Page 1 of 1

اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Wed Mar 06, 2013 5:36 pm
by مبشر شاہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
دوستو! قادیانیت اسلام کے متوازی گروہ کا نام ہے جس نےاپنے اوپر اسلامی چادر اوڑ رکھی ہے ۔قادیانیت کے تقریبا تمام اصولی عقائد قادیانیت کے منافی ہیں اورقادیانیت کے تمام اصولی عقائد اسلامی عقائد کے منافی ہیں اسی وجہ سے ان کو کافر کہا جاتا ہے ۔
یہ تھریڈ میں میں آپ کے سامنے گوگل کی قادیانیت اور اسلام کے بارے ایک انوکھی رائے کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔گوگل کے اندر ٹرانسلیٹ کی سہولت موجود ہے آپ اگر اس میں جا کر اردو ٹو انگلش کریں اردو میں اسلام لکھیں تو انگلش میں جواب ملے گا Islamاب اردو میں لکھیں قادیانیت تو انگلش میں جواب ملے گا Islam
اس حقیقت کو جان لینے کے بعد ایک اور حقیقت سے پردہ اٹھتا دکھائی دیتا ہے وہ یہ کہ یہودی لابی کا تیار کردہ مذھب جس کو قادیانیت سے موسوم کیا جاتا ہے اور گوگل یہی چاہتی ہے کہ قادیانیت کو کسی طرح اسلام کے زمرہ میں ڈال دیا جائے۔حالانکہ کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا
Image

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Wed Mar 06, 2013 5:41 pm
by میاں محمد اشفاق
مبشر شاہ صاحب ایک اہم مسلے پر توجہ دلانے کا بہت شکریہ

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Wed Mar 06, 2013 11:44 pm
by چاند بابو
محترم بھائی اس مسئلہ کی طرف توجہ دلانے کا شکریہ
دراصل یہاں مسئلہ گوگل سے زیادہ کسی قادیانی کی خباثت کا ہے.
شاید آپ جانتے ہی ہوں گے کہ گوگل نے یہ تمام تراجم خود نہیں کیئے ہیں بلکہ ان کی تمام کی تمام دیٹابیس ہم اور آپ جیسے عام لوگوں کی بنائی ہوئی ہے اور اب جس شخص نے اس ڈیٹابیس میں قادیانیت کا ترجمہ ڈالا ہے اس نے اس کا ترجمہ اسلام لکھ دیا اور گوگل نے اسے اس وجہ سے تسلیم کر لیا کہ کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی ہے.
ایسا کچھ عرصہ قبل ہندی سے انگریزی اور ہندی سے اردو ترجمہ میں بھی مسئلہ آ رہا تھا.
ہندی میں لفظ پاکستان لکھتے تھے اور اس کا انگریزی یا اردو میں ترجمہ کروانے پر ہمیشہ جواب بھارت ہی آتا تھا اسوقت چند دوست اس ترجمہ کو درست کروانے کی بات تو کر رہے تھے خدا جانے ابھی تک درست ہوا کہ نہیں.
اب بھی یہی کرنا چاہئے کہ گوگل پر سے یہ ترجمہ درست کرنا چاہئے اب اس کا طریقہ کار مجھے زبانی یاد نہیں اور اسوقت میرے پاس انٹرنیٹ بہت سلو سپیڈ والا ہے اس لئے اب طریقہ ڈھونڈ نہیں سکتا ہوں البتہ کل انشااللہ طریقہ ڈھونڈ کر بتا دوں گا بلکہ اگر ممکن ہوا تو خود اس کا ترجمہ رپورٹ کر دوں گا.

پوسٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ میں نے گوگل ٹرانسلیٹر کھول لیا تھا اب ساری پوسٹ لکھنے کے بعد میں نے جب گوگل پر قادیانیت لکھا تو اس نے انگریزی ترجمہ بتایا Qadyanyt جب غور کیا تو گوگل نے آٹؤ ڈیکٹٹ فنکشن کے ذریعے اس لفظ کو فارسی کے طور پر شناخت کیا تھا.
اس کا مطلب ہے کہ فارسی ترجمہ بالکل درست ہے اور جب یہی ترجمہ میں نے اردو میں دیکھا تو واقعی Islam لکھا آیا.

