اگر آپ نے ابھی تک اردونامہ پر شمولیت حاصل نہیں کی لیکن آپ ہمارے لئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو یہاں تشریف لایئے یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Forum rules
عارضی نوٹ:
سپیمرز سے نمپٹنے کےلئے عارضی طور پر مہمانوں کے لکھنے کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
جلد ہی یہ سہولت دوبارہ فراہم کر دی جائے گی، تب تک کسی مسئلہ کی صورت میں [email protected] سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ویسے چاہئے تو یہ تھا کہ یہ پوسٹ میاں اشفاق صاحب خود ہی لکھتے مگر انہوں نے اردونامہ کو صرف پڑھنے اور واہ واہ کرنے کے لئے رکھا ہوا ہے کوئی کام کی بات ہو تو ان کے الفاظ اٹک جاتے ہیں. بہرحال انہوں نے یہ فریضہ میرے ذمے لگایا تو میں نے ہی یہ اطلاع آپ تک پہنچانے کی سوچی.
ویسے تو اردو کتابوں کے مجموعہ جات بہت ساری اردوسائیٹس پر موجود ہیں اور اردونامہ کی بھی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ اردونامہ کی بھی ایک اپنی لائبریری ہو مگر ہمیشہ ہی یہ خواہش ایک ٹیم کی کمی کی وجہ سے ناکام رہی. اردونامہ کے مقصد کو دیکھتے ہوئے چاہئے تو یہ تھا کہ اردونامہ کے پاس یونیکوڈ کتابوں کا ایک خزانہ ہو مگر فراغت کی کمی کے باعث اس طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور یہ خواہش ہمیشہ خواہش ہی رہی.
البتہ اب اردونامہ کے ہی ایک فعال رکن محترم میاں اشفاق صاحب نے اردونامہ کے لئے اپنی ذاتی جمع کردہ سینکڑوں کتابوں کو پیش کر دیا، گو کہ کتابیں مختلف جگہوں سے اکٹھی کی گئی ہیں اور ان کے کاپی رائیٹس بھی مختلف لوگوں کے پاس ہیں اور یہ کتابیں ہیں بھی پی ڈی ایف فارمیٹ میں لیکن اردونامہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی رکن نے اردونامہ کے لئے ایسی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے بھی پلک جھپکنے سے پہلے اس آفر کو نا صرف قبول کر لیا بلکہ ان کے ساتھ تھوڑی بہت مدد بھی کی. کہ ان حالات میں یہ بھی بہت زیادہ ہے.
چونکہ کتابیں ان کی ذاتی حیثٍیت سے منتخب کردہ تھیں اور ان میں اردونامہ یا کسی اور رکن کی کوئی کاوش شامل نا تھی اس لئے میں نے بہتر یہی سمجھا کہ ان کی اس کاوش کو پورا پورا اردونامہ کے ٹھپے کے ساتھ پیش کرنا یقینا مناسب نہیں ہے اس لئے انہیں ایک الگ ویب سائیٹ بنانے کا مشورہ دیا جو انہوں نے بھی پلک جھپکنے سے پہلے قبول کر لیا.
اب صورتحال یہ ہے کہ بکس بسٹر ڈاٹ نیٹ کے نام سے میاں اشفاق صاحب ایک ویب سائیٹ بنا رہے ہیں اور اس پر اردو کی سینکڑوں کتابوں کو اپلوڈ بھی کر چکے ہیں اور مسلسل کر بھی رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اردونامہ کو اس ویب سائیٹ کے حقوق بھی سونپ دیئے ہیں یعنی اردونامہ اپنی پسند نا پسند کے مطابق اس میں ترامیم بھی کر سکتا ہے اور اپنی طرف سے کتابیں بھی لگا سکتا ہے اور اگر کسی کتاب پر اعتراض ہو تو اسے ختم بھی کر سکتا ہے اس لئے آپ لوگ اسے ایک ایسا پراجیکٹ کہہ سکتے ہیں جو اردونامہ کے تعاون سے شروع ہوا اور آگے بڑھ رہا ہے.
اردونامہ پر اس پراوجیکٹ کو اردونامہ کتاب گھر کا نام دیا گیا ہے اور اردونامہ کے ایک سب ڈومین پر اس کو منتقل کر دیا گیا ہے.
