کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
رضی طاہر
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Thu Jul 11, 2013 10:05 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ، پاکستان

کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

Post by رضی طاہر »

کیا ہم بزد ل ہوچکے ہیں ؟

گزشتہ سال جب ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوا تو میں نے ”ملالہ کا مشن۔۔ علم امن قدم قدم“ کے نام سے تحریر لکھی جس پہ ملک و ملت کی اس بہادر بیٹی کو خراج تحسین پیش کیا، مجھے اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ ملالہ نے کیا لکھا، کس کی لکھی ہوئی تقریرکی، کس کس سفیر سے ملاقاتیں کیں، اور کس کس نے کیا کیا اعتراضات کیے،تمام اعتراضات کی گھٹیاں میں اٹھا کر کسی کوڑادان میں پھینکتا ہوں، کیونکہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، مجھے اتنا معلوم ہے کہ نبی کریم sw: نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے، اور مذہب کے جھوٹے ٹھیکیداروں نے عورت سے تعلیم کا حق چھینا تو ایک معصوم بچی نے ان کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا، مجھے اتنا یاد ہے کہ موت کو گلے سے لگا کر وہ معصوم بچی اپنی کلاس روزانہ اپنے سکول جاتی، ڈراوے، دھمکاوے اس کے قدم روک نہ سکے اور وہ قدم قدم علم و امن کے دئیے جلائے بڑھتی چلی گئی۔

ہر تصویر کے دورخ ہوتے ہیں، ہم صرف منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔ ہم منفی سوچ کو پیدا کرنے اور فروغ دینے میں بہت تیز ہیں، جبکہ مثبت پہلو پہ نہ قدم اٹھاتے ہیں نہ مثبت راستے پہ چلنے والوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، ہمارے مزاج میں انتہاپسندی اور دل و دماغ پہ دہشت گردی کے اثرات بہت نمایاں ہیں۔اسلئے ہم دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے کسی بھی منفی پروپیگنڈا پر فوری طور پر یقین کرلیتے ہیں۔ہم بنیادی طور پر بزد ل ہوچکے ہیں۔ کبھی آپ نے دیکھا کہ کسی وطن کی بیٹی کی عزت تار تار ہو تو ہم لوٹنے والے کو کچھ نہیں کہتے بلکہ لٹنے والی معصوم کونپل پر زبان درازی کرکے اسکے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔ہم ایمان کے سب سے نچلے درجے پر بھی پورے نہیں اترتے، کیونکہ ہم برائی کو ہاتھ سے روکنا تو درکناردل میں برا بھی نہیں جانتے، اچھے لوگوں کی حوصلہ شکنی اور برے لوگوں کی ہمت بڑھاتے ہیں۔

بدقسمتی سے فصیل ارض وطن 60سال سے تختہ مشق بنی ہوئی ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا جن، بار بار مارشل لاء، سسٹم تباہ، ادارے تباہ، میرا وطن مسلسل اندھیروں میں ہے۔ بھوک سے ناچار بدن، دہشت گردی سے لہولہان ہورہے ہیں۔ آئیے اپنا ایمان مضبوط کریں۔ ایمان کے اس درجے تک پہنچیں کہ ہم برائی کو ہاتھ سے روکیں۔ دہشت گرد کو برا کہیں، دہشت گردی کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی کریں اور یہ بات ثابت کریں کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔

رضی طاہر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم رضی طاہر صاحب،
لکھتے تو آپ بہت اچھا ہیں مگر افسوس حقائق کو مدنظر رکھ کر بالکل نہیں لکھتے ہیں. میری بات کا برا مت منایئے گا میں صرف یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ملالہ ڈرامے کے تخلیق کاروں نے جو ڈرامہ تیار کیا اور جن مقاصد کے لئے تیار کیا اس کی بالکل صحیح تعبیر آپ کی تحریر میں موجود ہے.
ملالہ یوسفزائی کا سارے کا سارا واقعہ ایک ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں اور کم ازکم مجھے تو بالکل یقین ہے کہ اس سب کے پیچھے پاکستان اور خاص طور پر اسلام کو بدنام کرنے کے کاوش تھی جو خاصی کامیاب رہی.
کیا پاکستان میں ظلم صرف ملالہ یوسفزائی اور مختاراں مائی پر ہوتا ہے کیا آپ نے یا کسی اور محقق نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کتنی ملالائیں ہیں‌ جنہیں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے. کتنی مختاراں مائیاں ہیں جن کی عصمتیں یہ مہذب دنیا کے رکھوالے لوٹ لیتے ہیں.
آپ ملالہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تو کریں مگر میں اس کو ہرگز اس قابل نہیں سمجھتا، وہ ذہن معصوم تھا مگر کچھ شاطر لوگوں نے اس ذہن کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کیا اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کے لئے ملالہ کا استعمال کیا گیا. ملالہ کے قلم سے اگلوایا گیا کہ برقع پوش عورتیں دیکھ کر اسے پتھر کا دور اور داڑھی دیکھ کر فرعون کا دور یاد آ جاتا ہے.