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Thu Mar 07, 2013 12:08 am
by چاند بابو
لیجئے جناب طریقہ تو کچھ اور ہے جو تھوڑا لمبا لگتا ہے اور شاید ابھی مکمل نا ہو سکے بہرحال میں نے اسی صفحہ پر موجود فیڈ بیک لنک کو استعمال کرتے ہوئے گوگل کو اس غلط ترجمہ کی رپورٹ کر دی ہے.
اب آگے جو اللہ کو منظور.

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Thu Mar 07, 2013 5:51 am
by علی خان
بہت بہت شکریہ ماجد بھائی اور میں بھی انشاء اللہ اس غلطی کو رپورٹ کرواتا ہوں یہاں سے.

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Thu Mar 07, 2013 11:36 am
by میاں محمد اشفاق
میں نے بھی فیڈ بیک اور گوگل info@google.com پر ای میل کر دی ہے میں نے اور میں نے ان کو لکھا ہے کہ
Dear Sir,
as the subject, i want to draw your kind attention on translation of the one word in urdu language Qadyanet (قادیانیت)is not Islam this is other religion.
i would like to request you to please save many of our Muslims brothers and sisters to impair with this wrong translation, please make correction with name Qadiani,Ahmedi or Mirzai or qadiaani is well none in urdu language, this religion was founded by Mirza Ghulam Ahmed,
and The Islam the oldest religion in world, it was completed through the last prophet MUHAMMAD P.B.U.H

thanks regards
اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Fri Mar 08, 2013 2:40 pm
by چاند بابو
مبارک ہو ابھی ابھی میں نے گوگل میں اس کا ترجمہ کیا تو قادیانیت کا اردو سے انگریزی ترجمہ Qadianiat لکھا ہوا آ رہا ہے.

تمام دوستوں کو مبارک ہو کہ ان کی کاوشیں رنگ لائیں.

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Fri Mar 08, 2013 3:12 pm
by میاں محمد اشفاق
سب دوستوں کو مبارک ہو واقعی چاند بھائی نے درست فرمایا ہے کہ آپ سب دوستوں کی کاوشئیں رنگ لے آئی اور گوگل نے قادیانی کا مطلب قادیانی ہی لکھا ہے،
Image

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Fri Mar 08, 2013 9:13 pm
by چاند بابو
الحمداللہ شاید یہ بات سب سے پہلے رپورٹ کرنے کا کریڈیٹ مجھے جاتا ہے.
لیکن اس سے بھی پہلے اس غلطی کو پکڑنے والے کو خراج تحسین پیش کرنا بنتا ہے جو کہ مبشر شاہ صاحب ہیں.
اس کے بعد ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں کے اس مسئلہ کو رپورٹ کیا اور یہ مسئلہ درست ہوا.

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Sat Mar 09, 2013 8:44 am
by بلال احمد
محترم مبشر شاہ صاحب اور دیگر تمام احباب جو کہ اس ایرر کو پکڑنے اور پھر تصحیح کا موجب بنے وہ اس کریڈٹ کے حقدار ہیں،


آپ سب کو ڈھیروں مبارک اور ساتھ ہی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں دین حق کی صحیح طور خدمت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) یا رب العالمین

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Sat Mar 09, 2013 9:56 am
by میاں محمد اشفاق
ایک بات اور ہے وہ یہ کہ اگر ہم انگلش میں اللہ لکھیں تو اردو میں لفظ اللہ ہی ٹرانسلیٹ ہو تا ہے اگر ہم اردو میں لکھیں تو اینڈ لکھا ہوا آتا ہے :
جیسا کہ تصیویر میں ہے،
Image

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Sat Mar 09, 2013 10:41 am
by بلال احمد
اس کو بھی رپورٹ کردیں، جیسا کہ پہلے کی ٹرانسلیشن ٹھیک ہوگئی ہے اس کی بھی ہوجائے گی انشاءاللہ

Re: اسلام ، قادیانیت اور گوگل

Posted: Sun Mar 10, 2013 6:50 pm
by چاند بابو
یہ رپورٹ بھی بھیج دی ہے میں نے.