اپنے کان اور اپنی آنکھیں کھلی رکھو غداروں کو پہچانو

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اپنے کان اور اپنی آنکھیں کھلی رکھو غداروں کو پہچانو

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

سب سے پہلے تو تمام مسلم لیگی دوستوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی توقعات وابسطہ کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑی کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا.
اس کے بعد میں اپنے پی ٹی آئی کے تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت کا ثمر ہے کہ آج پاکستان میں تبدیلی آ چکی ہے، جی ہاں میں اعتراف کرتا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی والے نوجوان میدان میں نا ہوتے تو شاید پاکستانیوں کو بھی اتنی ہوش نا آتی جتنی اب آ چکی ہے اور یہ اسی تبدیلی کا ثمر ہے کہ پانچ سال تک برسراقتدار رہنے والی جماعت کو اس کے گھر دھکیل دیا گیا.

الیکشن ہو گئے، دھاندلی ہوئی یا نہیں ہوئی یہ باتیں اب شاید ہمیں چھوڑ دینی چاہیں کہ تمام لیڈران نے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کر لیا ہے سوائے کراچی کے تو ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم سب اب اپنی تمام سیاسی مخالفتیں بھول کر ایک ہو جائیں اور پاکستان کے سدھار کے لئے جو کر سکتے ہیں کریں.

اس الیکشن کمپین کے دوران سوشل میڈیا کو جس طرح استعمال کیا گیا اس سے پہلے اس کا کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا. پاکستان کے بے شمار بڑے بڑے مسائل اجاگر کیئے گئے اور بے شمار کرپشن و ناجائزطریقے یہاں بے نقاب کرنے کی بڑی کامیاب کوشش کی گئی. اب چونکہ سوشل میڈیا ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بن ہی چکا ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنی اپنی ذاتی یا پارٹی کی حد تک مخالفت چھوڑ کر اب پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے یہ فورم استعمال کریں. حکومتیں جہاں اچھا کام کریں وہاں ان کو سراہا جائے اور جہاں لغزشیں ہوں ان کی اصلاح کی جائے ان سے باز پرس کی جائے.

اب سے تھوڑی دیر پہلے کراچی میں الطاف حسین نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایک طرف تمام سیاسی جماعتوں کو ناصرف دھمکیوں سے نوازا ہے بلکہ ایک بار پھر اپنی گندی ذہنیت اور پاکستان دشمنی ثابت کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اگر کسی کو الیکشن کے نتائج پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے.

کل یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں مگر کلاشنکوف بردار اس تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، الطاف حسین نے ایک بار پھر کراچی کی علیحدگی کا مطالبہ کر دیا اب ہم سب کا فرض ہے کہ الطاف حسین کی اس گندی سوچ اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کو منظر عام پر لائیں اور ایسے اقدامات کیجئے جائیں کہ اس خبیث اور اس کی جماعت کے گندے کیڑوں کا صفحہ ہستی سے نام بھی ختم ہو جائے، مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ تک کا سفر کرنے والا آج نا صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو لسانی بنیادوں پر اکسانے کی کوشش کر رہا ہے.

دوسری طرف کراچی بیدار ہو رہا ہے، ہزاروں لوگ الطاف حسین کے خلاف، اس کی دھاندلی کے خلاف اور الیکشن کے بوگس نتائج کے خلاف تین تلوار چوک میں جمع ہیں جہاں ایک طرف تو ایم کیو ایم کے غنڈے ہیں اور دوسری طرف تبدیلی کی خواہاں تمام جماعتوں کے کارکنان خصوصا پی ٹی آئی، پی ایم ایل این اور جماعت اسلامی کے نوجوان موجود ہیں.
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہاں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس کی زد میں آ کر دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.

ایک بار پھر سے اٹھ بیٹھنے کی ضرورت ہے پاکستان میں تبدیلی آئی یا نہیں آئی مگر اب ضرورت ہے کہ پورا پاکستان ایک ہو کر کراچی تبدیل کرنے کی کوشش کرے، کیونکہ کراچی کسی الطاف حسین کے باپ کی جاگیر نہیں ہے پاکستان پاکستانیوں کا ہے اگر کسی کو پاکستان پسند نہیں تو اسے کوئی حق نہیں ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے کی علیحدگی کا مطالبہ کرے اسے چاہئے کہ خود پاکستان چھوڑ دے وگرنہ محب وطن پاکستانی اسے خود نکال باہر کریں گے.

پاکستانی نوجوانوں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھو اب الطاف حسین اور اس جیسے بے شمار غدارِ وطن تمہیں لسانی، علاقائی تعصب کی بنیاد پر لڑوانے کی کوشش شروع کر چکے ہیں اپنی ہمت اور حوصلے کو اس تعصب کی نذر مت کرنا پاکستان کے لئے کٹ جانا پڑے تو دریغ مت کرنا مگر کبھی پاکستان کی سلامتی پر کسی تعصب کی بنیاد پر سودا مت کرنا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اپنے کان اور اپنی آنکھیں کھلی رکھو غداروں کو پہچانو

Post by میاں محمد اشفاق »

ماجد بھائی آپ کی ہر بات میں وزن ہے اور میں اس سے سو فیصد اتفاق رکھتا ہوں اور جہاں تک الطاف حسین کا تعلق ہے اس بندے کے لئے میرے پاس جو الفاظ ہیں وہ میں اردو نامہ پر بیان نہیں کرنا چاہتا !! :devil: :devil:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اپنے کان اور اپنی آنکھیں کھلی رکھو غداروں کو پہچانو

Post by محمد شعیب »

نواز شریف کی فتح ملک کے لئے ایک خوش آئند بات ہے. اللہ کرے ملک صحیح رخ پر چل پڑے.
لیکن کراچی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت افسوس ہے. جب تک ایم کیو ایم کراچی میں ہے تب تک کراچی میں صاف شفاف انتخابات ممکن نہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنے کان اور اپنی آنکھیں کھلی رکھو غداروں کو پہچانو

Post by چاند بابو »

ویسے شاید یہ کام اب اتنا آسان نا ہو مگر عوام نئی حکومت سے وہی چاہتی ہے جو اس نے ماضی میں کراچی میں کیا تھا.
اور اس کام میں پورے پاکستان بمعہ کراچی کے عوام حکومت کے پیچھے کھڑے ہوں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”