دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by بریٹا لعلوی »

دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی قاتلوں کا پتا چلا لیا گیا ہے اور اس سال ان کی برسی پہ ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ایک رپورٹر کے اس سوال پر کہ یہی بات گزشتہ پندرہ سالوں سے ہر سال تواتر سے کہی جا رہی ہے لیکن نتیجہ کچھ نہیں، جواب دیا گیا کہ شٹ اپ یو ایڈیٹ۔


۔۔۔۔۔ وزیرِ خارجہ نے ایران کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن ضرور بنے گی اور اپنے وقت پہ بنے گی۔ اس سے گیس کی کمی پوری ہو گی۔ نیز یہ کہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔ بجلی و پانی کے وزیر صاحب نے فرمایا ہے کہ بجلی کی کمی پہ قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پہ کام جاری ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر دن رات جاری ہے۔ اس کی تعمیر کے لئے اس سال بھی حکومت نے دس لاکھ روپے مختص کر رکھے ہیں۔ اس کے بعد کالاباغ ڈیم بھی بنائیں گے۔

وزیرِاعظم پاکستان نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کر کے پاکستان جلد ہی اکنامک سپرپاور بن جائے گا۔ اس کے لئے دن رات کام جاری ہے۔ پانچ کلوواٹ کا آزمائشی پاورپلانٹ بھی کچھ سال تک چل پڑے گا، جس سے بجلی کی قلت پہ قابو پایا جا سکے گا۔

۔۔۔۔۔ وزیرِ مواصلات نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواری ٹنل پہ کام جاری ہے۔ اس منصوبہ پہ پورے وسطی ایشیا بلکہ یورپ اور امریکہ کا بھی دارومدار ہے۔ حکومت اس منصوبے کو بروقت بلکہ وقت سے پہلے کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ایک رپورٹر نے جب پوچھا کہ یہ منصوبہ سن انیس سو اٹھاون میں شروع ہوا تھا، ختم کب ہو گا۔ اس پہ جواب دیا گیا کہ جلد ہی۔

۔۔۔۔۔۔ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے جلد ہی عالمگیر مہم چلائی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے کمیٹی کے ممبران سوئٹزرلینڈ، امریکہ، برازیل، موریشس، ملائیشیا اور دبئی وغیرہ کے دورے کریں گے۔ نیز یہ کہ بھارت کشمیریوں پہ ظلم ڈھانا بند کرے۔ وغیرہ وغیرہ

۔۔۔۔۔۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ گوادر کا منصوبہ ایک بار مکمل ہونے دیں، پھر دنیا پاکستان کی مٹھی میں ہو گی۔ پاکستان حکومت اس منصوبے پہ بہت محنت سے کام کر رہی ہے۔ اس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ گزشتہ بیس سال سے گوادر کی چند کلومیٹر سڑکوں کو بناتے چلے جا رہے ہیں اور یہاں کی زمین کے پلاٹ بنا بنا کے بیچے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس سے سبھوں کا بھلا ہو گا۔

وغیرہ وغیرہ
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by میاں محمد اشفاق »

واہ جناب تسی تے چھا گئے او
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
سالوں بیت گئے یہی باتیں سنتے اور لگتا واقعی یہی ہے کہ آئندہ دس سال بعد بھی وطنِ عزیز میں کچھ نہیں‌ بدلنے والا اور یہ ہیڈ لائنز ایسے ہی رہیں گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by بریٹا لعلوی »

میاں محمد اشفاق wrote:واہ جناب تسی تے چھا گئے او

پسندیدگی کا شکریہ اشفاق بھائی :)
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by بریٹا لعلوی »

چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
سالوں بیت گئے یہی باتیں سنتے اور لگتا واقعی یہی ہے کہ آئندہ دس سال بعد بھی وطنِ عزیز میں کچھ نہیں‌ بدلنے والا اور یہ ہیڈ لائنز ایسے ہی رہیں گی.

چاند بھائی وطن میں کچھ بھی تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں تبدیل ہمیں ہونا ہو گا........ :fubar:
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by اضواء »

v;g zub;ar آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by بریٹا لعلوی »

محمد شعیب wrote:v;g zub;ar

بہت شکریہ محمد شعیب بھائی..... :)
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دس سال بعد کی نیوز ہیڈ لائنز

Post by بریٹا لعلوی »

{أضواء} wrote:v;g zub;ar آپ کا شکریہ
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ ...............
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
Post Reply

Return to “سیاست”