ایتھوپیا (حبشہ) اور کافی!!

اگر آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جسے آپ دوسروں سے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو یہاں یہی ہوتا ہے۔
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ایتھوپیا (حبشہ) اور کافی!!

Post by میاں محمد اشفاق »

آپ نے سنڈریلا والی کہانی سنی ہوئی ہے ناں؟ اور اگر آپ کافی لور (Coffee Lover) بھی ہیں تو پھر آپ یہ بھی جانتے ہونگے کہ افریقہ کے بھوکے ننگے ملک ایتھوپیا (اسلامی تاریخ میں حبشہ کے نام سے پہنچان رکھنے والا ملک) کی کافی کو دنیا کی پانچویں سب سے اچھی کافی کا اعزاز حاصل ہونا بھی بالکل کسی سنڈریلا کا محلات تک رسائی حاصل کرنے کے مترادف ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ دنیا کے چوٹی کے بڑے گنجان آباد ملکوں میں سے ایک اس غریب ملکی کی 26٪ اقتصاد اس کی کافی سے جڑی ہوئی ہے اور ملک کی 24٪ آبادی کا روزگار بھی کسی نا کسی طرح اسی کافی سے بندھا ہوا ہے۔ دنیا میں کافی کے ساتویں بڑے پیداواری ملک کا ایک بڑا المیہ یہ بھی ہے کہ یہ ملک اپنی پیداواری کافی کا نصف خود ہی خرچ کر جاتا ہے حالانکہ اس بات کو بڑے بڑے ماہرین اقتصاد تسلیم کر چکے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کے بعد کافی دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کاروباری ہتھیار ہے۔
زیر نظر چند تصاویر ایتھوپیا میں کافی کلچر کی عکاسی کر رہی ہیں جن میں پیداوار سے پینے کے مراحل تک کی عکاسی کی گئی ہے۔
ویکیپیڈیا اردو پر ایتھوپیین کافی کا تعارف ایسے لکھا ہوا ہے :
قہوہ یعنی کافی (Coffee) دنیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا مشروب ہے۔ یہ کافی کے پودے کے بھنے اور پیسے ہوۓ بیجوں سے حاصل ہوتا ہے۔ گرم یا ٹھنڈا یہ دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ چاۓ کے مقابلے میں کافی میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پینے والے کو تازہ دم کر دیتی ہے۔ اور نیند بھگا دیتی ہے۔
کافی کے پودے کا اصل وطن ایتھوپیا ہے۔ وہاں سے یہ عرب آیا اور اسے قہوہ کہا گیا سلطنت عثمانیہ کے دور میں یہ یورپ پہنچا اور پھر ساری دنیا میں مقبول ہوگیا۔

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

بشکریہ محمد سلیم
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایتھوپیا (حبشہ) اور کافی!!

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترم.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ایتھوپیا (حبشہ) اور کافی!!

Post by اضواء »

بہترین ہے


اضافی معلومات کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایتھوپیا (حبشہ) اور کافی!!

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تصاویر”