کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by میاں محمد اشفاق »

السلام علیکم!
کچھ عرصہ قبل میں نے ایک یو ایس بی خریدی 32 جی بی کی چند دنوں کے بعد ایک دن اچانک ہی اس کی میموری 32 جی بی کی جگہ صرف 38 ایم بی شو ہونے لگی اب تو میں واقعی پریشان ہو گیا کہ اس میں ہے بھی کچھ نہیں کئی بار فارمیٹ مارا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا کئی ایک دوستوں سے بھی پوچھا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا تب میں نے گوگل سے مدد لی تو کام ہو گیا مطلب کہ یو ایس بی ٹھیک ہو گئی.
ایسا ہی کل ہوا کہ میں ایک دوست سے ملنے اسکے روم میں گیا تو اسنے مجھے ایک ہارڈ ڈسک دیکھائی اور کہا کہ میں نے یہ پاکستان سے منگوائی ہے کچھ دن قبل مگر اچانک ہی اسکا سائز 500 جی سے 16 جی بی شو ہو رہا ہے تب مجھے وہ ہی طریقہ یاد آیا اب مجھے پکا یقین تو نہیں تھا کہ وہ صرف یو ایس بی کے لئے ہی ہے یا پھر ہارڈ کے لئے بھی کام کرے گا سو میں نے ہاں تو کر دی کہ کوشش کرتا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں کامیاب رہا کیسے آپ کو بتاتا ہوں اور سب سے اہم بات کہ اس کے لئے کسی سافٹ ویر کی قطعاء ضرورت نہیں ہے بس کمانڈ پرمٹ سے ہی کام بن جاتا ہے. کیسے........................؟
ہارڈ ڈسک یا یو ایس بھی کو اٹیچ کریں اگر ہارڈ ڈسک ہے تو کوشش کریں کہ اسے بھی کیبل کے زریعے یو ایس بی والی پورٹ میں ہی لگائیں
پھر
سب سے پہلے تو آپ کمانڈ پرمٹ اوپن کریں
پھر اس میں لکھیں.

diskpart
پھر
list disk
اسکے بعد آپ کے کمپئوٹر کی ہارڈسک کو شو کرے گا اور انکی تعداد آپ کو بتائے گا
پھر لکھیں
(select disk # (where # is the number of the external drive
ہیش کی جگہ ڈسک کا نمبر لکھیں
پھر
clean
اسکے بعد
create partition primary
اور سب سے اہم
(format fs=ntfs (or fs=fat32 if you want to use on PC and Mac
یاد رہے کہ آپ نے اگر میموری یا یو ایس بی کو ٹھیک کرنا ہے تو این ٹی ایف ایس کی جگہ فاٹ بھی لکھ سکتے ہیں
اگر کچھ ذیادہ ہی جلدی ہے تو آپ این ٹی ایف ایس یا فاٹ کے بعد ایک سپیس دے کر کوئک بھی لکھ کر اینٹر کر دیں فارمیٹنگ کی شروعات ہو جائے گی
اسکے بعد اگر آپ نے ہارڈ ڈسک کی ریکوری کر رہے ہیں تو مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کریں اور اسکے بعد مینج پر کلک کریں ہارڈ ڈسک کو منتخب کریں اور شرنک والیم پر کلک کر دیں ایک نئی ہارڈ ڈسک بن جائے گی اسے نیو والیم کر دیں اور فارمیٹ کر دیں
لیں‌جی آپ کی ہارڈ ڈرائیو ریکور ہو گئی اور سارا سائز واپس آ گیا
شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by چاند بابو »

میاں صاحب ایک دوست کے پاس یوایس بی ہے جو خود سے ہی اس میں موجود فائلز حذف کر دیتی ہے.
میں نے اسے آپ کے اس طریقے کا لنک دے دیا ہے اب دیکھنا میری بِستی نا کروا دینا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by علی خان »

چاند بھیا. سمجھ لو کہ آپ نے اپنی بِستی اپنے ہاتھ سے کروا لی ہے. کیونکہ یہ والا حل آپ والے مسئلے میں مدد گار نہیں ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا

چلئے اب آپ کے پاس کوئی حل ہے تو فورا بتا دیں کیونکہ وہ دوست اس موضوع پر صبح صبح آئے گا ابھی وقت ہے ہمارے پاس.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by میاں محمد اشفاق »

ہاہاہاہاہا ویسے یہ ہو سکتی ہے اسکے لئے بھی استعمال ایسی ایک یو ایس بی ہے میرے پاس بھی میں اس پر بھی چیک کرتا ہوں مگر اپنی ذمہ داری پر اگر ہو گئی تو بھی نہیں بتاوں گا ;) ;) ;)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by علی خان »

میرا نہیں خیال کے اس مسئلے کا ابھی تک کوئی حل نکلا ہے. ابھی میاں صاحب چیک کرلیں اور پھر ہمیں مطلع کریں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by چاند بابو »

میاں محمد اشفاق wrote:ہاہاہاہاہا ویسے یہ ہو سکتی ہے اسکے لئے بھی استعمال ایسی ایک یو ایس بی ہے میرے پاس بھی میں اس پر بھی چیک کرتا ہوں مگر اپنی ذمہ داری پر اگر ہو گئی تو بھی نہیں بتاوں گا ;) ;) ;)
اچھا میاں صاحب بتانا مت مگر یہ تو بتاؤ بنا کیا آپ کی یوایس بی کا؟؟؟ ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by میاں محمد اشفاق »

میری نئی ہارڈ ڈسک خراب ہو گئی اس پر یہ ٹریک استعمال کر رہا ہوں ;( ;(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by محمد شعیب »

;( ;( ;( ;( ;( ;(
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کرپٹ ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی کو ٹھیک کریں!

Post by میاں محمد اشفاق »

رات کی لگائی ہوئی ساری رات میں بس 41% ہی ہوئی ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”