پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت

Post by سید انور محمود »

تاریخ: 26 جنوری 2013
از طرف: سید انور محمود
[center]پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت[/center]
ویسے تو پاکستان کی زرداری کرپٹ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں اسلیے جہاں ضیاالحق کی کا بینہ کے کرپٹ گیلانی کو ملک کا وزیراعظم بنایا وہاں اُس نے ضیاالحق کے دیے ہوے ہیروئن کے تحفے کی کھپت میں 350 ٹن تک کا اضافہ بھی کیا ہے – یاد رہے 1980 تک پاکستان میں کوئی ہیروئن یا کلاشنکوف کا نام تک نہیں جانتا تھا-

وا'س آف امریکہ (VOA) کے مطا بق پاکستان میں نشے کے عادی کم از کم ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو اگر روزانہ کی بنیاد پر ہیروئن کی خوراک نہ ملے تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

وا'س آف امریکہ ( (VOAلکھتا ہے:
"اقوام متحدہ اور خود پاکستانی حکام کے لیے یہ امرانتہائی تشویش کا باعث ہے کہ ہرسال 350 ٹن سے زائد افغان منشیات پاکستان میں ہی استعمال ہو جاتی ہے کیونکہ ملک میں نشے کے عادی کم از کم ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو اگر روزانہ کی بنیاد پر ہیروئن کی خوراک نہ ملے تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے"۔

"اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات ’یو این او ڈی سی‘ کے پاکستان میں مشیر ڈاکٹر ندیم رحمٰن کہتے ہیں کہ ان میں سے ہر نشئی روزانہ اوسطاً ہیروئن کی خوارک خریدنے پر 300 روپے خرچ کرتا ہے"۔

’’نشے کے عادی افراد کئی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں اورعام آبادی میں ان لوگوں کا گھل مل جانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔‘‘

’’اگر آپ پاکستان میں کسی جیل کا دورہ کریں تو وہاں پرلوگوں کی نصف تعداد کسی نہ کسی طور منشیات فروشی سے منسلک جرائم میں قید ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اس کاروبار سے منسلک افراد نے آپ کے پورے نظامِ عدل کو مفلوج کر رکھا ہے۔‘‘

اور اس قوم کوہر طریقے سے برباد کرنے والے کرپٹ حکمران پراُمید ہیں کہ وہ اگلا الیکشن بھی جیت جاینں گے آپ کا کیا خیال ہے؟
______________________________________________
نوٹ: میری تحریروں پر آپکے تبصروں کا بے انتہا شکرگذار ہوں
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ محترم
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت

Post by اضواء »

سید انور محمود wrote:تاریخ: 26 جنوری 2013
از طرف: سید انور محمود
[center]پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت[/center]

’’نشے کے عادی افراد کئی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں اورعام آبادی میں ان لوگوں کا گھل مل جانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔‘‘

اللہ رحم کرے ....

عمدہ تحریر پر آپ کا شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “سیاست”