ڈھونڈوں کہاں تجھے......

صحابہ اکرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے حالات و واقعات
Forum rules
کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ اور کسی خاص جماعت سے وابستہ تحریریں سختی سے منع ہیں۔
انتظامیہ اردونامہ
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ڈھونڈوں کہاں تجھے......

Post by چاند بابو »

حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ ایک گھوڑا خرید کر لاو وہ تین سو درہم میں گھوڑا خرید کر لایا ساتھ قیمت دلانے کے لیے گھوڑے کے مالک کو بھی لیتا آیا حضرت جریر رضی اللہ عنہ کو مقرر شدہ تین سو درہم رقم بتلائی اور گھوڑا بھی پیش کردیاگیا حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے اندازہ کیا کہ گھوڑے کی قیمت تین سو درہم سے کہیں زیادہ ہے آپ نے گھوڑے کے مالک سے کہا آپ کا یہ گھوڑا تین سو درہم سے زیادہ قیمت کا ہے کیا آپ چار سو درہم میں فروخت کریں گے اس نے جواب دیا ابو عبداللہ جیسے آپ کا جی چاہے حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ کے گھوڑے کی قیمت چار سو درہم سے زیادہ ہے کیا آپ پانچ سو درہم میں فروخت کریں گے اس نےکہا میں تیار ہوں الغرض حضرت جریر رضی اللہ عنہ گھوڑے کی قیمت میں سو سو درہم بڑھاتے چلے گئے یہاں تک کہ آٹھ سو درہم میں گھوڑا خریدا اور رقم مالک کے حوالے کردی
حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے کسی نے پوچھا جب مالک تین درہم پر راضی تھا تو آپ نے اسے آٹھ سو درہم دے کر اپنا نقصان کیوں کیا آپ نے اسے فرمایا بات یہ ہے کہ گھوڑے کے مالک کو اس کی صحیح قیمت کا اندازہ نہ تھا میں نے خیر خواہی کرتے ہوے اس کو پوری قیمت ادا کی کیوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمیشہ ہر مسلمان کی خیر خواہی کروں گا میں نے اس وعدہ کو پورا کیا۔۔۔
(نووی شرح مسلم ص 55 ج 1 )

فاٰئدہ۔۔
اس واقعہ سے دو اہم سبق حاصل ہوتے ہیں۔۔۔
1 ۔ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ خیرخواہی کرنا اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب ہے اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص بیعت کے وقت اس کی ہدایت فرمائی
2 ۔ کسی سے وعدہ کرکے اس کو نبھانے کا اس قدر اہتمام کہ اپنا نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن وعدہ خلافی نہ ہو ہمیں بھی ہر مسلمان کے ساتھ بھلائی کرنی چاہیے اور تمام معاملات میں سچائی کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنے بھاہیوں کو نقصان سے بچانا چاہیے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ڈھونڈوں کہاں تجھے......

Post by اضواء »

Image


الله يجزاكــ خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
abuumaima34
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Tue Aug 11, 2015 12:49 am
جنس:: مرد

Re: ڈھونڈوں کہاں تجھے......

Post by abuumaima34 »

ماشاء الله یہ وہ اسلام کی پاکیزہ تعلیمات تهیں جس پر صحابہ عمل پیرا ہونے کے بعد آوے زمین پر انبیاء کے بعد سب سے مقدس جماعت بن گئ

Sent from my SM-G900M using Tapatalk
Post Reply

Return to “حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)”