تو محترم اگر یہی معیار ہے اس اعلی تعلیم کا تو اگر ایسی تعلیم اسلام بھی کہتا تو میں اسے بھی نا مانتا جس میں میری اماں عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا اور میرے آقا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کو ذلیل کرنا ہی لکھا ہے.

اور یاد رکھئے ایمان کمزور ضرور ہیں ہمارے لیکن اتنے بھی کمزور نہیں کہ کوئی اتنی بڑی گستاخی کرتا پھرے اور ہم خاموش رہیں مگر مسئلہ صرف یہ ہے کہ آپ جیسے لکھاری جو صرف ایک طرف دیکھ کر چلنے کے عادی ہیں ہمیشہ ہم جیسوں کی آواز کو دبا دیتے ہیں کیونکہ اس میڈیا پر بھی راج انہی کا ہے جن کے مقاصد کی ترجمانی آپ شاید انجانے میں کر رہے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

جی بالکل صحیح فرمایا آپ نے چاند بابو !
دراصل پاکستان میں ہمیشہ سے باہر کے امپورٹڈ حکمرانوں سے حکومت کروائی جاتی ہے. بینظیر، عمران خان کو آکسفورڈ سے امپورٹ کیا گیا تھا. اسی طرح شوکت عزیز کو بھی ڈبا پیک لا کر ہمارا حکمران بنایا گیا اور پھر واپس پیک کر کے لے گئے.
اب ملالہ کو مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں داخل کر کے یہودونصاریٰ اپنے مقاصد نکالنے کا پروگرام تیار کر رہے ہیں. جہاں ایک طرف ملالہ کے ذہن میں اسلام کے خلاف زہر بھرا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسے ہیرو بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں. تاکہ موجودہ حکمرانوں کے ایکسپائر ہونے کے بعد اسے استعمال کیا جائے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

سوات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کیا۔ اس خطاب سے اور اس سے پہلے کی ملالہ اور احبابِ ملالہ کی سرگرمیوں سے دنیا پر ایک ہی تاثر قائم ہوا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے۔ ملالہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملالہ کی وجہ سے پاکستان میں اب لڑکیوں کے پڑھنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
ملالہ کے والد محترم ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے جب سوات سمیت پاکستان کے ہر علاقے میں لڑکیوں کے سکول مدرسے اور کالج قائم تھے ۔ پاکستان میں اگر کچھ لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں تو اس کی وجہ ان کی غربت او رپاکستان کا ناقص تعلیمی نظام ہے اور اس کی وجہ سے جتنی لڑکیاں پڑھنے سے رہ جاتی ہیں، اتنے ہی لڑکے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔
احبابِ ملالہ پاکستان کو رسوا کرنے کی مہم میں کامیاب رہے۔ مبارک ہو۔ رہی ملالہ کی خدمات تو اس کا دن دنیا بھر میں امریکہ نے منایا۔ ملالہ کے اپنے علاقے سوات میں اس کا دن نہیں منایا گیا حالانکہ احبابِ ملالہ کے بقول سوات میں کوئی دہشت گرد باقی نہیں رہا، وہاں حکومت نے امن کر دیا ہے اور سکول کھلے ہیں۔
جنرل اسمبلی کے خطاب میں ملالہ نے آنحضورؐ کا نام جس توہین آمیز انداز سے لیا، اس میں ملالہ کا قصور نہیں، یہ تقریر اسے اس کے باپ نے لکھ کر دی یا جس مائی باپ نے، قصور اس کا ہے۔ ملالہ کی شکل میں جو سازش تیار کی جارہی ہے اسکے اثرات مستقبل میں جب پوری طرح عیاں ہو گے تو اسکے نتائج بھیانک ہوں گے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا ہم بزدل ہو چکے ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

بہت خوب میاں محمد اشفاق صاحب
Post Reply

Return to “پاک وطن”