یعنی اب محنت میاں اشفاق صاحب کیا کریں گے اور فائدہ ہم سب اٹھایا کریں گے. اس ویب سائیٹ میں یہ آپشن بھی موجود ہے کہ اگر آپ کو اپنی پسند کی کوئی کتاب اس سائیٹ سے دستیاب نہیں ہو رہی ہے تو آپ بکس آن ڈیمانڈ کے لنک پر جا کر اپنی پسند کی کتاب طلب کر سکتے ہیں اور میاں اشفاق صاحب پوری کوشش کریں گے کہ جلد ازجلد آپ کی پسندیدہ کتاب اپنی ویب سائیٹ پر دستیاب کردیں.
نیچے موجود لنکس پر کلک کر کے میاں صاحب کی کاوش کا جائزہ لیجئے اور اسی دھاگے میں اپنی آراء سے نوازئے اور ان کی حوصلہ افزائی کیجئے.
یہاں میں ایک بات بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ چاند بھائی اویں مجھےآگے آگے کر رہے ہیں اس ویب کو بنانے سے لے کر کتابئیں اپ لوڈ کرنے تک سب چاند بھائی کا ہی کام ہے میںتو بس انہیں دھکا لگاتا رہا جسکی وجہ سے یہ پروجیکٹ جلد اپنے مراحل طے کرتا ہوا موجودہ شکل میں موجود ہے میں ماجد بھائی کا بہت ہی شکر گزار ہوں جو ہمہ وقت میری مدد کے لئے دستیاب رہتے ہیں مجھے امید ہے کہ کہ یہ سلسلہ آپ سب کو بہت پسند آئے گا انشااللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
آپ تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں اس پروجیکٹ پر کام کیا یا کررہے ہیں. میں نے تفصیل سے ایک ایک لنک پر جاکر دیکھا اور خوش ہوتا رہا. دوستوں یہ علم کی خدمت ہے جو آپ کررہے ہیں. اللہ تعالی آپکو اسکا صلہ عطا کرے. آمین
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔ سید انور محمود
بہترین کاوش ہے. اسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے.
البتہ ویب سائٹ کے حوالے سے ایک رائے دینی ہے کہ ویب سائٹ کے ہیڈر پر جو سلائیڈ چل رہی ہے، وہ ہوم پیج پر تو سب سے اوپر ہو لیکن باقی پیجز پر پوسٹ کے نیچے ہو.
اور اگر اردو نامہ کا کوئی ممبر کتاب دینا چاہے تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
مثلا میرے پاس میری اپنی لکھی ہوئی اردو کمپیوٹر بکس ہیں. اگر انہیں شامل کروانا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے ؟
بہت بہت شکریہ شعیب بھائی آپ نے اس کاوش کو پسند کیا اگر آپ کتاب کو میڈیا فائر پر اپ لوڈ کر دیں یا اگر کہیں اپ لوڈہے تو مجھے اس کے لنکس بجھوا دیں میں اسے ویب سائٹ پر اپلوڈکر دوں گا اور یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہو گی ؛
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق wrote: یہاں میں ایک بات بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ چاند بھائی اویں مجھےآگے آگے کر رہے ہیں اس ویب کو بنانے سے لے کر کتابئیں اپ لوڈ کرنے تک سب چاند بھائی کا ہی کام ہے میںتو بس انہیں دھکا لگاتا رہا جسکی وجہ سے یہ پروجیکٹ جلد اپنے مراحل طے کرتا ہوا موجودہ شکل میں موجود ہے میں ماجد بھائی کا بہت ہی شکر گزار ہوں جو ہمہ وقت میری مدد کے لئے دستیاب رہتے ہیں مجھے امید ہے کہ کہ یہ سلسلہ آپ سب کو بہت پسند آئے گا انشااللہ
یہ شخص جھوٹا ہے اس پروجیکٹ میں میرا اتنا بھی عمل دخل نہیں ہے جتنا یہ بتا رہا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید انور محمود wrote:آپ تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں اس پروجیکٹ پر کام کیا یا کررہے ہیں. میں نے تفصیل سے ایک ایک لنک پر جاکر دیکھا اور خوش ہوتا رہا. دوستوں یہ علم کی خدمت ہے جو آپ کررہے ہیں. اللہ تعالی آپکو اسکا صلہ عطا کرے. آمین
بہت بہت شکریہ محترم سید انور محمود صاحب یہ سب آپ جیسے دوستوں کی محبتوں اور دعاؤں کا نتیجہ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی wrote:اردو نامہ پر اردو کتب کی لائبریری کی کمی محسوس ہو رہی تھی جسے محترم اشفاق بھائی اور چاند بھائی نے پورا کر دیا ہے.
