کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by منور چودری »

بسم الله الرحمن الرحیم
الله کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت ہی مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
یہ بابرکت الفاظ ہرنیک کام شروع کرنے سے پہلے زبان سے ادا کرنا یا لکھنا بہت ہی اچھا اور ثواب کا کام ہے۔
قرآن حکیم کو بھی "بسم الله الرحمن الرحیم" سے ہی شروع فرمایا گیا ہے۔
پہلی بات یہ کہ یہ طریقہ ہم کو قرآن و سنت سے کہیں بھی نہیں ملتا بلکہ اس کی کڑیاں کہیں اور جاکر ملتی ہیں مثلا ہندو مت مجوسی اور یہودیت میں اسلام کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہےاور ہم لوگ ہیں کہ بلا سوچے سمجھے جس نے جو بات کردی اُس کی تقلید شروع کردی اورمیں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری باتوں کی بھی تحقیق کیجیئے گا۔ اور اگرمیں غلط ہوا تو ان شاء اللہ اپنی اصلاح کروں گا۔
بعض لوگ کہتے ہیں ہم اس لیے ایسا لکھتے ہیں کہ کہیں بسم اللہ کی بے ادبی نہ ہو جائے۔
میرا ان لوگوں سے پہلا سوال یہ ہے کہ بسم اللہ کے ادب کا لحاض نبی کریم sw: اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےزیادہ کوئی کرسکتا ہے؟
بلکل نہیں کرسکتا تو آپ علیہ السلام نے جب غیر مسلموں کو دعوتی خط لکھے تو آپ علیہ السلام نے پوری بسم اللہ ہی لکھی تھی نہ کہ آدہی اور نہ ہی اس کی جگہ کوئی اور الفاظ استعمال کیے تو ہمارے لیے سب سے بہترین طریقہ نبی علیہ السلام کی زندگی ہے نہ آج کے کسی بندے کا فہم یا بات، تو آج بھی ہم جب بھی کوئی تحریر لکھیں گے تو وہ بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کریں گے نہ کہ786 لکھ کر، کیوں نہ وہ تحریر ہم کسی کافر کی طرف بھیج رہے ہوں۔ سنت سے ہم کو یہی ملتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہیں
قَالَتْ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّىْٓ اُلْقِيَ اِلَيَّ كِتٰبٌ كَرِيْمٌ 29؀
وہ کہنے لگی اے سردارو! میری طرف ایک باوقعت خط ڈالا گیا ہے۔
اِنَّهٗ مِنْ سُلَيْمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 30۝ۙ
جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے۔ سورۃ النمل آیت نمبر 29،30
اس آیت سے بھی یہی ہم کو درس ملتا ہے کہ چاہے وہ خط کسی کافر کو بھی کیوں نہ لکھنا ہو پوری بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کرنا چاہیے۔جو آجکل بسم اللہ کی جگہ 786 لکھا جا رہا ہے یہ غلط ہے۔ بعض لوگ بسم اللہ کی جگہ 786 تو لکھتے ہیں تو کیا کبھی انہوں نے اسلام علیکم کی جگہ اس کے اعداد لکھے ہیں؟ جو کہ یہ بنتے ہیں 222 یقینا کبھی کسی نے ایسا نہیں لکھا تو بسم اللہ کے ساتھ ہی یہ معاملہ کیوں کیا جاتا ہے؟ دوسرا اس کا نقصان بھی بہت ہوتا ہے مثلا اگر ہم بسم اللہ لکھیں تو کیونکہ یہ قرآن کی آیت ہے اس لیے ہر لفظ پر 10 نیکیاں ملتی ہیں ٹوٹل اس میں 19 حروف بنتے ہیں تو نیکیاں 190 ملتی ہیں اور اگر ہم 786 لکھیں تو ایک تو ہم 190 نیکیوں سے محروم ہو گے اور دوسرا ایک ایسا عمل کر کے جو کہ قرآن و سنت کے خلاف ہے بدعت کے مرتکب بھی بن گے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ایک عقل مند انسان اپنا اتنا نقصان نہیں کرنا چاہے گا۔
اب آتے ہیں علم الاعداد کی طرف وہاں ہم کو خطرناک سورتِ حال نظر آتی ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے 786 نہیں بلکہ 787 اعداد ہوتے ہیں اور ہرے کشنا کے 786 اعداد بنتے ہیں تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔
ب س م ا ل ل ہ (بسم اللہ)
2+60+40+1+30+30+5 (168)
ا ل ر ح م ا ن (الرحمٰن)
1+30+200+8+40+1+50 (330)
ا ل ر ح ی م (الرحیم)
1+30+200+8+10+40 (289)
787=168+330+289
مجموعی نمبر787 ہوتا ہے جبکہ ''ہرے کرشنا'' اور روی شنکرکا مجموعی نمبر786 ہوتا ہے تفصیلات حسب ذیل ہیں:
ہ ر ی ک ر ش ن ا (ہرے کرشنا)
5+200+10+20+200+300+50+1=786
ر و ی ش ن ک ر (روی شنکر)
200+6+10+300+50+20+200=786
بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد 786 ہی ہیں جیسا کہ بہت سارے لوگوں کا اس پر اصرار ہے تو اب 786 نمبر لکھ کر ہندو ''ہرے کرشنا''پڑھ لیں گے اور مسلمان بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں گے، اس طرح اور بھی کئی الفاظ بنتے ہوں گے جبکہ بسم اللہ کا اور کوئی بھی معنی نہیں بنتا تو اس سے معلوم ہوا کہ 786 لکھنے سے بہت سی کباحتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔
میرے بھائیوں! بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اعداد میں تبدیل کرنا اور یہ باور کرانا کہ786 اس کے اعداد ہیں ایک گمراہ کن بات ہے۔
ذرا سوچئے کہ کیا قرآن کریم علم ہندسہ اور جیومیٹری کی کتاب ہے ؟؟؟؟
کیا اس کا نزول اسی لئے ہوا تھا کہ اسے اعداد میں تبدیل کیا جائے؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے۔

نوٹ:یہ پوسٹ ایک دوسرے فورم پر بھی ہے محجھے اچھی لگی اس لیے یہاں شئیر کر دی
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by اضواء »

786 نا 787 ...
یہ سب بدعت اور غلط ہے ...

الله يجزاك خير ..ولايحرمك الأجر يارب آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by منور چودری »

آپ کا بھی شکریہ
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by پپو »

جی ہاں یہ صرف علم اعداد کا کوئی طریقہ تو ہو سکتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by میاں محمد اشفاق »

جزاک اللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ منور بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انجینئرفانی
کارکن
کارکن
Posts: 17
Joined: Wed Sep 19, 2012 7:16 am
جنس:: مرد
Location: پاکستان

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by انجینئرفانی »

شکریہ جناب...
ایمان،اتحاد،تنظیم
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: کیا 786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا قائم مقام ہے

Post by شاہنواز »

786 کا مطلب قران پاک میں انسانی ہاتھ سے تخریف کمی بیشی اللہ پاک معاف کریں. قرآنی الفاظ کا کوئی متبادل ہوہی نہیں سکتا، قرآن مجید حرف آخر ہے .
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”