Inpage میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Inpage میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

Post by علی خان »

ورژن:
Inpage 2.4

Inpage میں کام کرتے ہوئے بعض اوقات آپ چاہتے ہیں کہ کی بورڈ کے کچھ بٹن تبدیل کیے جائیں، مثلاً یہ کہ ش کا حرف Shift+c دبانے سے نہیں بلکہ Shift+s دبانے سے لکھا جائے۔ اردو حروف کو اپنی مرضی کے انگلش حروف کے ساتھ ٹائپ کرنے کے لیے Inpage کے اندر کی بورڈ تبدیل کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
1- کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں
مندرجہ ذیل تصویر کی مدد سے وہ ڈائیلاگ باکس کھولیں جس میں آپ Keyboard Layout منتخب کر سکتے ہیں:

Image

2- قابل ترمیم کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کریں
مندرجہ ذیل تصویر کی مدد سے ڈائیلاگ باکس میں دیے گئے ڈراپ ڈاؤن میں سے آپ User Defined Keyboard منتخب کریں جس کے بٹن آپ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔

Image

3- کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب سیٹ کریں
مندرجہ ذیل تصویر میں جو ڈائیلاگ باکس آپ دیکھ رہے ہیں یہ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیچے والے حصے میں وہ تمام حروف اور علامات موجود ہیں جو اِن پیج کے اندر استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ جبکہ اوپر والا حصہ یہ بتاتا ہے کہ کونسا انگلش بٹن دبانے سے اردو کا کونسا حرف لکھا جائے گا۔ ان بٹنوں کو حسب ضرورت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ نیچے والے حصے میں موجود کسی بھی اردو حرف یا علامت کو ماؤس کی مدد سے گھسیٹ کر (Drag کر کے) اوپر والے حصے میں کسی انگلش بٹن کے اوپر چھوڑ (Drop کر) دیں۔ اگر آپ اردو کا کوئی حرف انگلش کے بڑے حرف (Capital letter) پر رکھیں گے تو یہ حرف Shift بٹن کے ساتھ دبانے سے لکھا جائے گا۔ یعنی مہیا کی گئی تصویر کے مطابق ڈ کا حرف کی بورڈ پر Shift+d دبانے سے لکھا جائے گا۔ جبکہ د کا حرف صرف d دبانے سے لکھا جائے گا۔ جب آپ کی بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیں تو موجودہ ڈائیلاگ باکس کو بند کرنے کے لیے Save پر کلک کریں، اور پھر اِس ڈائیلاگ کے پیچھے موجود کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے والے ڈائیلاگ باکس کو بند کرنے کے لیے OK پر کلک کریں۔ اب آپ Inpage کے اندر ٹائپنگ کر کے تسلی کر لیں کہ اُردو کے حروف آپ کی مرضی کے انگلش بٹنوں کے ساتھ لکھے جا رہے ہیں۔

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Inpage میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

Post by چاند بابو »

بہت خوب اشفاق بھیا شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ یہ ایک بہت خوبصورت ٹپ ہے ان لوگوں کے لئے جو کی بورڈ کو اپنے حساب سے ایڈجسٹ کرنا چاہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Inpage میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

Post by محمد شعیب »

جی ہاں. انپیج یوزرز کے لئے ایک اچھی ٹپ ہے. شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”