بہت بہت مبارک ہو
رضی بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ اردونامہ یا اس کے پروجیکٹ جتنی بھی ترقی کیوں نا کر جائیں ہمیشہ آپ کے احسان مند رہیں گے کیونکہ وہ آپ ہی ہیں جنہوں نے ہمیں اسی بات پر اکسایا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب wrote:بہترین کاوش ہے. اسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے.
البتہ ویب سائٹ کے حوالے سے ایک رائے دینی ہے کہ ویب سائٹ کے ہیڈر پر جو سلائیڈ چل رہی ہے، وہ ہوم پیج پر تو سب سے اوپر ہو لیکن باقی پیجز پر پوسٹ کے نیچے ہو.
اور اگر اردو نامہ کا کوئی ممبر کتاب دینا چاہے تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
مثلا میرے پاس میری اپنی لکھی ہوئی اردو کمپیوٹر بکس ہیں. اگر انہیں شامل کروانا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے ؟
محترم شعیب بھیا آپ کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ.
باقی آپ کی تجاویز پر عرض ہے کہ جو پٹی سائیڈ پر چل رہی ہے وہ تو ہر پیج پر ہی آئے گی البتہ جو اوپر پٹی چل رہی ہے وہ تو صرف ہوم پیج پر ہی موجود ہے باقی کسی پیج پر نہیں ہے.
رہی بات اردونامہ کے کسی رکن کے کتاب دینے کی تو انشااللہ ایک دو دن میں ہی اس کا بہت اچھا بندوبست کر دیا جائے گا تب تک آپ میاں صاحب والے فارمولے پر عمل کرسکتے ہیں.
اور اگر آپ اپنی لکھی بکس دینا چاہتے ہیں تو ابھی دو دن اور انتظار کیجئے وہ بکس ہم آپ سے سپیشل طریقے سے ہی لیں گے انشاللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اشفاق علی wrote:میاں صاحب داد وصول کیجئے. اور ماجد بھائی کا بھی بہت بہت شکریہ کیونکہ مجھے پتہ ہے. اُنکی محنت کے بغیر یہ سب کچھ کرنا ناممکن ہی تھا.
محترم اشفاق علی بھیا آپ کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ.اور آپ یہ جو کہ رہے ہیں نا کہ یہ سب میری محنت ہے یہ اتنا بھی درست نہیں ہے ہاں تھوڑا بہت ضرور کیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے(ساتھ میں گرمی بھی) کہ چاند بھائی کی محنت سے اردو نامہ کتاب گھر میںڈونیٹ اے بک کے نام سے ایک اور پیج کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے کوئی بھی ہمیں کتاب بجھوا سکے گا اس میں میڈیا فائر کا آپشن بھی موجود ہے اور کتاب کو اپ لوڈ کرنے کا بھی مجھے امید ہے کہ آپ سب حضرات ہمیں اچھی اچھی کتب بجھوائیں گے تاکہ آپکی پسندیدہ کتب اردو نامہ کتاب گھر کی زینت بن سکیں،اور میں ماجد بھائی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ایک اور اچھی سروس مہیا کی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
muhammadasfand wrote:بہترین ہے مگر میرے خیال میں یہ مشہور کافی ہو سکتی ہے اگر اس میں کمپوٹر کی کتابوں کا خزانہ ہو
پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ اسفند بھیا،
کمپیوٹر کی کتابوں کا خزانہ آپ دے دیں ہم لگا دیں گے انشااللہ.
ویسے ہم خود بھی اس نہج پر کام کر رہے ہیں.
mediafire پر آپلوڈ کر کے دے سکتا ہو 1،2 دن تک کیوں کہ میں نے 2 mb انٹرنیٹ کلیے درخواست دی ہے ہوتے ہی آپ کو انشاء اللہ کتابیں مل جائیں گی
جی بہت بہت شکریہ محمد اسفند بھیا آپ اپنی کتابیں اپلوڈ کر کے ہمیں نیچے دیئے گئے صفحہ سے ان کے لنکس بھیج دیں.
ہر کتاب کے لئے الگ سے میل کریں انشااللہ بہت جلد وہ کتابیں سب کے لئے دستیاب کر دی جائیں گی. اپنی کتابیں ہمیں روانہ کرنے کے لئے یہ لنک استعمال کریں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو