مجیب منصور کا سلام قبول فرمائیے

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

مجیب منصور کا سلام قبول فرمائیے

Post by مجیب منصور »

[center]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ کرے اس خوبصورت فورم کے سب دوست ، بھائی اور بھنیں ہمیشہ خوش رہیں.
میں بہت معذرت چاہتاہوں اور معافی کا طلب گار ہوں کہ اک زمانے تک یہاں سے بلااطلاع غائب ہوکر
دور چلا گیا ہوں ، بلکہ دنیائے نیٹ کو ہی خیر باد کہہ چکاہوں، نھ جانے کب تک.
اس لیے کہ نیٹ کے ہوتے ہوئے کام متاثر ہوجاتاہے اور یاد رکھیں کہ نیٹ کے نقصانات بھی بہت ہیںاگر غلط استعمال کیا تواورشاذ ونادرہی کوئی بچ سکتا ہے نیٹ کے ناجائز استعمال سے.
ممکن ہے کہ میں شاید کبھی اس میدان میں دوبارہ نھ آسکوں . پھر بھی گاہے بگاہے آنا ممکن ہے
اگر میری طرف سے کسی کا دل دکہ گیاہو ، کوئی مجہ سے ناراض ہو تو براہِ کرم مجھے ضرور معاف کردیں، زندگی کا کوئی بھر وسہ نہیں
نہ جانے بلالے پیا کس گھڑی
تو دیکھتی رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی

میں‌آپ سب کو ایک اہم ترین نصیحت کرنا چاہتاہوں کہ اللہ کے لیے گناہ چھوڑدیں، خاص طور پر بدنظری،فلم گانے میوزک ، موسیقی اور شراب جوا و زنا وغیرہ جیسے خبیث گناہ.
اور نماز کی پابندی بہر صورت کریں، والدین کی خدمت اپنی سعادت سمجھیں، اور بیویوں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں
اور خدارا نیٹ کا غلط استعمال ہرگز نھ کریں.
یقین کریں کوئی بھی گناہ انسان کا سکون برباد کردیتاہے:
ساتویں صدی کے اہم ترین بزرگ اور اللہ والے مولانا جلال الدین رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے دوست : اگر آپ کے اندر ایک گناہ بھی ہے تو دوزخ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ، آپ کی ذات خود جھنم ہے.
بس اصلاح نفس کی فکر کریں اور اللھ کو خوب مناتے رہیں، کسی پر ظلم نہ کریں.
اور اپنی اصلاح کے لیے یہ دو ویب سائیٹ ان شاء اللہ آپ کی زندگی میں ایسا انقلاب لائیں گی کہ آپ اللھ کے کامل بندے بن جائیں گے، اس میں آڈیو بیانات ضرور سنیں اور کتابیں بھی لازمًا پڑھیں.
http://www.truetasawwuf.org/
http://www.khanqah.org/
اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں ضرور یاد فرمایا کریں، خاص طور پر دعا جب دل سے نکلے تو میرا نام زبان پر لازمًا آناچاہیے.
والسلام:
آپ سب کا چھوٹا بھائی .مجیب [/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مجیب منصور کا سلام قبول فرمائیے

Post by علی خان »

مجیب بھیا. وعلیکم السلام.

بہت بہت شکریہ اپکے یہاں پر آنے اور اتنی محبت اور دلی اطمینان والے الفاظ کو ہمارے لئے شئیر کرنے کا.

مجیب بھائی. ہم بھی یہی کوشش کر رہیں ہیں. کہ اللہ کے بندوں کو اللہ کی راہ میں واپس شامل کردیں. اور آپ بھی ہمارے حق میں دُعا کیا کریں. کہ اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم کرے.
بھیا اگر آپ نے غور کیا ہوں تو اس فورم میں بھی ہم صرف بھلائی اور انسانی فلاح کا ہی کام کرتے ہیں. اور گانے، فلمی باتیں اور اسطرح کی دوسری بے مصرف باتوں سے اجتناب کرتے ہیں. اُردونامہ ٹیم کی ہمیشہ سے ہی یہی کوشش رہی ہے. کہ اِن شیطانی حربوں سے اپنے آپ کو بچائے. اور دوسروں کو بھی اس طرح کی باتوں سے باز رکھنے کو ہمیشہ کوشش کرے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: مجیب منصور کا سلام قبول فرمائیے

Post by رضی الدین قاضی »

[center]و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آپ کا بہت بہت شکریہ

بھیا ہماری بھی یہی کوشیش رہی ہے کہ ہم اس فورم پر ایسا کچھ نا شیئر کریں

جس کو اسلام نے ناپسند کیا ہو.

آپ کی دعاؤں کی اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے.[/center]
[center]Image[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مجیب منصور کا سلام قبول فرمائیے

Post by بلال احمد »

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،،

مجیب بھائی اللہ رب العزت آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے، آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ رب العزت نے آپکو دین متین کی خدمت کے لیے چنا ہے،

ہمارے لیے بھی خصوصی دعا کیا کریں، اللہ رب العزت ہمیں بھی ہدایت کاملہ عطا فرمائے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “استقبالیہ”