Page 1 of 2

گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sat Mar 16, 2013 8:58 am
by میاں محمد اشفاق
Image
Image
سیم سنگ نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جسے صارف چھوئے بغیر صرف اپنی آنکھوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
گیلیکسی ایس فور سے پہلے سیم سنگ کا ممتاز فون ایس تھری تھا، جس کے اب تک چار کروڑ سے زائد سیٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

نیویارک میں ایک پرتعیش تقریب میں جنوبی کوریائی کمپنی نے فون کی بیک وقت دو مختلف کیمروں سے تصویریں لینے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سیم سنگ موبائل مصنوعات کے میدان میں ایپل کا سب سے بڑا حریف ہے۔
گیلیکسی ایس فور اپریل کے اواخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
کمپنی کے موبائل کمیونیکیشن کے سربراہ جے کے شن نے کہا کہ یہ فون 155 ملکوں میں دستیاب ہو گا۔
تعارفی تقریب کے دوران فون کی اہم خصوصیات اجاگر کی گئیں۔ ان میں سب سے اہم چیز فون کو چھوئے بغیر اسے کنٹرول کیے جانے کی صلاحیت تھی۔
’سمارٹ پاز‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف اگر سکرین سے نظریں ہٹا لے تو فون میں چلنے والی ویڈیو وہیں رک جائے گی۔
اس کے علاوہ ’سمارٹ سکرول‘ صارف کی آنکھوں اور کلائیوں پر نظر رکھتا ہے اور ای میل اور دوسرے صفحوں کو سکرین چھوئے بغیر سکرول کر سکتا ہے۔
ٹیلی کام کے ماہر ارنسٹ ڈوکو کہتے ہیں، ’آنکھوں کے ذریعے ویڈیو کنٹرول کرنے اور صفحات کو سکرول کرنا بہت عمدہ ہے۔ وہ لوگ جو ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں ان کے لیے یہ اچھا فیچر ہے جس کی مدد سے گیلیکسی ایس فور دوسرے فونز سے ممتاز نظر آئے گا۔‘ n;a;n;a n;a;n;a
تاہم فورسٹر ریسرچ کے چارلز گولون کہتے ہیں کہ قسماقسم کے نئے فیچرز کی وجہ سے بعض صارف الگ تھلگ ہو جائیں گے۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ چیزیں کتنے لوگ استعمال کریں گے۔‘
’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت جدید ٹیکنالوجی ہے لیکن معلوم نہیں کہ لوگ اس میں دلچسپی لیں گے بھی یا نہیں۔‘ n;a;n;a n;a;n;a
افتتاحی تقریب میں دکھایا گیا کہ ایک فون انگریزی سی چینی زبان میں اور چینی سے انگریزی میں ترجمہ کر سکتا ہے۔
دہرے کیمروں کی مدد سے فون کے آگے اور پیچھے کی بیک وقت تصاویر لی جا سکتی ہیں، اور اس میں تصویر لینے والے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
کیمرے کے پیچھے والا کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جب کہ سامنے والا کیمرا دو میگا پکسل کی تصاویر کھینچ سکتا ہے۔
فون کی سکرین پانچ انچ ہے اور یہ ایس تھری سے تھوڑا سا ہلکا اور پتلا ہے۔
سکرین میں سیم سنگ کی HD AMOLED استعمال کی گئی ہے جو ایس تھری کی ریزولوشن سے بہتر ہے۔

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sat Mar 16, 2013 6:58 pm
by شازل
میاں صاحب بہت شکریہ
خبر کا ماخذ ضرور بتایا کریں، میرا خیال ہے بی بی سی اردو سے اخذ کیا گیا ہے

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sat Mar 16, 2013 7:28 pm
by چاند بابو
بہت خوب یار کیا فون ہے.
آنکھوں سے کنٹرول ہونے والا فیچر تو جادو ہے جادو.
ابھی تو ہم ٹچ پرہی مرے جا رہے تھے کہ یہ جادو بھی آ گیا.

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sat Mar 16, 2013 7:58 pm
by میاں محمد اشفاق
تو پھر ایک بک کروا لیں میری برتھ ڈے آآآ رہی ہے نزدیک ;) ;)

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 8:52 am
by شازل
آنکھوں سے محدود کنٹرول ہوگا

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 11:13 am
by اضواء
شئیرنگ پر آ پکا بہت بہت شکریہ .....

میں
Image اب تو samsung galaxy
یہ استعمال کرتی ہوں

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 12:01 pm
by میاں محمد اشفاق
چلیں آپ یہ ہی بجھوا دینا میری برتھ ڈے پر: ]:) ]:)

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 7:51 pm
by چاند بابو
میاں صاحب بک کروا دیا ہے براہ راست آپ تک پہنچ جائے گا.
بس بل آپ کو دینا ہو گا.

