Page 1 of 1

Excel کی کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Fri Dec 06, 2013 4:45 pm
by عرفان حیدر
پہلی کلاس (تعارف)

Image

Microsoft Excel ایک سپریڈ شیٹ پروگرام ہے یعنی جس میں کالم اور لائنز پر کام ہو۔اسکو مختلف قسم کے حسابی کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسکا استعمال اکاؤنٹگ کے شعبہ میں کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ہم اپنے روزمرہ کی خریداری یا پورے مہینے کا حساب کتاب بھی اسی میں کر سکتے ہیں۔ اس میں ٹول بار یا باقی آپشنز تو ہم استعمال کرنا سیکھیں گے ہی لیکن ایکسل کی خاص بات اسکی شیٹس ہیں اور یہی چیز اسکو دوسرے آفس سوٹ کے پروگرامز سے الگ کرتی ہے۔شیٹ میں کالمز اور لائنز ہوتی ہیں جن پر کام کرتے ہوئے تمام قسم کا حساب کتاب کیا جاتا ہے۔۔
ایکسل کی سکرین مختلف ورژنز میں۔
Image

کالم Columnاور لائنRow کیا ہوتی ہے اسکو ہم کچھ اسطرح سمجھتے ہیں
یہ لائن یا Row کہلائی گی۔
Image

یہ کالم Column کہلائیں گے
Image

جب دونوں ملیں گے تو شکل کچھ اسطرح ہوگئ
Image

ان دونوں کے ملنے سے جو ڈبہ بنتا ہے وہ سیل Cell کہلائے گا۔Excel میں ہر سیل کوایک نام دیا گیا ہے جس سے اسکی پہچان ہوتی ہے مثلا A1 یا B1۔ اسکے علاوہ یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہر کالم اور لائن کا نام الگ الگ ہوتا ہے اور دونوں مل کر ایک نام بناتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ Excel میں لائن کو نمبر دیا گیا ہے اور کالم کو حرف، پس لائن کی کل تعداد 65536 (اس میں کچھ کمی بیشی ہو سکتی ہے) اور کالم کا آخری حرف IV (آئی-وی) ہے۔

کالم اور لائن کو ہم اسطرح سے بھی لکھ سکتے ہیں۔
C1 جس کے معنی کالم نمبر ایک ہے
R1 جس کے معنی لائن نمبر ایک ہے
اور جب یہ دونوں ملیں گے تو کچھ اسطرح بنے گاC1 x R1، مطلب کالم نمبر ایک کی لائن نمبر ایک جو کہ ایک ڈبہ بنا جس کاپورا نام C1 x R1 ہوا۔آپ چاہیں تو پہلا والا طریقہ(A1) استعمال کریں یا دوسرا والا (C1xR1) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہم Excel میں جو فائل بناتے ہیں اسکو ورک بک کہتے ہیں اور اس ورک بک میں جس صفحے پر کام کرتے ہیں اسکو شیٹ بولاجاتا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شیٹ کی حد 255 تک ہوسکتی ہے، مطلب 255 شیٹس ایک ورک بک میں۔ واضع رہے کہ تمام شیٹس کے کالم اور لائن نمبر ایک ہی ہوتے ہیں جن کی تعداد میں اوپر بتا چکا ہوں۔
Image

Excelکی ایک بہت بڑی خوبی اس کے اندر مختلف قسم کے فارمولوں کا استعمال ہوتاہے، یہ کوئی کیمیسٹری یا فزکس کے فارمولے نہیں اس لیے گبھرائیے نہیں۔ فارمولا جب بھی استعمال ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی ڈبہ میں استعمال ہوتا ہے اور اسکے علاوہ فارمولے کی نشانی برابر = کا نشان بھی ہے جو فارمولے کے شروع میں لگایا جاتا ہے ۔
Image

