Page 1 of 1

خوش نصیب کون؟

Posted: Wed Oct 02, 2013 3:30 pm
by علی خان
خوش نصیب کون؟
واصف علی واصف نے کہا تھا کہ " آج کا انسان صرف دولت کو خوش نصیبی سمجھتا ہے اور یہی اُس کی بدنصیبی کا ثبوت ہے۔ خوش نصیبی وجود کا ظاہر نہیں بلکہ وجود کا باطن ہے۔ یہ کسی شے کا نام نہیں سماجی مرتنے کا نام نہیں، بنک بیلنس کا نام نہیں بڑے بڑے مکانوں کا نام نہیں بلکہ خوش نصیبی صرف اپنے نصیب پر خوش رہنے کا نام ہے۔ کسی خوش نصیب نے آج تک کوشش ترک نہیں کی لیکن یہ کوشش بامقصد ہونی چاہئے ایسی کوشش کہ زندگی بھی ہو اور موت بھی آسان ہو۔ خوش نصیب انسان حق کے قریب رہتا ہے۔ وہ ہوس و حسرت سے آزاد ہے اور فنا کے دیس میں بقا کا مسافر ہے۔ ایسا انسان اپنے آپ پر راضی اپنی زندگی پر راضی اپنے حال پر راضی اور حالات پر راضی اپنے خیالات پر راضی اور اپنے خدا پر راضی رہتا ہے۔ وہ انسان بدقسمت ہے جو لذت کی وجود کی لعنت میں گرفتار ہے اُسے کسی بڑے مقصد سے تعارف نہیں بلکہ وہ صرف مال کی سنچریاں ہی بناتا ہے اور کلین بولڈ ہو کر رخصت ہو جاتا ہے"۔
دوستو آج معاشرے میں پھیلے اضطراب اور بے چینی کی سب سے بڑی وجہ اپنے نصیب سے خوش نہ ہونا ہی ہے۔ ہم اِن نعمتوں پر کبھی نگاہ نہیں کرتے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے حصے میں لکھ دی ہیں بلکہ ہم نہ ہونے کا رونا روتے یہ تک بھول جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے ہمیں ہماری اوقات سے بڑھ کر نوازا ہے۔ اور ہم ہیں کہ ہم میں صبر تو کیا شُکر کرنے کا یارا نہیں۔ اگر ہم میں سے ہر شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرکے نصیب پر خوش ہوتے ہوئے محنت کرے تو تقین جانیے کوئی وجہ نہیں اللہ تعالیٰ ہمیں دونوں جہانوں میں عطا نہ کرے۔

Re: خوش نصیب کون؟

Posted: Wed Oct 02, 2013 7:57 pm
by چاند بابو
بہت خوب اشفاق بھیا واقعی ان کا یہ قول اپنے اندر بہت بڑی حقیقت لئے ہوئے ہے.
واقعی خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے.

Re: خوش نصیب کون؟

Posted: Thu Oct 03, 2013 2:15 am
by اضواء
بہت ہی بہترین قول ہے ..

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;