میری طرف سے سالگرہ کا تحفہ سمجھ کر قبول کر لیجئے گا. :lol:

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 7:58 pm
by میاں محمد اشفاق
مجھے براہ راست نہیں چاہیئے جناب آپکے ہاتھ سے چاہیئے: ;)

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 8:09 pm
by چاند بابو
ارے میاں صاحب میں کونسا پاکستان کا وزیرِ قانون ہوں جس کے ہاتھ اتنے لمبے ہیں.
میں ٹھہرا ایک عام سا انسان اور میرے ہاتھ تو اتنے لمبے بھی نہیں ہیں کہ اپنی جیب تک ہی پہنچ جائیں.
کہاں میں اور کہاں سعودی عرب.
نہیں بھئی لمبے ہاتھ تو صرف قانون کےہوتے ہیں میرے نہیں ہیں.
یہ تو آپ کو براہ راست ہی وصول کرنا پڑے گا.

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 8:12 pm
by میاں محمد اشفاق
جناب آپ لے کر رکھیں میں خود آآ جاوں گا لینے بس آپ پیسے اپنی جیب سے ادا کر دیجئے گا h;a;h;a h;a;h;a

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Mar 17, 2013 9:36 pm
by محمد شعیب
آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں کچھ نہیں لکھا ؟
انڈرویڈ 4 کے بعد کا کوئی ورژن ہے یا وہی ہے ؟

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Mon Mar 18, 2013 1:13 pm
by بلال احمد
محمد شعیب wrote:آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں کچھ نہیں لکھا ؟
انڈرویڈ 4 کے بعد کا کوئی ورژن ہے یا وہی ہے ؟
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس میں بھی اینڈرائیڈ 4.03 ہی ہوگا، کیونکہ اس کے بعد کے ورژنز تو ابھی باقاعدہ لانچ نہیں ہوئے، (میری اطلاع کے مطابق)

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Mon Mar 18, 2013 6:52 pm
by چاند بابو
اس موبائل میں آپریٹننگ سسٹم 4.2.2 (Jelly Bean) ہے

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Thu Mar 21, 2013 9:59 pm
by محمد شعیب
پھر کوئی خاص فائدہ نہیں. اس کی قیمت 60 ہزار سے زیادہ ہو گی اور huawei y201 جو 12 ہزار کا ہے، اس میں بھی انڈرویڈ 4 ہے.

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Wed Jul 31, 2013 6:08 pm
by منور چودری
کون کون یہ فون استعمال کر رہا ہے ایس فور بہتر ہے یا گیکسی نوٹ ٹو اور کس وجہ سے بہتر ہے ساری تفصیل شئیر کریں :)

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Aug 04, 2013 5:47 pm
by شازل
آجکل مارکیٹ میں اچھے فیچرز کے حامل فون مل رہے ہیں اور وہ بھی کم قیمت پر، آپ کم قیمت کا کیوموبائل اے چھ سو ، اکیس ہزار میں خریدیں اور سمجھیں کہ آپ نے سام سنگ کا موبائل خریدا ہے

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Aug 04, 2013 9:34 pm
by چاند بابو
میں کسی حد تک شازل بھیا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں.
مگر کچھ تو خاص ہے اس میں کیونکہ میں نے کیو موبائل کے تقریبا تمام نئے پرانے ماڈلز دیکھے ہیں اور ان کی کارکردگی دیکھی ہے خاص طور پر انٹرنیٹ کے حوالے سے آئی فون اور سام سنگ کے مقابلے میں کوئی بھی نہیں ہے،
آئی فون کا تو مجھے کچھ خاص تجربہ نہیں مگر سام سنگ کی جی پی ایس سروس اتنی کمال ہے کہ بندہ دھنگ رہ جاتا ہے، میں نے جس بھی سام سنگ گلیکسی کا مقابلہ کسی بھی کیو فون کے ماڈل سے کیا ہے ہمیشہ سام سنگ کو اس سے کئی سو گنا بہتر پایا ہے. آپ اس کا جی پی ایس آن کریں اور اپنی پوزیشن پوچھیں اور کیو موبائل سے بھی پوچھیں سام سنگ آپ کی پوزیشن بتائے گا کہ آپ اس پانچ میٹر کے دائرے میں موجود ہیں اور کیو موبائل بتائے گا کہ آپ اس پانچ سو میٹر یا پچیس سو میٹر کے دائرے میں موجود ہیں.
ہاں البتہ جسے انٹرنیٹ یا جی پی ایس سے کوئی سروکار نہیں ہے اس کے لئے کیوموبائل بہترین ہے.

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Sun Aug 04, 2013 9:40 pm
by میاں محمد اشفاق
جی پی ایس کے حوالے سے تو نوکیا ای فائیو بھی بہترین موبائیل ہے

Re: گیلیکسی ایس فور ایک اور نئی ایجاد!

Posted: Mon Aug 05, 2013 8:00 pm
by منور چودری
آپ سب کا بہت شکریہ
چاند بابو مفید باتوں کا بہت شکریہ