اس کو سمجھنے کے لیے ہم ایک مثال کو سمجھتے ہیں
مثال: A1+B1+C1 =
اس مثال میں برابر = کے نشان کو کسی بھی فارمولے کے لکھنے سے پہلے لکھتے ہیں تاکہ Excel کو پتہ چل جائے کہ فارمولا لکھا گیا ہے۔ جہاں تک A1 اور B1 اور C1 کا تعلق ہے تو یہ مختلف ڈبوں کے نام ہیں۔
اس پورے فارمولے کا مطلب ہوا کہ جس ڈبہ میں یہ لگایا گیا ہے (ہم فرض کے طور پرA5) لے لیتے ہیں) اس میں تمام تین ڈوبوں(A1, B1, C1) کے اندر اگر کوئی نمبر موجود ہے کو جمع کردے، یعنی اگر ہر ڈبہ میں 5 کا ہندسہ ہے تو کل ملا کر 15 جس ڈبہ میں ہم نے فارمولا لگا یا تھا یعنی A5 میں ظاہر ہوجائے گا۔
Image

اب نمبر کے کیا معنی کہ نمبر ہوگا تو جمع ہوگا، اسکے معنی یہ ہیں کہ جب بھی ہم کسی ڈبہ میں کچھ بھی لکھتے ہیں وہ کسی بھی دو صورتوں میں سے کسی ایک صورت میں ہوگا۔

پہلی صورت کو نمبر یا Numeric کہتے ہیں
اس صورت میں جو شامل ہیں وہ 0123456789 ہیں۔ اور اسکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ جمع Plus، تفریق Minus، ضرب Multiply یا تقسیم Divide ہو سکتے ہیں۔

دوسری صورت کو لفظ یا Character کہتے ہیں
اس صورت میں جو شامل ہیں وہ 0123456789 اور ABCDEFGHIJKLMNOPQRSTUVWXYZ اور abcdefghijklmnopqrstuvwayz اور ~!@#$%^&*()_+`-=[]\{}|;':",./<>? ہیں۔ واضع رہے کہ اگر کوئی نمبر ہو اور اسکی صورت لفظ والی ہو تو وہ کسی صورت جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر 2ndوغیرہ لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر فقط نمبر بھی ہو اور اسکی صورت لفظ والی ہو تو وہ بھی جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم نہیں ہوگا.

نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (Excel کا تعارف)

Posted: Fri Dec 06, 2013 8:28 pm
by علی خان
بہت بہت شکریہ . بہت ہی اعلیٰ پوسٹ ہے یہ. اسمیں کچھ معلومات اور بھی اگر آپ شامل کردیں تو واوقعی میں اپکی پوسٹ ایک بہترین پوسٹ بن جائے گی.
جیسا کی ایک شیٹ میں کالموں کی تعداد بھی 256 ہوتی ہے.
اور ایک شیٹ میں ہم تقریباََ 36569 پیجز تک ڈیٹا سٹور کر سکتے ہیں. (چھتیس ہزار پانچ سو اُنہتر) مطلب ایک شیٹ میں اتنے پیجز ہوتے ہیں.
شیٹ میں سیلز (خانوں) کی تعداد 16777216 ہوتی ہے. (ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ ستھتر ہزار دو سو سولہ)

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (Excel کا تعارف)

Posted: Sat Dec 07, 2013 1:51 pm
by محمد شعیب
v;g zub;ar
بہترین کاوش ہے. جاری رکھیں. آپ کے اس ٹیوٹوریل کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ یونی کوڈ میں ٹیوٹوریل پیش کر رہے ہیں. عام طور پر اردو ٹیوٹوریلز امیج فارمیٹ میں ہوتے ہیں جو سرچ میں نہیں آتے. یہ سلسلہ جاری رکھیں.

