Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

Post by شازل »

ایمٹ (Emmet) جسے پہلے زین کوڈنگ (Zen Coding) بھی کہا جاتا تھا ایک بہت ہی سادہ اور قابل ٹیکسٹ ایڈیٹر پلگ ان ہے جو آپ نے شاید پہلے نہ کبھی دیکھا نہ سنا ہوگا۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ فوری طور پر سادہ کوڈ کو پیچدہ کوڈ میں بدل دیتا ہے(اس سے پہلے آپ نے پیچیدہ کوڈ کو سادہ کوڈ میں بدلنے بارے سنا ہوگا)۔ اگر ہم مختصراً اس کی تعریف کریں تو وہ یہ ہوگی کہ اس کے زریفے آپ طویل کوڈ لکھنے کی بجائے ایک لائن میں کوڈ لکھیں اور جو نہی آپ مخصوص کیز دباتے ہیں تو یہ اسے باقاعدہ کوڈ میں تبدیل کردیتاہے۔ اسے ہم شارٹ ہینڈ کہیں تو سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔ یہاں ہم ایچ ٹی ایم ایل کی مثال لیتےہیں ورنہ یہ دوسری لینگوئجز کے ساتھ بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سب سے پہلے ہم ابتدا کرتے ہیں اس کوڈ سے یہ مثال دیکھیں:

<!doctype html>

<html lang=”en”>

<head>

<meta charset=”UTF-8″>

<title>Document</title>

</head>

<body>

</body>

</html>

اسے لکھنے میں کچھ تو وقت لگتا ہوگا۔ لیکن اگراس کی جگہ یہ لکھیں

html:5

اور CTRL+E دبائیں تو کیسا لگے گا۔ بالکل جناب یہ طویل کوڈ کی کوفت سے ہمیں نجات دلاتا ہے۔ کیسے یہ دیکھیں: آپ ++Notepad میں لکھیں۔

.container

تو یہ کوڈ حاصل ہوگا۔

<div class=”container”>

</div>

یہ ہی نہیں آپ حیران رہ جائیں گے جب یہ لکھیں گے۔
ul>li*7 ان آرڈرڈ لسٹ میں سات لسٹ آئٹمز کا اصافہ ہوچکا ہوگا۔
اس طرح:

<ul>

<li></li>

<li></li>

<li></li>

<li></li>

<li></li>

<li></li>

<li></li>

</ul>

کچھ اس کوڈ کی وضاحت ہوجائے ul کے بعد ہم نے > کا اضافہ کیا اس کا مطلب ہے کہ unordered list کا چائلڈ li ہے اور اس کے بعد 7٭ کا مطلب ہے کہ یہ سات بار آخری کمانڈ کو کاپی کرے۔
اگر اس کی مکمل چیٹ شیٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو اس سائیٹ کو وزٹ کریں

یہ چیٹس اتنے زیادہ ہیں کہ آپ کو باقاعدہ اس کا ریکارڈ رکھناہوگا تاکہ بھرپور طریقے سے اس کا استعمال کرسکیں۔ نہ صرف یہ کہ یہ نوٹ پیڈ پلس پلس کے لیے کام کرتا ہے بلکہ ڈریم ویور کے نئے ورژن Sublime 2 کے لیے بھی ۔اورکافی لمبی فہرست ہے لیکن زین کوڈنگ پر۔
نوٹ پیڈ پلس پلس کے لیے اس سائیٹ پر جائیں ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد نوٹ پیڈ پلس پلس کی ڈائریکٹری میں جائیں اور plugin کی ڈائریکٹری میں پیسٹ کریں اور پروگرام کو رن کریں۔
امید ہے آپ کو مختصر سا یہ ٹیوٹوریل پسند آئے گا رپلائی ضرور کیجئے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

Post by چاند بابو »

کس سائیٹ پر جائیں بھائی صاحب.
میرے پلے تو کچھ نہیں پڑا ہے.
میں نے نوٹ پیڈ پلس پلس میں لکھا اور CTRL+E دبایا مگر کچھ نہیں ہوا سوائے اس کے کہ اس کے آگے Eng لکھا گیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

Post by شازل »

سوری یار اب لنک درست کردیئے گئے ہیں
یہ ٹیوٹوریل تھا یا عذاب تھا.
اردو اور انگریزی کا مرکب کیسے ہوتا ہے مجھے اب معلوم ہوا ہے
چیک کرکے ضرور بتانا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

Post by چاند بابو »

بھائی میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آ سکا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Emmet یا جادو : فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

Post by شازل »

چلو میری محنت اکارت گئی . اگر میں آپ کو ہی نہیں‌ سمجھا سکا تو دوسروں کے تو سر کے اوپر سے ہی گزر جائے گا
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”