Page 1 of 1

خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Tue Aug 13, 2013 1:28 pm
by اضواء
[center]Image


محترم "بریٹا لعلوی " صاحب کو

اردو نامہ کے تمام اراکین کی جانب سے اردو نامہ کی
رکنیت حاصل کرنے پر اور اردو نامہ کے خاندان میں شامل
ہونے پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتےہیں


Image



Image



ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا وقت اردو نامہ پر
اچھا گذرے گا اور آپ اردو نامہ کے اہم رکن کے
طور پر بھر پور کردار ادا کریں گے۔


ہمیں یقین ہے کہ یہاں پر آپ کی دلچسپیوں کا تمام
تر سازو سامان موجود ہے


اور آپ اپنی پسند سے نئے دھاگے کی
شروعات بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں آپ سے اور آپ کو یہاں سے
بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


محترم“بریٹا لعلوی “ صاحب ایک گذارش ہے کہ

آپ اپنا تعارف نامہ جلد از جلد یہاں پیش کر دیں
تاکہ گفتگو میں آسانی ہو۔


°o.O ( ..^أضــــواء^.. ) O.o°[/center]

میرا تعارف

Posted: Tue Aug 13, 2013 8:18 pm
by بریٹا لعلوی
تمام ساتھیوں کے لئے میری جانب سے سلام محبت و اشتیاق

اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گئے
والدین نے میرا نام "رضا مصطفٰے" رکھا۔
اور شاید مجھے خود بھی اپنا نام رکھنے کا موقع ملتا تو یہی میرا نام ہوتا۔
تعارف کے معاملے میں میں خلیل جبران کی زندہ تحریر ہوں جس میں خلیل جبران سے کسی نے پوچھا کہ اسکی زندگی کا سب سے مشکل سوال کونسا تھا، خلیل جبران نے جواب دیا کہ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ تو کون ہے؟
انٹرنیٹ پر “بریٹا لعلوی“ کی آئی ڈی سے تھوڑی بہت شناخت حاصل رہی ہے۔
میرا آبائی گھر پاکستان ہے،لیکن طویل عرصے سے دیار غیر میں رہائش پذیر ہوں
واجبی سی تعلیم عام سی شکل و صورت (الحمداللہ) اور شوق ہے،لگن ہے اچھے لفظ باٹنے کی ، اپنے حصے کا دیا جلانے کی اور جنون ہے، کچھ کر دیکھانے کا اور وقت کو بے کار کرنے سے بہتر ہے کہ کسی کو دے دیا جائے سو میں اپنا وقت ان لوگوں کے نام وقف کردیتا ہوں جو اس میرے پیارے پاکستان میں ایک بھی پھول خوشی اگا سکیں زندگی میں بہت کچھ کیا ہے‘ کر رہا ہوں اور جب تک زندگی ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اپنی صلاحیتوں کو کھوجتا اور کچھ نہ کچھ نیا کام کرتا رہوں گا۔
اور میں امید کرتا ہوں آپ سب بھی میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور آپ سب سے بُہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، باقی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیان ، کامیابیاں ، اور دلی سکون عطاء کریں اور انشا الله اب تو ملاقات ہوتی رہے گی ۔ الله حافظ

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Tue Aug 13, 2013 10:49 pm
by اضواء
w.a

آپ کا تعارف نامہ پڑھہ کر خوشی ہوئی
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا وقت اردو نامہ پر
اچھا گذرے گا اور آپ اردو نامہ کے اہم رکن کے
طور پر بھر پور کردار ادا کریں گے۔ہمیں آپ سے اور آپ کو یہاں سے
بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ;fl;ow;er;

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Wed Aug 14, 2013 6:59 am
by رضی الدین قاضی
میں محترم“بریٹا لعلوی “ صاحب کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Wed Aug 14, 2013 3:16 pm
by اعجازالحسینی
[center]خوش آمدید [/center]

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Sun Aug 18, 2013 3:39 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا مقصد اردونامہ کے مقصد سے بالکل ہم آہنگ ہے یعنی اپنے حصے کا دیا جلائے رکھنے کا.
ویسے آپ کا تعلق اس علاقے سے ہے میرا مطلب شہر؟

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Mon Aug 19, 2013 12:51 pm
by بریٹا لعلوی
چاند بابو wrote:بہت خوب محترم آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا مقصد اردونامہ کے مقصد سے بالکل ہم آہنگ ہے یعنی اپنے حصے کا دیا جلائے رکھنے کا.
ویسے آپ کا تعلق اس علاقے سے ہے میرا مطلب شہر؟
چاند بھائی تعریف کا شکریہ ....میرا تعلق لائلپور فیصل آباد سے ہے......

Re: خوش آمدید محترم“بریٹا لعلوی “صاحب!

Posted: Mon Aug 19, 2013 10:35 pm
by چاند بابو
بہت خوب بڑی خوشی ہوئی آپ سے مل کر.