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (Excel کا تعارف)

Posted: Mon Dec 09, 2013 2:24 pm
by عرفان حیدر
اشفاق علی wrote:بہت بہت شکریہ . بہت ہی اعلیٰ پوسٹ ہے یہ. اسمیں کچھ معلومات اور بھی اگر آپ شامل کردیں تو واوقعی میں اپکی پوسٹ ایک بہترین پوسٹ بن جائے گی.
جیسا کی ایک شیٹ میں کالموں کی تعداد بھی 256 ہوتی ہے.
اور ایک شیٹ میں ہم تقریباََ 36569 پیجز تک ڈیٹا سٹور کر سکتے ہیں. (چھتیس ہزار پانچ سو اُنہتر) مطلب ایک شیٹ میں اتنے پیجز ہوتے ہیں.
شیٹ میں سیلز (خانوں) کی تعداد 16777216 ہوتی ہے. (ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ ستھتر ہزار دو سو سولہ)
سلام،

جناب جو تعداد میں نے لکھی ہے وہ Excel 2003 کے حساب سے بالکل ٹھیک ہے. جو تعداد آپ بتا رہے ہیں وہ اسکے بعد کے ورژنز میں ہے.

وسلام

Re: Excel 2003کی نمبر ایک (تعارف) ، از عرفان حیدر

Posted: Mon Dec 09, 2013 3:02 pm
by علی خان
نہیں جناب میں خود بھی مائیکروسافٹ آفس کا 2003 ورژن ہی استعمال کر رہا ہوں. اور یہ سب معلومات میں اپکو اپنے ایکسل شیٹ سے لیکر دی ہے. اسکے علاوہ یہ معلومات میں نے مائیکروسافٹ آفس 2002 کے ورژن میں بھی چیک کی ہیں وہا‌ں پر بھی یہ معلومات میرے علم کے مطابق دُرست ہیں. اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی اسکو چیک کرلیں.

Re: Excel 2003کی نمبر ایک (تعارف) ، از عرفان حیدر

Posted: Mon Dec 09, 2013 3:12 pm
by عرفان حیدر
اشفاق علی wrote:نہیں جناب میں خود بھی مائیکروسافٹ آفس کا 2003 ورژن ہی استعمال کر رہا ہوں. اور یہ سب معلومات میں اپکو اپنے ایکسل شیٹ سے لیکر دی ہے. اسکے علاوہ یہ معلومات میں نے مائیکروسافٹ آفس 2002 کے ورژن میں بھی چیک کی ہیں وہا‌ں پر بھی یہ معلومات میرے علم کے مطابق دُرست ہیں. اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی اسکو چیک کرلیں.
سلام،

میں شاید غلط سمجھا، آپ سیلز اورپیجز کی بات کررہے ہیں اور میں اسکو لائن اور کالم سمجھ بیٹھا.
یہ دونوں چیزیں میں نے اسلیے نہیں دیں کہ لوگ فقط کالم اور لائنز کو ہی دیکھتے ہیں.
آپکا ان معلومات کا شکریہ.

وسلام

Re: Excel 2003کی کلاس نمبر 1 (تعارف) ، از عرفان حیدر

Posted: Wed Dec 11, 2013 5:25 pm
by محمد اسفند
جاری رکھیں. اچھا کام وہ بھی یونی کوڈ میں بعد میں اس کو کتاب میں کنورٹ کر لینا ؟؟؟؟؟

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Thu Jun 11, 2015 2:28 pm
by عرفان حیدر
سلام،

1.تصاویر نئے سرے سے لگائی ہیں.
2.موضوع کی تعریف میں تھوڑی تبدیلی کی ہے.
3.تصاویر ڈیلیٹ ہوگئی تھی کیوں کہ پرانی ہوسٹنگ نے اپنی ہوسٹنگ ختم کردی تھی.
4.موضوع کو اب ایکسل 2003 سے ہٹا کر عام بنا دیا ہے جس سے فائدہ یہ ہوگا کہ ایکسل، 2003 سے لے کر 2013 تک کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں.

وسلام

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Thu Jun 11, 2015 3:22 pm
by nizamuddin
بہت معلوماتی اور زبردست شیئرنگ ہے جناب ۔۔۔ بہت شکریہ

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Thu Jun 11, 2015 5:56 pm
by چاند بابو
بہت خوب عرفان حیدر صاحب بہت ہی بہترین کام کرنے کا شکریہ.

Re: Excel کی کلاس نمبر 1 (تعارف)

Posted: Tue Jun 16, 2015 8:38 pm
by محمد شعیب
مجھے آپ کا اسلوب بہت پسند آیا. جزاک اللہ
سلسلہ جاری رکھیں.