Page 1 of 1

فورم کے کچھ جگہوں پر فونٹس کے حجم کا کم یا زیادہ ہونا

Posted: Mon Dec 09, 2013 3:07 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب ایڈمن،
مجھے اسوقت فورم کو ٹھیک سے استعمال کرتے ہوئے دقت کا سامنا ہے. اسوقت کچھ جگہوں پر الفاظ یا تو بہت چھوٹے ہیں یا پھر بےہنگم انداز میں بڑے.
اوپر سے چھوٹے اور بڑے الفاظ مل کرایک عجیب شکل اختیار کرلیتے ہیں.
فورم کے رنگ اسوقت پریشان کن ہیں، انکو ایسا رکھیں کہ آنکھوں میں نہ چبھیں.

Image

Image

از راہ کرم اس پریشانی کو حل کیا جائے.

وسلام

Re: فورم کے کچھ جگہوں پر فونٹس کے حجم کا کم یا زیادہ ہونا

Posted: Mon Dec 09, 2013 8:04 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم عرفان حیدر بھیا آپ کی محبتوں کا شکریہ.
مگر یہ فونٹ سائز جن کی آپ نے نشاندہی کی ہے ان کا سائز خود سے اتنا ہی رکھا گیا ہے.
چونکہ ان لنکس کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ہے اور ایک عام قاری ان لنکس پر شاید ہی کبھی جانا پسند کرتا ہے اس لئے میرے خیال میں ان کا فونٹ سائز اتنا ہی رکھا جائے تو بہتر ہے.
باقی دیگر اراکین بھی یہاں اپنی رائے دے دیں تاکہ فیصلہ کرنے میں آسانی رہے.

Re: فورم کے کچھ جگہوں پر فونٹس کے حجم کا کم یا زیادہ ہونا

Posted: Mon Dec 09, 2013 8:09 pm
by محمد شعیب
میرے خیال سے انکا سائز ٹھیک ہے. ان لنکس کی ضرورت بہت کم ہوتی ہے. یہ اسی طرح ٹھیک ہیں.

Re: فورم کے کچھ جگہوں پر فونٹس کے حجم کا کم یا زیادہ ہونا

Posted: Mon Dec 09, 2013 8:26 pm
by چاند بابو
محترم شعیب بھیا رائے دینے کا بہت بہت شکریہ.
میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ یہ لنک تھوڑے کم فونٹ میں ہی مناسب ہیں.

Re: فورم کے کچھ جگہوں پر فونٹس کے حجم کا کم یا زیادہ ہونا

Posted: Tue Dec 10, 2013 10:19 am
by عرفان حیدر
سلام،

جناب یہ ضروری تو نہیں کہ انکا استعمال سب ہی کم کرتے ہوں، جیسے میں شکریہ کا بٹن ڈھونڈتے ہوئے دائیں بائیں دیکھ رہا تھا کہ وہ اقتباس کے قریب نظر آگیا.
لوگ تو بجائے کسی کا شکریہ ادا کرنے کے ایک پوسٹ کردیتے ہیں جسمیں فقط "جزاک اللہ، شکریہ، بہت خوب" جیسے الفاظ ہوتے ہیں اور انکی وجہ سے شکریہ کا بٹن اپنی اوقات کھو دیتا ہے.
بہرکیف، جیسے فورم کی انتظامیہ بہتر سمجھے.

وسلام