پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by چاند بابو »

پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

اتوار کی رات دس بجے سے سوموار کی صبح 8 بجے تک پاکستان میں ملکی تاریخ کے تیسرے بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا. بجلی کےنظام میں ایک جگہ خرابی کے باعث پورے ملک میں ساری رات بجلی کا تعطل متاثر رہا.
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کو بجلی کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس بریک ڈاؤن کو سات گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اب بھی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے شمالی اور وسطی حصے میں بجلی بحال کی جا سکی ہے اور حکام کے مطابق باقی مکمل بحالی میں ابھی مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
وزارتِ پانی و بجلی کے حکام کے مطابق بجلی کا یہ تعطل بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے حبکو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات پونے بارہ بجے شروع ہوا جس نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا۔
حبکو پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی اور بیشتر شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں سے بھی بجلی کے تعطل کی اطلاعات ملی ہیں۔
بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ سمیت بیشتر صوبے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور اور فیصل آباد سمیت متعدد بڑے شہروں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
اتوار کو رات گئے اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امور پانی و بجلی کے وفاقی سیکرٹری رائے سکندر نے بتایا کہ یہ فنی خرابی نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے نظام میں نہیں تھی بلکہ حبکو بجلی گھر کی اچانک بندش سے ملک میں بجلی کے نظام سے بارہ سو میگا واٹ بجلی کی اچانک کمی اس بریک ڈاؤن کی وجہ بنی۔
انہوں نے کہا کہ حبکو پلانٹ کے ’ٹرپ‘ کر جانے کی وجہ سے منگلا اور تربیلا سمیت باقی گرڈ سسٹم بھی اوور لوڈ کی وجہ سے بند ہوگئے اور یوں ملک کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہم بند ہوگئی۔
رائے سکندر نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی کے نظام میں ایک جگہ خرابی سے پورا نظام متاثر ہوتا ہے اور حبکو کی اچانک بندش کی وجہ سے پورے نظام کو درپیش خطرے کے پیشِ نظر دوسرے پاور پلانٹس کو نقصان سے بچانے کے لیے پورا سسٹم ہی بند کرنا پڑا۔
سیکرٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کی اطلاع ملتے ہی اس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور رات ڈھائی بجے تک پشاور سے کالا شاہ کاکو تک بجلی بحال کی جا چکی ہے جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں آنے والے چند گھنٹوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔
رائے سکندر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں بجلی کی اتنے بڑے پیمانے پر بندش کا تیسرا واقعہ ہے اور اس سے قبل 2005 اور 2009 میں بھی اس قسم کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر اس بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بجلی کی اتنے بڑے پیمانے پر بندش کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by شازل »

حکومت جب کہ جانے والی ہے بجلی کا طویل بریک ڈاون حکومت کے لیے آخری کیل بھی ثابت ہوسکتی ہے
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by میاں محمد اشفاق »

حبکو پاور ہاوس میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں ہونے والے بلیک آوٹ نے سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر دیں ،کیا ملک میں مارشل لاءلگ گیا ۔۔؟ فوج نے ٹیک اور کر لیا۔۔؟امریکہ نے ایٹمی اثاثوں پر حملہ تو نہیں کیا ۔۔؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by بلال احمد »

میں جب کل گھر سے نکلا تو مجھے کسی چیز کی خبر نہ تھی، کیونکہ رات کو لائٹ آئے یا جائے "سانوں کی"

لیکن جب آفس آکر اردونامہ پر پوسٹ پڑھی تو پھر پتہ چلا کہ کیا ہورہا ہے، پھر شام میں مارکیٹ گیا تو ادھر بھی ہر طرف ویلے ہی ویلے نظر آرہے تھے کیونکہ بجلی تو تھی نہیں،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by اضواء »

اللہ رحم کرے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان کو ایک اور بڑے پاور بریک ڈاؤن کا سامنا

Post by چاند بابو »

لگتا ہے کہ آج مکمل طور پر بحالی کا کام ہو چکا ہے کیونکہ آج بجلی وہی پرانی روٹین کی طرح آتی جاتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”