یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by سید انور محمود »

تاریخ: 8 جنوری 2013
از طرف: سید انور محمود

[center]یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے[/center]دو جنوری کا دن ہے اورجگہ ہے ضیااُیدین ہسپتال۔ وہاں ایک غریب عورت رو رو کر لوگوں سے فریاد کررہی تھی کہ اسکی پانچ ماہ کی بچی کو بچانے کیلے اُس کی مدد کریں ۔ ہسپتال کے مطابق اس بچی کے علاج پر 6000 روپے روزانہ کا خرچ ہے۔ غریب عورت کے ساتھ اسکا شوہر بھی کھڑا ہوا تھا جسکی ماہانہ آمدنی 6000 روپے ہے، اللہ تعالی اسکی فریاد سنتا ہے وہاں کھڑے ہوئے لوگ اسکی مدد کرتے ہیں اور وقتی طور اسکا مالی مسلہ حل ہوجاتاہے۔

ایک ستر سال کی عمرکا شخص جو اسپتال میں صفائی کا کام کرتا ہےوہ بھی وہاں کھڑا ہوا اس ماں کی آہ وزاری سن رہا تھا۔ وہ اسی وقت اپنے اکاونٹ آفس گیا اوراپنی تنخواہ جو 4000 روپے ہے ایڈوانس کی درخواست کی۔ اکاونٹ آفس نے اسکو 4000 روپے دے دیے۔ وہ جلدی جلدی اس وارڈ میں پنچا جہاں بچی کی ماں اپنی بچی کے لیے رو رہی تھی۔ وہاں اس نے کسی سے کہا صاحب میں اپنی تنخواہ لے آیا ہوں یہ 4000 روپے ہیں یہ لے لیں اور اس ماں کو دیدیں تاکہ اس کی بچی کی جان بچ جاے، میرا اللہ مالک ہے۔

[center]Image[/center]
پانچ ماہ کی بچی اب بھی زندہ ہے اور اس کا علاج ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ قوم بھی زندہ ہے!

[center]بھائی سرفراز زندہ باد! جس نے اپنی اور پھر ہماری غیرت کی لاج رکھ لی۔
یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے۔[/center]
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
بہت ہی لاجواب جذبہ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
واقعی یہی اصلی پاکستان ہے باقی سب نقلی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by میاں محمد اشفاق »

:) v;g v;g اگر دیکھا جائے تو اس میں بہت اہم سبق پوشیدہ ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by محمد شعیب »

اس شخص کو اگر حاتم طائی سے بھی زیادہ سخی کہا جائے تو بے جا نہیں ہو گا.
کیونکہ اگرایک شخص ہزار روپے میں سے 100 روپے صدقہ کرے اور دوسرے کے پاس کل 10 روپے ہیں اور وہ دس ہی صدقہ کردے تو یہ 10 روپے صدقہ کرنے والا زیادہ سخی ہو گا. کیونکہ اس نے 100 فیصد سرمایا صدقہ کر دیا جبکہ پہلے نے اوسطا کم کیا اگرچہ رقم زیادہ تھی.
کیا آپ کو اس واقعے کی صحیح تصدیق ہوئی ؟ واقعی ایسا ہی ہوا ؟
اور اگر ہوا تو کیا یہ ضیاء الدین ہسپتال کرچی کا واقعہ ہے ؟
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by منور چودری »

اللہ تبارک و تعالٰی تمام مسلمانوں میں ایسا ہی جزبہ پیدا کرے..آمین
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے

Post by سید انور محمود »

محمد شعیب wrote:اس شخص کو اگر حاتم طائی سے بھی زیادہ سخی کہا جائے تو بے جا نہیں ہو گا.
کیونکہ اگرایک شخص ہزار روپے میں سے 100 روپے صدقہ کرے اور دوسرے کے پاس کل 10 روپے ہیں اور وہ دس ہی صدقہ کردے تو یہ 10 روپے صدقہ کرنے والا زیادہ سخی ہو گا. کیونکہ اس نے 100 فیصد سرمایا صدقہ کر دیا جبکہ پہلے نے اوسطا کم کیا اگرچہ رقم زیادہ تھی.
کیا آپ کو اس واقعے کی صحیح تصدیق ہوئی ؟ واقعی ایسا ہی ہوا ؟
اور اگر ہوا تو کیا یہ ضیاء الدین ہسپتال کرچی کا واقعہ ہے ؟

مجحے یہ واقعہ ایک صاھب نے بتایا تھا دوسرے دن امید پاکستان نام کی ویب سایٹ پر مجھے اسکا ذکر ملا. تصورمیں نے وہاں سے ہی لی ہے.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
Post Reply

Return to “پاک وطن”