[center]ٹرین ٹو پاکستان از خوشونت سنگھ!
پاکستان اور ہندوستان کے بننے کی واقعات پر مبنی کتاب
کچھ خوشونت سنگھ کے بارے میں!
خشونت سنگھ برصغیر کے مشہور مصنف، تاریخ دان اور کالم نگار ہیں
خشونت سنگھ انیس سو پندرہ میں پاکستانی پنجاب کے ضلع خوشاب کے قریب گاؤں ہڈالی میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے سکول تک کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور چلے گئے۔
برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی اور انر ٹیمپل میں پڑھنے کے بعد انہوں نے واپس لاہور جا کر وکالت شروع کر دی تاہم تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے خاندان سمیت دلی میں بس گئے۔ وہ کچھ عرصہ وزارت خارجہ میں سفارتی عہدوں پر بھی تعینات رہے لیکن جلد ہی سرکاری نوکری کو خیرآباد کہہ دیا۔
انیس سو اکیاون میں صحافی کی حیثیت سے آل انڈیا ریڈیو میں نوکری اختیار کر لی جہاں سے ان کے تابناک کیریر کا آغاز ہوا۔ وہ بھارت کے مشہور جریدے نیشل ہیرلڈ جو کہ بعد میں السٹریٹڈ ویکلی کہلایا کہ ایڈیٹر رہے اور ان کے دور میں یہ جریدہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ خشونت سنگھ ہندوستان ٹائمز کے ایڈیٹر بھی رہے۔خشونت سنگھ نے تقریبًا تمام مشہور ملکی اور غیر ملکی اخبارات کے لیئے کالم لکھے۔ ان کی کتاب ’ہسٹری آف سکھ‘ یعنی سکھوں کی تاریخ اب تک اس سلسے میں ہونے والا سب سے منجمد کام سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کئی ناول بھی لکھے اور ان کی کتابوں کی کل تعداد 80 ہے۔ ان کے ناول ’ٹرین ٹو پاکستان‘ کو انیس سو چون میں عالمی شہرت یافتہ گروو پریس ایوارڈ دیا گیا۔ان کے دو کالم بھارت کی چالیس انگریزی اخباروں میں چھپتے ہیں۔
خشونت سنگھ کو انیس سو چوہتر میں پدم بھوشن ایورارڈ دیا گیا اور انیس سو اسی سے لے کر انیس سو چھیاسی تک وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے۔
یہاں سے ڈاونلوڈ کریں[/center]
ٹرین ٹو پاکستان از خوشونت سنگھ
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
ٹرین ٹو پاکستان از خوشونت سنگھ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ٹرین ٹو پاکستان از خوشونت سنگھ
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ میاں صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو