tue Dec 31, 2013 6:59 pm
جنس:: مرد

Re: نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post by جامی »

بہت اعلی مشورہ دیا آپ نے اکثر شاعروں نے صبح و مسا بھی استعمال کیا ھے شکریا بھائی
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post by بلال احمد »

جامی صاحب شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”