اپنی عید کا احوال بتائیں

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اپنی عید کا احوال بتائیں

Post by بریٹا لعلوی »

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
جی عید کا احوال آپ نے عید کیسے منائی ذراہوجائے اس کا بیان ;)

چاند کی اطلاع رات نو بجے مسجد میں بعد نماز عشاء موصول ہوئی اور اس کا اعلان ہوا کہ کل بروز جمرات
عیدالفطرہے - ہم نے فوری طورپراپنی باس کو(ملازمت والی باس) کو مسیج کرکے تاخیر سے آنے کا کنفرم کیااورجلدی گھرجانے کی یادہانی بھی کرائی -
نماز 8:30 پر تھی عید کی - صبح ہمارے بھتیجے نے بعد نماز فجر سیڑھیوں سے لڑھکنی لگائی اور ماتھا اورناک لہولہان کرکے کھلبلی مچائی -
اندازہ ہے کہ چوھدری صاحب نے زیادہ عیدی وصول کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا :P جس میں وہ خاطرخواہ کامیاب ہوئے
نمازعید کے لیے ہم نے اپنا نیلا کرتا شلوار(پُرانا ;( ) اورنئی ملتانی جوتی کا انتخاب کیا تھا جس میں ہم نظرلگ جانے کی حد تک ہینڈسم لگ رہے تھے v;e;r;y;happ;y
نمازکا لُطف اور اصل روح ہی نماز کی اہتمام سے ادائیگی اور اہل محلہ اورامام صاحب سے عید کا
ملنا b;x ہی ہے - اس کے بعد گھرآئے کے اپنے سرسے مرچیں وارکے نظراُتاری اورپتلون بُشرٹ
پہن کے گھرمیں پھیلی شامی کبابوں کی خوشبو کو سانسوں میں بساکے جاب کی راہ لی - وہاں ہرایک
کوبتایا (جتایا) کہ ہماری عید ہے اور ہم کو چھٹی نہیں ملی تو ہم کام پہ آئے ہیں اتنے میں خاتون (باس) نے
قہربھری نظروں سے دیکھا اورکچھ کام نپٹانے کا شارہ دے کربجلیاں گرائیں ہماری خوشیوں پر-
ابھی نظرمانٹیرپرڈالی تھی کہ ایک دوست کا فون آیا کہ دوپہرکا کھانا ہمارے ہاں کھانا ہے تمھیں -
میں عرض کی بھائی میں توجاب پرہوں اور دیکھولنچ تک نکل پاتا ہوں یانہیں ، جواب آیا " اچھا پھرسال بھرشکل مت دکھانا"
جلدازجلد کام نپٹانے لگے اتنے میں فون پر برقی وصوتی پیغامات سے نظریں چُراتے جی کو جلاتے کام ختم کرنے کی کوشش کی - خیرساڑھے تین بجے نکل بھاگے دوپہرکا کھانا5 بجےکھایا -
جن دوست کا فون آیا تھا اس دعوت کے لیے ان کے تین بچے
عیدی کے منتظرتھے اور ہمارے دوست کی مہربانی کی وجہ بھی یہی ان کے عیدی وصول کرنے والے
بچے تھے -
شام کو ایک اوردوست نے رات کی کھانے پرمدعوکیا تو ہم نے اپنے بھائی صاحب کی اجازت نہ ملنے
(عیدکو رات کھانا گھروالوں کے ساتھ کھانے کی روایت) کے پیش نظرمعذرت کرلی اور جمعے کی رات
کو آنے کا وعدہ کیا - ان کے بھی دو بچے ہمارے عید کارڈ بمعہ عیدی انتظار میں تھے -

- یوں یہ عید ذراخاص ثابت ہوئی ہے ہمارے لیے -
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی عید کا احوال بتائیں

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم بریٹا لعلوی صاحب آپ کی عید کا احوال پڑھ کر بہت خوشی ہوئی.
یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے عیدی کی روایت برقرار رکھی.
اور یہ پڑھ کر تو دل باغ باغ ہی ہو گیا کہ آپ نے اپنی خاندانی روایات کا مان رکھتے ہوئے گھر میں کھانا کھانے کو ترجیح دی بجائے اس کے کہ عید کے دن دوستوں یاروں کے ساتھ گپ شپ لگائی جاتی.





خیر یہ تو تھا آپ کی عید کا احوال افسوس میری عید اس مرتبہ بہت اچھی نہیں گزری.
سب سے پہلی بات تو یہ کہ ابھی ایک ماہ ہی ہوا ہے کہ میرے بہت پیارے ماموں کا انتقال ہو گیا تھا گھر سے ابھی یہ سوگ ہی نہیں گیا تھا کہ عین عید والے دن صبح چار بجے میرے ایک بے حد پیارے دوست ایک حادثے کے نتیجے میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے اس ناگہانی موت نے برا حال کر دیا، گو کہ عید والے دن گھر پر بھی موجود تھا لیکن عید عید نا تھی. سارا دن اسی غم و الم میں گزر گیا، دوپہر سے رات تک اس کی تجہیز و تکفین کے معاملات میں مصروفیات رہیں اور رات کو اسی غم میں ڈوبے ہوئے عید کا دن ختم ہو گیا.
یہ تھی میری اس بار کی عید.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اپنی عید کا احوال بتائیں

Post by بریٹا لعلوی »

انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے..اور..ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے!​. موت سے کس کو رستگاری ہے ​. آج وہ کل ہماری باری ہے ​. :sweat:
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اپنی عید کا احوال بتائیں

Post by پپو »

اور میری عید بھی کچھ ایسی ہی تھی جیسی کہ چاند بابو نے بتائی
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”